قاضی محمد عاقل
خواجہ قاضی محمد عاقل کوریجہ جد امجد (دادا) خواجہ غلام فرید ہیں یہ غریب نواز سے معروف ہیں۔
کوٹ مٹھن شریف کے سلسلہ چشتیہ نظامیہ کے بانی خواجہ قا ضی محمد عاقل ہیں۔ آپ خواجہ نورمحمد مہاروی سے شرف بیعت لینے کے بعد بہت ہی کم عرصہ میں سلوک کے تمام مراحل طے کرکے اپنے شیخ سے خرقہ خلافت کے حصول میں کامیاب ہوئے۔ آپ زہد و تقویٰ اور عبادت و ریاضت کی بنا پراس بلند مقام کے حامل تھے کہ آپ کے مرشد قبلہ عالم مہاروی نے اپنی موجودگی میں اپنے فرزند میاں نورحسن کو آپ کی بیعت کر ایا۔ اپنے مرشد کریم کی نظر میں دیگر معتبر خلفاء نورمحمد نارووالہ، حافظ جمال اللہ ملتانی اور خواجہ محمد سلیمان تونسوی کی نسبت زیادہ مقرب تھے۔ آپ کے دور میں ایک بہت بڑی اسلامی یونیورسٹی تھی جس میں شاہ سلیمان تونسوی جیسی شخصیات علم حاصل کرتی تھیں اور طلبہ کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ تقریباً 15من اناج روزانہ پکا کرتاتھا۔ آپ کا وصال 8 رجب المرجب 1229ھ کو ہوا۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "خاندان فرید"۔ 10 نومبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2017