قلعہ صلاح الدین ایوبی
قلعہ صلاح الدین ایوبی (Cairo Citadel) (عربی: قلعة صلاح الدين) قاہرہ، مصر میں ایک قرون وسطی کی اسلامی قلعہ بندی ہے۔ یہ کوہ المقطم کے نزدیک قاہرہ کے وسط میں واقع ہے۔ اب یہ ایک محفوظ تاریخی مقام ہے یہ قلعہ اسلامی تعمیر کا ایک شاہکار ہے آپ قدیم قاہرہ میں داخل ہوں تو سامنے قلعہ صلاح الدین ایوبی دور سے نظر آتا ہے جب آپ سیدہ عائشہ کی طرف سے آئیں یا جمالیہ کی طرف سے یا کوہ مقطم سے آئیں تو اس قلعہ کا گنبد اور منار سامنے دکھائی دیتے ہیں اور یہ بڑا خوشگوار منظر ہوتا ہے قلعہ سے اہرام مصر کی مسافت تیس منٹ ہے لیکن قلعہ صلاح الدین ایوبی سے با آسانی آپ اہرام مصر کا نظارہ کرسکتے ہیں یہ قاہرہ کی بلند ترین مقامات میں سے ایک مقام پر بنایا گیا ہے جس آپ تقریباً آدھے سے زیادہ قاہرہ دیکھ سکتے ہیں
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر قلعہ صلاح الدین ایوبی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- قلعہ صلاح الدین ایوبی (عربی)آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cairocitadel.gov.eg (Error: unknown archive URL)
- قلعہ صلاح الدین ایوبی[مردہ ربط]