مشفق خواجہ ادارہ،فرد،نابغہ

مشفق خواجہ ادارہ،فرد،نابغہ کتاب کی ترتیب و تدوین ڈاکٹر سید نعمان الحق نے کی ہے۔ اس کتاب کو انجمن ترقی اردو پاکستان نے 2016 میں پہلی دفعہ شائع 500 کی تعداد میں شائع کیا۔ دیگر کتب انجمنِ ترقی اردو پاکستان کی اشاعت کی طرح اس کتاب کی اشاعت میں بھی اکادمی ادبیات پاکستان سے مدد لی گئی۔

اس کتاب میں بیسویں صدی کے نامور محقق، شاعر اور کالم نگار مشفق خواجہ کے حالات زندگی پر ان کے عزیز و اقربا کے مضامین شامل ہیں۔ کتاب میں ان کی تحقیق، تصانیف اور ادبی دوستوں سے خط کتابت تفصیل سے بیان ہوئی ہے۔ مشفق خواجہ کے بہترین کتب خانے کو ڈیجیٹل بنانے اور محفوظ کرنے کے بارے میں تفصیلی مضمون موجود ہے۔

کتاب سے اقتباسات ترمیم

ڈاکٹر تحسین کے مضمون سے مشفق خواجہ کی شاعری پر ایک اقتباس:

تم جو پوچھو کہ تمنا کیا ہے میں یہ سوچوں مجھے کہنا کیا ہے شہر بستے ہیں خیالوں میں مرے مجھے تنہائی نے سمجھا کیا ہے؟

کاش خواجہ صاحب ایسے شعر کہتے اور کثرت سے کہتے۔ افسوس انھوں نے اپنے اندرکے فطری شاعرکا گلا گھونٹ دیا۔ شاعری ان کی محبوبہ تھی، تحقیق منکوحہ۔ ازدواج ثانی ظرافت سے کیا۔ دونوں سے نبھی اور خوب نبھی مگر ۔ اے وائے وائے شاعری۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. مشفق خواجہ (16 مارچ 2017)۔ "رفیع الزماں زبیری کا مشفق خواجہ پر کالم"۔ ایکسپریس نیوز