مترجم
مترجم اس شخص کو کہتے ہیں جو کسی ایک زبان کے مکالموں یا متن کو دوسری زبان و متن میں بدلے۔ مثالیں:
- ایک تسلیم شدہ زبان سے دوسری زبان میں ترجمہ: اردو سے جرمن، عربی سے فارسی، وغیرہ
- مختلف ادوار کی زبانوں کے تراجم: مثلاً قدیم و جدید عبرانی
- زبان اور بولی کے تراجم:مثلاً اودھی سے ہندی ترجمہ
- مسلمہ وغیرمسلمہ زبانوں کے تراجم: مثلاً عربی و مصری عربی کے تراجم جن میں سے ثانی الذکر پوری طرح الگ زبان کے طور پر سے مسلم نہیں ہے۔