معاونت:خانہ آلات کی شخصی سازی

اردو ویکیپیڈیا میں دائیں اور اوپر کی جانب موجود خانہ ہائے آلات میں اپنی مرضی کے مطابق ترمیم و تبدیلی کی جاسکتی ہے، اس تبدیلی کے لیے خاص:میرا_صفحہ/skin.js یا خاص:میرا_صفحہ/common.jsکو استعمال کیا جاتا ہے۔skin.js محض حالیہ پوشاک پر اثر انداز ہوتی ہے، جبکہ common.js کے ذریعہ تمام پوشاکوں میں تبدیلی عمل میں آتی ہے۔

خاکہ

کوڈ برائے عمومی استعمال
mw.util.addPortletLink( 'portletId', 'href', 'text', 'id', 'tooltip', 'accesskey', 'nextnode');
وضاحت
  • mw.util.addPortletLink: یہ ResourceLoader ماڈیول جس کے ذریعہ پورٹ لیٹس میں روابط کا اضافہ کیا جاتا ہے۔
  • portletId: وہ جگہ جہاں پر نیا ربط رکھنا چاہتے ہیں۔ درست قدریں:
    • p-navigation: دائیں قائمہ کا قطعہ رہنمائی (صفحہ اول، تصادفی صفحہ، نیا مضمون تحریر کریں وغیرہ)
    • p-interaction: دائیں قائمہ کا قطعہ تعامل (معاونت، دیوان عام، حالیہ تبدیلیاں وغیرہ)
    • p-tb: دائیں قائمہ میں موجود خانہ آلات (مربوط صفحات، متعلقہ تبدیلیاں، اپلوڈ تصویر وغیرہ)
    • coll-print_export: دائیں قائمہ میں موجود قطعہ طباعت/برآمدگی
    • p-personal صفحہ کے اوپر موجود شخصی خانہ آلات
    • p-views اوپر بائیں جانب موجود ٹیبز (مطالعہ، ترمیم، تاریخچہ، زیر نظر وغیرہ۔)
    • p-cactions ڈراپ ڈاؤن مینو بشمول محفوظ (ویکٹر میں)، وغیرہ؛ موضوع/تبادلہ خیال کے روابط دیگر پوشاکوں میں۔
  • href: ویکیپیڈیا یا خارجی صفحہ کا ربط
  • text: ظاہر ہونے والا متن
  • id: ایچ ٹی ایم ایل (اختیاری)
  • tooltip: متعلقہ ربط پر کرسر لے جانے سے ظاہر ہونے والا تعارف (اختیاری)
  • accesskey: شارٹ کٹ کلید (اختیاری)
  • nextnode: پہلے سے موجود ربط، جس کے بعد آپ کا مطلوبہ ربط موجود ہوگا (اختیاری)

خیال رہے کہ تمام اختیاری فیلڈز اوپر موجود ترتیب سے شامل کرنا لازمی ہے، البتہ آپ اسے استعمال نہ کرنا چاہتے ہوں تو null کی قدر استعمال کرسکتے ہیں؛ مثلا شارٹ کٹ کلید استعمال نہ کرنا ہو تو accesskey کی جگہ پر null تحریر کردیں۔

Href

ویکیپیڈیا صفحات کے روابط اس طرز پر دیے جائیں گے '/wiki/صفحہ کا نام'؛مثال: '/wiki/خاص:جدید_صفحات'۔
بیرونی روابط کے لیے مکمل یو آر ایل استعمال کیا جائے گا؛ مثال: 'http://example.org'.

نیز کچھ متغیرات بھی موجود ہیں جن کے ذریعہ مزید پیچیدہ روابط تخلیق کیے جاسکتے ہیں:

  • wgArticlePath: محولہ مضامین کا مقامی پاتھ، جس میں "$1" موجود رہے گا، تاکہ بعد میں اسے متعلقہ صفحہ کے درست یو آر ایل سے تبدیل کیا جاسکے۔
  • wgPageName: صفحہ کا مکمل نام بشمول ترجمہ شدہ نام فضا، اگر نام فضا کا کوئی نام ہو (مرکزی نام فضا (نمبر 0) کا نام نہیں ہے)، اور خلا کی جگہ انڈر سکورز رکھے جائیں۔
  • wgServer: سرور کا یو آر ایل، جو "/" پر ختم نہیں ہوتے۔
wgArticlePath.replace('$1', title)

کو استعمال کرکے درست یو آر ایل بنائے جاسکتے ہیں۔

مثالیں

جہاں صارف_نام درج ہے، اسے مطلوبہ صارف نام سے نیز نام_صفحہ کو مطلوبہ صفحہ کے نام سےتبدیل کردیں۔

دائیں قائمہ میں ذیلی صارف صفحہ کا ربط شامل کریں:

mw.util.addPortletLink ('p-tb', '/wiki/صارف:صارف_نام/نام_صفحہ', 'نام صفحہ');

دائیں قائمہ میں خاص:جدید صفحات کا ربط شامل کریں:

mw.util.addPortletLink ('p-tb', '/wiki/خاص:جدید_صفحات', 'جدید صفحات');

شخصی خانہ آلات میں اپنے ذیلی صفحات صارف کا ربط شامل کریں،جو ترجیحات کے ربط سے پہلے نظر آئے گا:

 mw.util.addPortletLink(
 'p-personal',
 '/wiki/خاص:اشاریہ_سابقہ/صارف:صارف_نام',
 'ذیلی صفحات',
 'pt-subpages',
 'آپ کے ذیلی صفحات',
 null,
 '#pt-preferences'
 );