مدرسۃ المدینہ
مدرسۃ المدینہ عالمی تنظیم دعوت اسلامی کے اسلامی مدارس کا (سرکاری) مقرر کردہ مخصوص نام ہے۔ دعوت اسلامی کے وہ مدارس جن میں صرف قرآن حفظ اور ناظرہ (دیکھ کر پڑھنا) کی تعلیم دی جاتی ہے، کو دعوت اسلامی کی اصطلاح میں مدرسۃ المدینہ کہا جاتا ہے۔ ان کی تعداد پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک میں 5395 سے زاہد ہے۔ اِس وقت مدرستہ المدینہ میں تقریباً 241000 طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں [1]
تاریخ
ترمیمپہلی شاخ کا آغاز 12 ربیع الاول 1411ھ بمطابق یکم اکتوبر 1990ء کو کراچی کے علاقے سبزمارکیٹ (شومارکیٹ) سے ہوا۔ جس کا افتتاح دعوتِ اسلامی امیر علامہ محمد الیاس قادری نے خود کیا۔ بہت جلد اس مدرسہ کے تمام درجوں میں طلبہ و طالبات کے داخلوں کی تعداد مکمل ہو گئی۔ لیکن اب بھی ایک بہت بڑی تعداد داخلوں کی منتظر تھی۔ اس کے سبب اور کم عرصہ میں داخلوں کی کثرت کی وجہ سے جلد ہی اس ضرورت کو محسوس کیا گیا کہ مدرسۃ المدینہ کی مزید شاخیں قائم کی جائیں۔ لہٰذا نومبر 1991ء کو مدرسۃ المدینہ کی دوسری شاخ کراچی کے علاقے نیو کراچی گودھرا کالونی میں اور تیسری شاخ جنوری 1992ء کوسولجربازار نشتر پارک کے قریب میں قائم کی گئی۔ اسی طرح مزید شاخیں باب المدینہ کراچی میں قائم ہوتی رہیں اور پھر دیگر شہروں بلکہ دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ مدرسۃالمدینہ کی شاخیں کھلتی چلی گئیں۔ اب تک دنیا بھر میں5395 سے زائد شاخیں قائم ہو چکی ہیں جن میں متفرق تعلیمی شعبہ جات کی شاخیں شامل ہیں۔ تعلیمی شعبہ جات درج ذیل ہیں۔
- 1۔ للبنین مقیم مدارس
- 2۔ للبنین کل وقتی مدارس
- 3۔ للبنین جزوقتی مدارس
- 4۔ للبنین مدارس برائے کورسز
- 5۔ للبنات کل وقتی مدارس
- 6۔ للبنات جزوقتی مدارس
- 7۔ للبنات مدارس برائے کورسز
اغراض و مقاصد
ترمیمتحریک دعوتِ اسلامی کے زیر انتظام چلنے والے مدارس کا مقصد وہی ہے جودعوت اسلامی کا نعرہ ہے:
” | مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ ان شاء اللہ عزوجل | “ |
قرآن کی تعلیم کو عام کرنا ہے اورمسلمان بچیوں اور بچوں کو بااخلاق وباکردار بنانا ہے۔ جس کے لیے قرآن مقدس کو حفظ کرنے، درست تلفظ کے ساتھ دیکھ کرقرآن پڑھنے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے امیر علامہ محمدالیاس عطار قادری کے عطاکردہ 40 مدنی انعامات (فرض، سنت، واجب اور مستحبات کی فہرست جن پر عمل کرنے کی تلقین کی جاتی ہے) کے مطابق تربیت کی جاتی ہے۔ تاکہ بچے اور بچیاں بنیادی دینی تعلیم سے بھی آراستہ ہو کر ایک با اخلاق و با کردار حافظ و مبلغ بن کر ابھرے اور معاشرے میں اسلام کی تبلیغ کرے۔
مدرسۃالمدینہ آن لائن
ترمیممدرسۃالمدینہ آن لائن انٹرنیٹ کے ذریعے حفظ قرآن، تجوید اورترجمہ قرآن پڑھایا اور عربی زبان سکھائی جا رہی ہے۔[2]
مدرسۃ المدینہ مختصر میں
ترمیمملک و بیرون ملک حفظ و ناظرہ کے ہزاروں مدارس بنام مدرسۃ المدینہ (للبنین و للبنات، جزوقتی، رہائشی) قائم ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ سے اب تک مجموعی طور پر لاکھوں بچے اور بچیاں قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پا چکے ہیں جبکہ ناظرہ مکمل کرنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ملک و بیرونِ ملک مدرسۃ المدینہ (للبنین و للبنات) کی تعداد ہزاروں میں ہے اور ان میں لاکھوں بچے اور بچیوں کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔
مدرسۃ المدینہ میں بالخصوص اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے مدرسۃ المدینہ (جز وقتی) میں کم وقت (ڈیڑھ، 2 گھنٹے) کے لیے صبح یا شام کے اوقات میں ناظرہ قرآنِ کریم کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ رہائشی مدارس المدینہ (للبنین) میں قیام پزیر طلبہ کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ، ان کے قیام و طعام کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ الحمد للہ عزوجل! مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا سلسلہ بھی ہوتا رہتا ہے مثلاً مدرس کورس، نظامت کورس، تجوید و قراءت کورس، قاعدہ ناظرہ کورس وغیرہ۔ [1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ مدرسۃالمدینہ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ dawateislami.net (Error: unknown archive URL) دعوت اسلامی کا تعارف، صفحہ 32
- ↑ مدرسۃ المدینہ آن لائن کا نصاب اور طریقہ کار مدرسۃ المدینہ آن لائن کی ویب سائیٹ پر