زبان کی آوازیں دو قسم کی ہوتی ہیں:

مصوتے-

ایسی آوازیں جن میں آواز پیدا کرنے والے اعضاء گونج کے خلا بناتے ہیں اور جن میں سے سانس کی ہوا رگڑ کھائے بغیر گزرتی ہے۔

مصمتے-

ایسی آوازیں جن میں سانس کی ہوا کے راستے میں کوئی رکاوٹ ہوتی ہے جو رگڑ پیدا کرتی ہے۔ ایسی رکاوٹ ہوا کو پوری طرح روک کر یا ہوا کو ایک تنگ راستے سے گزارنے پر پیدا ہوتی ہے۔مصوتوں کو پیدا کرنے کے وقت صوت تانت تھرتھراتے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ مصوتے مسموع ہوتے ہیں جبکہ مصمتے کے لیے ایسی کوئی شرط نہیں.پس مصمتے دونوں طرح کے ہو سکتے ہیں یعنی مسموع بھی اور غیر مسموع بھی.

نیم مصوتے:

یہ آوازوں کی تیسری قسم ہے۔ان سے مراد وه آوازیں ہیں جن کے پیدا ہوتے وقت صوت تانت تھرتھراتے ہیں لیکن زبان سے کوئی رگڑ یا رکاوٹ پیدا نہیں ہوتی .

مصوتوں کی درجہ بندی:مصوتوں کی درجہ بندی کرتے وقت تین نکات کا خیال رکھا جاتا ہے:ا: زبان کی اونچایی:یعنی زبان کتنی اونچی اٹھتی ہے، تالو کے نزدیک آتی ہے یا اس سے دور رہتی ہے۔ اونچایی کو اونچا، نیچا اور وسط میں تقسیم کیا جا سکتا ہے.