محمود علی
محمود علی : پیدائش 29 ستمبر 1932ء اور وفات 23 اپریل 2004ء۔ بھارتی فلموں کے مشہور مزاحیہ اداکار ۔بمبئی میں پیدا ہوئے اور انھوں نے 300 کے قریب فلموں میں کام کیا۔ بالی وڈ کے مشہور اداکار کی طرح بھی جانے جاتے ہیں۔
محمود علی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 29 ستمبر 1932 ممبئی |
وفات | 23 جولائی 2004ء (72 سال) پنسلوانیا |
وجہ وفات | تنفسی مسائل |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
زوجہ | مدھو (مطلقہ) نانسی کرول اکا ٹراسی علی (طاہرہ) |
والد | ممتاز علی |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم ہدایت کار ، فلم ساز ، منظر نویس ، گلو کار ، فلم اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات[1] | |
درستی - ترمیم |
محمود نے سن پچاس کی دہائی میں ’ناستک‘، ’جاگرتی‘ اور ’بدنام‘ جیسی فلموں میں کام کر کے اپنی فلمی زندگی کا آغاز کیا تھا۔
’فرار‘، ’بندش‘، ’بہو‘ اور ’انسپکٹر‘ تک وہ ایک تجرباتی دور سے گذر رہے تھے لیکن 1957ء میں بننے والی فلم ’پیاسا‘ میں انھوں نے وجے یعنی گرو دت کے چالاک، دغا باز اور طوطا چشم بھائی کا کردار ادا کر کے اپنے فن کا لوہا منوا لیا۔
1959ء میں ویسے تو ان کی چھ فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن ان کا پسندیدہ کردار سریش سنہا کے بھائی کا کردار تھا جو انھوں نے گرو دت کی فلم ’ کاغذ کے پھول‘ میں ادا کیا۔ یہ فلم باکس آفس پہ ہٹ نہ ہو سکی لیکن اسی سال بننے والی فلم ’دھول کا پھول‘ کاروبار طور پر بہت کامیاب رہی اور ساتھ ہی محمود کی مارکیٹ ویلو بھی آنے والے کئی برسوں کے لیے مستحکم ہو گئی۔
جس کردار نے محمود کو زندہ جاوید کر دیا وہ 1968ء کی فلم ’پڑوسن‘ میں میوزک ماسٹر کا کردار تھا۔ محمود کی دوسری مشہور فلموں میں ’کنوارہ باپ‘، ’ پتی پتنی اور میں‘ اور ’ دل دے کے دیکھو‘ ہیں۔
انھوں نے کئی فلموں کی ہدایت کاری بھی کی اور بعض فلموں میں گانے بھی گائے۔ فلم پڑوسن کے لیے ان کا گایا ہوا گانا اک چتر نار بہت زیادہ مشہور ہوا۔
محمود کے والد ممتاز علی خاموش فلموں میں کام کرتے تھے، ان کی بہن مینو ممتاز ایک ماہر رقاصہ اور اداکارہ تھیں، ان کی بیوی مدھو، مینا کماری کی بہن ہیں اور آج کے معروف سنگر لکی علی ان کے بیٹے ہیں۔ محمود کا انتقال امریکا کی ریاست پنسلوانیا میں ہوا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/5e80594b-3853-4a1f-86d8-d2fe0cde3536 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2021