مخلوطہ (chimera) کسی بھی ایسی شے کو کہا جاتا ہے جس کا جسم یا وجودِ حقیقی (یا معنوی) متعدد الاقسام اجزاء پر مشتمل ہو، یہی وجہ ہے اس کو اردو میں مخلوط (hybrid) سے مخلوطہ کہنے کی جس کی جمع مخلوطات بنتی ہے۔ انگریزی میں اس لفظ chimera کے پیچھے طویل افسانوی داستان بیان کی جاتی ہے، قصہ مختصر یوں کیا جا سکتا ہے کہ یہ لفظ یونانی کے chiema سے اخذ کیا گیا ہے جس کے معنی جاڑے یا موسم سرما کے ہوتے ہیں؛ یہاں سے اس جاڑے میں عمرِ دراز رکھنے والی ایک بکری کا تصور نکالا گیا کہ جو خوابِ سرما یا تشتیہ (hibernation) کرتی ہے اور اس جانور سے علم الاساطیر کے مطابق ایک ایسے افسانوی جانور کی تمثل شخصیت (personification) نکالی گئی جس کا سر، شیر کا، دھڑ بکری کا اور دم اژدہا کی ہے؛ اس تین جانوروں سے مخلوط ہو کر وجود میں آنے والے اس جانور کو ہی chimera کہا جاتا ہے۔


ضد ابہام صفحات کے لیے معاونت یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔