کترینہ کیف
(قطرینہ کیف سے رجوع مکرر)
کترینہ کیف ایک برطانوی ہندستانی اداکارہ اور ماڈل ہے جو ہندی زبان کی فلموں میں کام کرتی ہے۔ اس نے تیلگو اور ملیالم زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ اس کا شمار ہندوستان کی خوبصورت ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔
کترینہ کیف | |
---|---|
(انگریزی میں: Katrina Kaif) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Katrina Turquotte) |
پیدائش | ہانگ کانگ |
16 جولائی 1984
رہائش | ممبئی |
شہریت | مملکت متحدہ |
آنکھوں کا رنگ | بھورا |
بالوں کا رنگ | سیاہ |
قد | 1.74 میٹر |
وزن | 55 کلو گرام [1] |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماڈل ، فلم اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، انگریزی [2] |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
کترینہ کیف 15 جولائی 1984ء میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئی۔ اس کا باپ محمد کیف ایک ہندوستانی کشمیری ہے اور ماں سوزانا ٹرکوٹ انگریز ہے۔ اس کے والدین کے بیچ طلاق ہو گئی جب اس کی عمر بہت چھوٹی تھی۔ کترینہ کا ایک بھائی اور چھ بہنیں ہیں۔ ممبئی ہندوستان آنے سے پہلے وہ کئی ممالک میں رہی۔
کترینہ کیف 14 برس کی تھی جب اس نے ماڈلنگ شروع کی۔ 2003ء میں اس نے اپنی پہلی فلم بوم میں کام کیا۔ سنگھ از کنگ، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، تیس مار خاں، نمستے لندن اس کی دیگر مشہور فلمیں ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Katrina Kaif — اخذ شدہ بتاریخ: 10 جون 2023
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/178196835
ویکی ذخائر پر کترینہ کیف سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |