ملَبار (مالابار) (Malabar) جنوبی ہند کی ریاست کیرالا کے شمالی علاقہ ہے جو مغربی گھاٹیوں اور بحیرۂ عرب کے درمیان واقع ہے۔ اس خطے میں کیرلا کے 6 شمالی اضلاع ۔۔ کاسرگوڈ، کنور، کوژیکوڈ، وایاناڈ، ملا پُرم اور پالاکاڈ ۔۔ شامل ہیں۔ شہر کوژیکوڈ ملابار کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔


മലബാര്‍
خطہ
دریائے کوراپوژا ، داخلۂ شمالی ملابار
دریائے کوراپوژا ، داخلۂ شمالی ملابار
کیرلا میں ملابار خطّہ
کیرلا میں ملابار خطّہ
ملکبھارت
ریاستکیرالا
 • کثافت816/کلومیٹر2 (2,110/میل مربع)
زبانیں
 • دفتریملیالم، انگریزی
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
آیزو 3166 رمزISO 3166-2:IN
گاڑی کی نمبر پلیٹKL-09 to KL-14,KL-18,KL-49 to KL-60,KL-65 and KL-70 to KL-73
اضلاع کے اعداد6 (کاسرگوڈ ، کنور، وائےناڈ، کالی کٹ ، ملاپورم ، پالاکاڈ )
عظیم ترین شہرکالی کٹ
خواندگی91.74%
موسمTropical (Köppen)
شمالی مالابار کا بیکل ساحل

نام ترمیم

زمانۂ وسط میں کیرلا عام طور پر ملابار کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اور پورے جنوب مغربی ساحل ملابار ساحل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ملابار ملیالم اور تمل کے الفاظ 'مَلا' یعنی پہاڑ اور 'وارم' یعنی علاقہ ہیں۔

تاریخ ترمیم

پرانے زمانے میں ملابار مختلف دیسی حکومتوں کے ماتحت تھا۔ ان میں کالیکٹ کی زمورن سلطنت، کنور کی کولاتیری اور چیراکل سلطنتیں وغیرہ اہم ہیں۔ ٹیپو سلطان کی کیرلا میں آمد سے ملابار کو موجودہ شکل ملی ہے۔ اور کچھ عرصہ سلطنت میسور کے زیر حکومت رہا۔ 1773ء کی جنگ میسور کے بعد یہ علاقہ برطانوی راج کے ماتحت آیا۔[1] اس زمانے میں ملابار مدراس پریذیڈنسی کا ایک ضلع رہا۔ 1956ء تک یہ مدراس پریذیڈنسی کا حصہ رہا ہے۔

زبان ترمیم

ملابار میں عام طور ملیالم بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ بعض علاقوں میں اردو، کنڑا، تولو اور کونکنی بھی بولی جاتی ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم