محمد اسلم بھوتانی

پاکستان میں سیاستدان

بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سابق اسپیکر محمد اسلم بھوتانی دو اکتوبر 1960 کو دريجى ضلع لسبیلہ بلوچستان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1982ء میں جامعہ کراچی سے گريجويشن کیا۔ انھیں انگریزی، سندھی اور اردو زبانوں پر عبور حاصل ہے۔ انھوں نے پولیس، ایف آئی اے، امیگریشن اور اے این ایف میں خدمات سر انجام دیں۔

محمد اسلم بھوتانی

بھوتانی خاندان اپنے حلقہ سے مسلسل ساتویں مرتبہ صوبائی اسمبلی میں پہنچنے کا افتخار حاصل کر چکا ہے۔ اس سے قبل ان کے بڑے بھائی سردار صالح محمد بھوتانی 1977ء سے 1999ء تک مسلسل 6 مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

2002ء کے عام انتخابات میں اس حلقے سے اسلم بھوتانی بلوچستان صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 30 نومبر 2002ء سے 2008ء تک ڈپٹی اسپیکر کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ 2008ء کے انتخابات میں دوبارہ منتخب ہوئے۔ حکومت سازی کے وقت مسلم لیگ (ق) میں اختلافات کے بعد بلوچستان میں ہم خیال گروپ بنا جن کے وہ پارلیمانی قائد ہیں۔ 8 اپریل 2008 کو بلا مقابلہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے اور تاحال اس عہدے پر فائز ہیں۔