محمد ندیم اختر
محمد ندیم اختر (پیدائش 12 دسمبر 1981ء لیہ) پاکستانی بچوں کے ایک مصنف ہیں۔ جن کی کئی کتابیں اور سینکڑوں کہانیاں پاکستان بھر کے اردو رسائل میں شائع ہو چکی ہیں۔
محمد ندیم اختر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12 دسمبر 1981ء (43 سال) لیہ |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | بچوں کے مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
پیدائش
ترمیممحمد ندیم اختر 12 دسمبر 1979ء کو شہر لیہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد پاکستان آرمی سے وابستہ تھے۔
ابتدائی زندگی
ترمیمابتدائی تعلیم نوشہرہ کینٹ سے حاصل کی۔ انھوں نے لکھنے کا آغاز 1995ء سے کیا۔ ان کی پہلی کہانی چھٹیوں کا کام (پھول اور کلیاں روزنامہ نوائے وقت ملتان) سے شائع ہوئی۔ بعد ازاں ملک کے مختلف شہروں سے شائع ہونے والے بچوں کے رسائل میں سینکڑوں کہانیاں لکھ چکے ہیں۔
صحافتی ادب
ترمیمان کی کہانیوں کی تعداد 300 سے زائد ہے۔ ندیم اختر نے ماہنامہ آنکھ مچولی کراچی، ماہنامہ ہمدرد نونہال کراچی، ماہنامہ پھول لاہور، ماہنامہ آنکھ مچولی لاہور، ماہنامہ مجاہد راولپنڈی، ہفت روزہ فیملی میگزین، ماہنامہ ذہین لاہور، ماہنامہ تعلیم و تربیت لاہور، ماہنامہ ساتھی کراچی، ماہنامہ گو گو کراچی، ماہنامہ نٹ کھٹ حیدرآباد، ماہنامہ انوکھی کہانیاں کراچی، ماہنامہ پیغام ڈائجسٹ لاہور، ماہنامہ پیغام اقبال راوالپنڈی، ماہنامہ شاہین پشاور، ماہنامہ شہباز کوئٹہ، ماہنامہ مہک، ماہنامہ 2005ء-2006ء نیشنل بک فاؤنڈیشن سے سند یافتہ قرار پائی جب کہ رابعہ بک ہاؤس سے ان کے دو کہانیوں کے مجموعے شرارت کی چالاکی اور چاند کی بڑھیا، جبکہ بچوں کا کتاب گھر سے ان کا ناول "نیلے کنویں کا آخری بونا" جبکہ ایک سفر نامہ" ذرا ایوبیہ تک" شائع ہوا۔ آپ نے مختلف ادوار میں مختلف رسائل کی ادارت بھی سنبھالی جن میں ماہنامہ تعمیر ادب لیہ ماہنامہ دوآبہ گزٹ (یہ پاکستان کے دریائی علاقہ کا پہلا اور واحد اخبار ہے جو ملتان، مظفر گڑھ، لیہ، جھنگ، بھکر اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع سے ایک ہی وقت میں شائع کیا جاتاہے ) ماہ نامہ گل افشاں لیہ، ماہنامہ ہونہار لیہ (گل افشاں اور ہونہار اب بند ہو چکے ہیں )نونہال اردو (بچوں کا پہلا انٹرنیٹ میگزین ) سہ ماہی ادب اطفال۔ تحقیقی میگزین، ماہنامہ بچوں کا ادب لاہور اور آج کل ماہنامہ نوائے ادیب کے مدیر ہیں۔ ان کی کہانیاں مختلف پبلشرز نے کہانیوں کے مجموعوں میں بھی شامل کیں۔
کاروان ادب اطفال
ترمیماس کے علاوہ بچوں کے ادب کی ترویج واشاعت کے لیے تحریک" کاروان ادب اطفال "کے قیام عمل میں لائے اور بچوں کے ادب کے حوالے سے کامیاب کانفرنسز منعقد کیں۔یہ پاکستان ینگ رائیٹرز فورم کے بعد چلنے والی ایک بڑی تحریک تھی۔
اعزازات
ترمیمآپ نے نور ادب ایوارڈ، جنوبی پنجاب کا بہترین لکھاری 1999ء، حقوق اطفال نمبر 1999ء مضمون جنگ جاری رہے گی (مطبوعہ ماہنامہ تعلیمی ڈائجسٹ لاہور) پاکستان بھر میں دوسرا انعام حاصل کیا۔
- ساتھی رائٹرز ایوارڈ 2000ء
- سانول سنگت رائٹر ایوارڈ