قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت شہر میں واقع گلگت بلتستان کی پہلی اور واحد یونیورسٹی ہے۔ اسے 2002ء میں وفاقی حکومت کی جانب سے اس علاقے کی لوگوں کی اعلی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنایا گیا۔ اس میں سائنس ،سماجیات اور انسانیات کے شعبے ہیں۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی
جامعہ بین الاقوامی قراقرم
شعارانظروا ماذا فی السمٰوٰت والارض
قسمEducational Institution
قیام2002ء (2002ء)
وائس چانسلرمحمد آصف خان
انتظامی عملہ
~100
طلبہ~2,300
مقامگلگت, سکردو، ، پاکستان
کیمپسشہری
رنگنیلا, Golden  
وابستگیاںHEC
ویب سائٹwww.kiu.edu.pk

اس کا ایک کیمپس سکردو میں بھی 2011 سے زیر تکمیل ہے۔ یہ کہا جا رہا ہے کہ چین سے علاقائی قربت کے سبب یہاں چینی زبان میں بھی تعلیم کا منصوبہ ہے تاکہ چین سے تجارت کو فروغ دیا جاسکے۔