ماہم انگہ
مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر کی دایہ
ماہم انگہ جو مغل روایات میں مشہور ہے، مغل شہنشاہ اکبر اعظم کی دائی ماں کہلاتی ہے۔شیر شاہ سوری نے جب سلطنت سنبھالا تو ہمایوں کو اپنے اہل خانہ سمیت ملک بدر کیا، ہمایوں کبھی ایک جگہ اور کبھی دوسری جگہ پناہ لیتے تھے اس لیے اکبر کی کفالت حمیدہ بیگم نے ماہم انگہ کو سونپا اور بچپن میں ساری تربیت ماہم انگہ نے کی اس لیے اکبر انھیں بڑی امی کے نام سے پکاراکرتا تھا اور اپنی دوسری ماں کا درجہ دیتا تھا۔ پاکیزہ خاتون تھی۔ ان کے بطن اس ادھم خان پیدا ہوا۔ عظیم مغل کمانڈر بیرم خان کے وفات کے بعد ریاستی امور ماہم انگہ نے سنبھالے۔ مغل سلطنت میں ان کا بہت بڑا ہاتھ تھا۔
ماہم انگہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
وفات | 24 جون 1562ء آگرہ |
اولاد | ادھم خاں |
والدہ | بی بی مبارکہ |
مناصب | |
نائب السلطنت | |
برسر عہدہ 1560 – 1562 |
|
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |