سید قطب
سید قطب کا اصل نام سید ہے جبکہ قطب ان کا خاندانی نام ہے۔ ان کے آباء واجداد اصلاً جزیرۃ العرب کے رہنے والے تھے۔ ان کے خاندان کے ایک بزرگ وہاں سے ہجرت کرکے بالائی مصر کے علاقے میں آباد ہو گئے تھے۔ سید قطب کی پیدائش 9 اکتوبر 1906ء میں مصر کے ضلع اسیوط کے موشا نامی گاؤں میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم گاؤں میں اور بقیہ تعلیم قاہرہ یونیورسٹی سے حاصل کی اور بعد میں یہیں پروفیسر ہو گئے۔ کچھ دنوں کے بعد وزارت تعلیم کے انسپکٹر آف اسکولز کے عہدے پر فائز ہوئے اور اس کے بعد ’’اخوان المسلمین‘‘ سے وابستہ ہو گئے اور آخری دم تک اسی سے وابستہ رہے۔
سید قطب | |
---|---|
سید قطب شہید 1966 میں جمال عبدالناصر کے دور آمریت میں عدالتی مقدمہ کے دوران | |
معروفیت | سید قطب |
پیدائش | 9 اکتوبر 1906 موشا، محافظہ اسیوط، خديويت مصر |
وفات | 29 اگست 1966 قاہرہ، مصر | (عمر 59 سال)
نسل | مصری |
عہد | اکیسویں صدی |
مذہب | اسلام |
مکتب فکر | اہل سنت |
شعبۂ عمل | اسلام، سیاست، تفسیر قرآن (تفسیر قرآن) |
اہم نظریات | زمانہ جاہلیت کی ثقافت کی نفی، عبودیت، الہ، حاکمیت، دین کی صحیح تعریف |
کارہائے نماياں | فی ظلال القرآن (تفسیر قرآن)، معالم فی الطریق |
ادبی خدمات
ترمیمسید قطب شہید مصری معاشرے کے اندر ایک ادیب لبیب کی حیثیت سے ابھرے۔ سیاسی اور اجتماعی نقاد کے عنوان سے انھوں نے نام پیدا کیا۔ ان کی اہم ترین تصنیف قرآن کریم کی تفسیر ہے جو ’’فی ظلال القرآن‘‘کے نام سے عربی میں لکھی گئی ہے اور اس کا ترجمہ بشمول اردو کئی زبانوں میں ہو چکا ہے۔
گرفتاری
ترمیمجمال ناصر کے تاریک دور آمریت میں کئی بار آپ کو پابند سلاسل کیا گیا۔ اخوان المسلمین سے آپ کی وابستگی مصری حکومت کو بہت کھٹکتی تھی۔
ثابت قدمی
ترمیمجمال ناصر کے دور میں جب آپ کو گرفتار ہوئے تقریبا 10 سال ہوچلے تھے۔ مصری حکومت نے یہ پیشکش کی کہ آپ چند سطور لکھ دیں جن میں مصری حکومت سے معافی کی درخواست کی گئی ہو آپ نے فرمایا، "مجھے تعجب ہوتا ہے ان لوگوں پر جو یہ کہتے ہیں کہ باطل سے معافی مانگ لے۔ اگر میری گرفتاری قدرت کی طرف سے ہے تو میں اسی میں خوش ہوں اور اگر میری گرفتاری باطل کی طرف سے ہے تو میں باطل سے رحم کی بھیک مانگنے کے لیے ہرگز تیار نہیں"۔ اس کے بعد آپ پر ظلم و ستم کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا۔
شہادت
ترمیمبالآخر اسلام کے اس عظیم مفکر، داعی او ر مفسر قرآن کو ان کی شہرہ آفاق کتاب معالم فی الطريق لکھنے پر مصری حکومت کے خلاف سازشیں کرنے کے بے بنیاد الزام میں 25 اگست 1966ء کو پھانسی دے دی گئی۔
تصانیف
ترمیم1-فی ظلال القران (تفسیر/ قران کے زیرسایہ)
2-العدالۃ الاجتماعیہ فی الاسلام (اسلام کاعدل اجتماعی)
3-مشاھدۃ القیامہ فی القران (قران میں قیامت کے مناظر)
4-التصویرالفنی فی القران (قران کے فنی پہلو)
5-معرکۃ الاسلام والراسمالیہ (اسلام اورسرمایہ داری کی کشمکش)
6-السلام العالمی والاسلام (عالمی امن اوراسلام)
7-دراسات اسلامیہ (اسلامی مقالات)
8-النقدالادبی.اصول مناھجہ (ادبی تنقیدکے اصول ومناہج)
9-نقدکتاب.مستقبل الثقافۃ (مستقبل الثقافہ پرتنقیدی نظر)
10-کتب وشخصیات (کتابیں اور شخصیتیں )
11-مجتمع اسلامی (اسلامی معاشرہ کے خدوخال)
12-امریکۃ التی رایت (امریکا، جسے میں نے دیکھا)
13-اشواک (کانٹے)
14-طفل من القریۃ (گاؤں کابچہ)
15-المدینۃ المسحورۃ (سحرزدہ شہر)
16-الاطیاف الاربعہ (چاروں بہن بھائیوں کے افکاروتخیلات کامجموعہ)
17-القصص الدینیہ (انبیاکے قصے)
18-قافلہ الرقیق (مجموعہ اشعار)
19-حلم الفجر (مجموعہ اشعار)
20-الشاطی المجہول (مجموعہ اشعار)
21-مھمۃ الشاعر فی الحیاۃ (زندگی کے اندرشاعرکااصل وظیفہ)
22-معالم فی الطریق (جادہ ومنزل)
- المستقبل لھذا الدين
- ھذا الدین
- كیف وقعت مراكش تحت الحماہۃ الفرنسیۃ؟
- الصبح يتنفس
- قیمۃ الفضیلۃ بين الفرد والجماعۃ
- حدثینی
- الدلالۃ النفسیۃ للالفاظ والتراكيب العربیۃ
- ھل نحن متحضرون؟
- ہم الحياۃ
- وظیفۃ الفن والصحافۃ
- العدالۃ الاجتماعیۃ فی السلام
- شيلوك فلسطين او قضیۃ فلسطین
- اين انت يا مصطفى كامل؟
- ھتاف الروح
- تسبیح
- فلنعتمد على انفسنا
- ضریبۃ الذل
- این الطریق؟
متعلقہ مضامین
ترمیمویکی ذخائر پر سید قطب سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |