محمد بن عبد اللہ بن جعفر
محمد بن عبد اللہ بن جعفر ابن ابی طالب (وفات 61 ھ / 680 عیسوی) نے امام حسین کے ساتھ جنگ کربلا میں حصہ لیا اور قتل ہوئے ۔ [1] کچھ ذرائع کے مطابق ، وہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے بیٹے ہیں۔ وہ اور ان کے بھائی عون اپنے والد عبد اللہ بن جعفر حکم سے امام حسین کے ساتھ کربلا آئے کیونکہ ان کے والد علیل تھے اور امام کے ساتھ جانے سے معذور تھے۔
محمد بن عبد اللہ بن جعفر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | مدینہ منورہ |
وفات | سنہ 680ء کربلا ، سانحۂ کربلا |
والد | عبداللہ بن جعفر |
والدہ | زینب بنت علی |
بہن/بھائی | |
مادری زبان | عربی |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | سانحۂ کربلا |
درستی - ترمیم |
بعض روایات کے مطابق محمد بن عبد اللہ بن جعفر عبدﷲ بن جعفر اور خوصاء بنت حفصہ بنت ربیعہ کے بیٹے تھے۔ اور عون کے علاتی بھائی تھے۔
نسب
ترمیمنام: محمد بن عبد اللہ بن جعفر بن ابی طالب بن عبد المطلب دادا جعفر ابن ابی طالب معروف بہ جعفر طیار، رئیس المہاجرین جنھوں نے حبشہ ہجرت کی تھی۔
آپ کی والدہ کے متعلق دو قول ہیں:
بعض روایات میں آپ کی والدہ زینب بنت علی وفاطمہ زہراء لکھا گیا ہے۔[2]
لیکن کچھ روايات میں آپ کی والدہ خوصاء بنت حفصہ بن ثقیف کو بتائی گئیں ہیں۔[3]
مقتل میں
ترمیمآپ اور آپ کے بھائی بن عبداللہ بن جعفر، معركۂ كربلاء میں قتل ہوئے، 10 دشمنوں کا قتل کرنے کے بعد عامر بن نہشل تمیمی کے ہاتھوں شہید ہوئے۔ دوران جنگ آپ نے یہ رجز پڑھا۔[4][5][6][7][8]
| ||
نشكو إلى الله من العدوان | قتال قومٍ في الردى عميان | |
قد تركوا معـالم القـرآن ومحكم التنـزيل و التبيان | وأظهروا الكفر مع الطغيان |
زيارته
ترمیمزيارة الناحية آپ پر اس طرح سلام بھیجا گیا ہے:
«السَّلَامُ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ الشَّاهِدِ مَكانَ أَبِيهِ وَ التَّالِي لِأَخِيهِ وَ وَاقِيهِ بِبَدَنِهِ لَعَنَ اللَّهُ قَاتِلَهُ عَامِرَ بْنَ نَهْشَلٍ التَّمِيمِي».
شہادت
ترمیمواقعہ کربلا میں 10 دشمنوں کا قتل کرنے کے بعد عامر بن نہشل کے ہاتھوں شہید ہوئے۔
مزید دیکھیے
ترمیمویکی اقتباس میں محمد بن عبد اللہ بن جعفر سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ موسوعة عاشوراء [مردہ ربط] آرکائیو شدہ 2015-09-23 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ روضۃ الشہدا، ص 303
- ↑ تاریخ طبری، ج 5، ص 469؛ مقاتل الطالبیین، ص 95
- ↑ "بحار الأنوار - العلامة المجلسي - ج 45 - الصفحة 34"۔ 14 ستمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2019
- ↑ "العوالم ، الإمام الحسين - الشيخ عبد الله البحراني - الصفحة 277"۔ 25 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2019
- ↑ "شرح الأخبار - القاضي النعمان المغربي - ج 3 - الصفحة 202"۔ 24 جولائی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2019
- ↑ "موسوعة شهادة المعصومين - لجنة الحديث في معهد باقر العلوم - ج 2 - الصفحة 248"۔ 23 جولائی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2019
- ↑ "كتاب الفتوح - أحمد بن أعثم الكوفي - ج 5 - الصفحة 111"۔ 25 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2019