مغل آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ آئی ہسپتال اور لیبارٹری
یہ مضمون غیر ظاہر شدہ ادائیگیوں کے بدلے میں تخلیق یا ترمیم کیا گیا ہو سکتا ہے۔, جو کہ ویکیپیڈیا کی استعمال کی شرائط کے خلاف ہے۔ اسے ویکیپیڈیا کی حکمت عملی کے مطابق بنانے کے لیے اس کی صفائی لازمی ہے, خاص طور پر معتدل نقطہ نظر کے لیے۔ |
ممکن ہے یہ مضمون فوری حذف شدگی کے معیار کے مطابق ہو کیوں کہ: تشہیر۔ اصولی معیار کے لیے فوری حذف شدگی کے معیار ملاحظہ فرمائیں۔
اگر یہ مضمون فوری حذف شدگی کے معیار کے مطابق نہیں ہے یا آپ اس میں درستی کرنا چاہتے ہیں تو اس اطلاع کو ہٹا دیں، لیکن اس اطلاع کو ان صفحات سے جنہیں آپ نے خود تخلیق کیا ہے نہ ہٹائیں۔ اگر آپ نے یہ صفحہ تخلیق کیا ہے اور آپ اس نامزدگی سے متفق نہیں ہیں، تو ذیل میں موجود بٹن پر کلک کریں اور وضاحت فرمائیں کہ اس مضمون کو کیوں حذف نہیں کیا جانا چاہیے۔ بعد ازاں آپ براہ راست تبادلۂ خیال صفحہ پر جاکر دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے پیغام کا کوئی جواب دیا گیا ہے یا نہیں۔ خیال رہے کہ جن صفحات میں یہ ٹیگ چسپاں کردیا جاتا ہے اور وہ حذف شدگی کے معیار کے مطابق ہو یا اس کے تبادلۂ خیال صفحہ پر اسے باقی رکھنے کی ناکافی وجوہات بیان کی گئی ہو، تو اسے کسی بھی وقت حذف کیا جاسکتا ہے۔ منتظمین: روابط، تاریخچہ (آخری ترمیم) و نوشتہ جات کی قبل از حذف جانچ کی گئی۔ گوگل کی پڑتال کے وقت ان کو ذہن میں رکھیں: ویب، تازہ ترین۔
|
آج سے 72 سال پہلے 1950 میں پاکستان میں لوہے کی ضروریات پورا کرنے کے لیے مغل ٹریڈرز کے نام سے ایک کمپنی کی بنیاد رکھی گئی جو اس وقت لوہا اور لوہے سے بنی مصنوعات درآمد کرتی تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کمپنی نے بہت ترقی کی اور اپنا پلانٹ اور مشینری خرید لی۔ بعد میں اسے مغل آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کا نام دیا گیا۔ اس کمپنی نے اپنے شیئر میں عوام کو بھی شامل کیا اور پاکستان سٹاک ایکچینج کی لسٹ میں بھی موجود ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ پاکستان کی منافع بخش کمپنی بن گئی, اس کمپنی کے چیئرمین محترم جاوید اقبال مغل صاحب اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محترم خرم جاوید مغل ہیں۔ اس وقت یہ کمپنی پاکستان میں لوہے کے تعمیراتی میٹیریل گارڈر, ٹی آئرن اور سریے وغیرہ بنانے کی وجہ سے عوام میں مضبوط ساکھ اور شہرت رکھتی ہے۔
2002 میں دو بھائیوں حاجی بشیر احمد مغل مرحوم اور حاجی نذیر احمد مغل مرحوم نے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے پاکستان کے بڑے شہر لاہور میں مغل ٹرسٹ کی بنیاد رکھی اپنے بزرگوں کی روایت پر عمل کرتے ہوئے اسی سلسلے کو بڑھا کر مغل آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین محترم جاوید اقبال مغل صاحب, ڈائریکٹر مغل سٹیل محترم طارق اقبال مغل صاحب اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترم جمشید اقبال مغل صاحب نے 2002 میں طبی شعبے میں خدمتِ خلق کے لیے مغل آئی ہوسپٹل لاہور قائم کیا جہان آنکھوں کے تمام امراض کا علاج مفت کیا جاتا ہے اور سالانہ تقریباً چھ لاکھ مریض بغیر کسی معاوضے کے ان طبی سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں 2017 میں مغل میڈیکل اور ڈائیگنوسٹک سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں پر یرقان کے تین ہزار مریض زیرِ علاج ہیں اور پندرہ سو مریض اللہ کریم کے کرم سے صحتیاب ہو چکے ہیں بعد میں لاہور کے آٹھ مقامات پر مغل کلینکس قائم کیے گئے اور لاہور ہی میں پانچ جگہوں پر مغل فارمیسیز بھی بنائی جا چکی ہیں۔
- مغل ڈائیگنوسٹکس اینڈ ریسرچ لیبارٹریز*
2020 کے اوائل میں "خدمت میں مگن" کے ماٹو کے ساتھ اس پراجیکٹ کو لانچ کیا گیا جہاں پر سالانہ اوسطاً تین لاکھ ساٹھ ہزار ٹیسٹ بغیر منافع لیے اصل لاگت کے مناسب معاوضے پر مستند اور ماہر ٹیم کی نگرانی پر پورے معیار کے ساتھ پرفارم کیے جاتے ہیں۔ اس لیب میں کیمسٹری, ہیماٹالوجی, مالیکیولر پیتھالوجی, ہسٹو پیتھالوجی, سائٹو پیتھالوجی, پیرا سائٹولوجی, وائرولوجی, امیونالوجی وغیرہ کے چار سو سے زائد مختلف ٹیسٹ جدید مشینوں (ساختہ جاپان, امریکہ, جرمنی, سوئیزر لینڈ, برطانیہ وغیرہ) کے ساتھ کیے جاتے ہیں۔ بیرونِ ملک سے سند یافتہ ماہرین کی موجودگی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے فلو سائیٹومیٹری, سائیٹو جینیٹکس, فش اینڈ امینو کیمسٹری کے خصوصی ٹیسٹوں کی سہولیات بھی میسر ہیں مغل لیب لاہور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC) سے رجسٹرڈ اور لائسینس یافتہ ہے اس کے علاوہ متعدد ملکی اور غیر ملکی اداروں سے الحاق شدہ ہے اور ان کی گائیڈ لائنز اور ویسٹ گارڈ رولز فالو کرتی ہے جن میں .... کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس (CAP) امریکن پروفیشینی انسٹیوٹ (API) یورپیئن سوسائٹی فار ایکسٹرنل کوالٹی اسیسمنٹ (ESfEQA), یونائیٹڈ کنگڈم ایکریڈیٹیشن سروس (UKAS) ISO-9001, رینڈاکس انٹرنیشنل کوالٹی اسیسمنٹ سکیم (RIQAS) بائیو ریڈ ایکسٹرنل کوالٹی ایشورینس سروسز (EQAS) نیشنل ایکسٹرنل کوالٹی ایشورینس پروگرام پاکستان (NEQAPP) پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل اسلام آباد (PNAC)
لاہور میں متعدد مقامات پر اس لیب کے کولیکشن سنٹر موجود ہیں جبکہ ایک سنٹر کینسر کیئر ہسپتال رائے ونڈ, ایک شیخوپورہ اور ایک بھکر میں ہے۔
واپڈا ملازمین کی سہولت کی خاطر اس کا ایک کولیکشن سنٹر واپڈا ہوسپٹل کمپلیکس لاہور اور دوسرا واپڈا ہسپتال ملتان قائم کیا گیا جہاں سے میپکو اور واپڈا ملازمین کے علاوہ جنوبی پنجاب کے دوسرے مریض بھی مستفید ہوتے ہیں۔ واپڈا ملازمین کے لیے 40 فیصد رعایت کا پیکج دیا جاتا ہے باقی عوام کے لیے اگر پچاس ہزار سے کم ماہانہ آمدنی ہو, کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہوں, کسی محکمہ کے ریٹائرڈ ملازم ہوں, ویلفیئر پروگرام میں رجسٹر ہو کر 30 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ مستحقینِ زکوٰۃ کسی سرکاری ادارے/ہسپتال کے ڈاکٹر, بلدیاتی ادارے کے نمائندے, کونسلر علاقہ, پرائیویٹ/فلاحی ادارے کے مجاز نمائندے سے نسخے پر تصدیق کرا کر 50 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔