ذائقہ (انگریزی: Taste) انسان کی پانچ بنیادی حسوں میں سے ایک ہے۔ وہ ایک احساس ہے جسے محسوس کیا جاتا ہے، اس وقت جب کوئی مادہ منہ میں داخل ہوتا ہے اور کیمیاوی رد عمل ذائقہ کے مقام پر کرتا ہے جو منہ کے ذائقہ کی تھیلی پر منہ کے چھید میں واقع ہوتی ہے، جو زیادہ تر زبان پر واقع ہوتی ہے۔ ذائقہ غذا کے مختلف لطائف کو طے کرتا ہے یا اسی طرح سے دیگر مادوں کی کیفیت ظاہر کرتا ہے۔[1][2]

منہ میں واقع ذائقہ کی تھیلی جو مختلف غذاؤں یا مادوں کے لطائف کو سمجھنے میں معاون ہے۔

مسوڑھوں کی بیماری کا ذائقہ پر اثر انداز ہونا

ترمیم

مسوڑھوں کی بیماری کے کئی نقصانات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ چونکہ اِس کی وجہ سے مُنہ میں درد ہوتا ہے یا دانت گِر جاتے ہیں اِس لیے ایک شخص اچھی طرح سے کھانا نہیں چبا سکتا اور نہ اِس کا مزہ لے سکتا ہے۔ وہ لفظوں کا تلفظ ٹھیک طرح سے ادا نہیں کر سکتا اور اُس کی شکل وصورت بھی بگڑ جاتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مُنہ کی بیماریاں جسم کے باقی حصوں پر بھی بہت بُرا اثر ڈالتی ہیں۔[3]

جست کی کمی

ترمیم

اگر جسم میں جست یا زِنْک کی کمی ہوجائے تو منہ کا ذائقہ بھی بدل جاتا ہے، تاہم اس کی وجہ کیا ہے، وہ طبی ماہرین تاحال جان نہیں سکے ہیں، تاہم ایک تحقیق کے مطابق اس کی ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ جست ایک ایسے پروٹین کی مقدار بڑھانے میں مدد دیتا ہے جو ذائقے کی حس پر قابو رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔[4]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم