ممالیک عراق ( عربی : مماليك العراق ) ایک سلطنت تھی جس نے 18 ویں اور 19 ویں صدی کے اوائل میں عراق پر حکمرانی کی۔ [2] [3]

مملوک سلطنت عراق
مماليك العراق
Mamālīk al-ʻIrāq
1704–1831
مملوکی راج کے تحت علاقہ جات
مملوکی راج کے تحت علاقہ جات
حیثیتسلطنت عثمانیہکا حصہ
دار الحکومتبغداد
عمومی زبانیںعراقی عربی, عثمانی ترکی,
جارجیائی[1]
مذہب
اسلام (اکثریت),
اقلیتی مذاہب: عیسائیت, صابی, یہودیت
حکومتپاشائی(خود مختار)
پاشا 
• (1704–1723)
حسن پاشا
• (1816–1831)
داؤد پاشا
تاریخ 
• 
1704
• 
1831
ماقبل
مابعد
عثمانی عراق
عثمانی عراق
موجودہ حصہ عراق

سلطنت عثمانیہ میں،مملوک آزاد کردہ غلام تھے ، جنھوں نے اسلام قبول کیا ، ایک خصوصی مکتب میں تربیت حاصل کی اور پھر انھیں فوجی اور انتظامی فرائض سونپ دیے گئے۔ اس طرح کے مملوکوں نے سن 1704 سے 1831 تک عثمانی عراق کی سیادت سنبھالی ۔

مملوک حکمران اشرافیہ، جو بنیادی طور پر جارجی ، قفقازی ، قفقاز کے دیگر نسلی گروہوں پر مشتمل تھے، [4] اپنے عثمانی آقاؤں سے خود مختاری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے، انھوں نے علاقے میں نظم وضبط قائم کیااور خطے کومعاشی خوش حالی کی راہ پر گامزن کیا۔ عثمانیوں نے 1831 میں مملوک حکومت کا تختہ الٹ دیا اور آہستہ آہستہ عراق پر اپنی براہِ راست حکمرانی نافذ کردی جو پہلی جنگ عظیم تک جاری رہی ، اس کے باوجودمملوک عراق میں ایک غالب سماجی سیاسی قوت کے طور پر برقرار رہے ، کیوں کہ بغداد میں زیادہ تر انتظامی عہدوں پرمملوکوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ [5]

پس منظر

ترمیم

اٹھارہویں صدی کے اوائل قسطنطنیہ اور بغداد دونوں میں اہم تبدیلیوں کے آغاز کے سال تھے ۔ م سلطان احمد ثالثکے دور حکومت (1703-30) میں دار الحکومت میں سیاسی استحکام قائم ہوااور وسیع اصلاحات کی گئیں-ان میں سے کچھ یورپ سے متاثرہ تھیں -جو وزیر اعظم ابراہیم پاشا نے نافذکی۔

پچھلی دو صدیوں کی طرح ، عراق عثمانی سلطنت اور صفوی سلطنت کے مابین میدان جنگ رہا۔ یہ خطہ متعدد بین القبیلہ جدوجہد کا بھی شکار رہا۔

حسن پاشا کا خاندان

ترمیم

مملوکوں نے بغداد ،بصرہ اور شہر ازور کے پاشالیکوں پر حکمرانی کی. [6] موصل کے پاشالیک پر عراقی جلیلی خاندان کا راج تھا ۔

حسن پاشا (1704–1723)

ترمیم

بغداد میں ، حسن پاشا ( (جارجیائی: ჰასან ფაშა)‏ ) ، قسطنطنیہ سے بھیجے گئےجارجیائی نژاد عثمانی گورنر اور ان کے بیٹے احمد پاشا (1723–47) نے جارجیائی مملوکی اقتدار قائم کیا ، جس کے ذریعہ انھوں نے اختیار استعمال کیا اور اس صوبے کا انتظام و انصرام کیا۔

احمد پاشا (1723–1747)

ترمیم

حسن کا بیٹا اور جانشین ، احمد ( (جارجیائی: აჰმედ ფაშა)‏ ) ، نے مملوکوں کی بھرتی اور انھیں اعلی انتظامی اور فوجی عہدوں پر ترقی دینا جاری رکھا۔ حسن اور احمد دونوں نے غیر منظم قبائل کو روکنے اور قسطنطنیہ میں خزانے کو مستقل ٹیکس دینے کے ساتھ ساتھ ایران کے صفویوں کی طرف سے ایک اور فوجی خطرہ کے خلاف عراق کا دفاع کرکے عثمانی باب عالی کی ایک قابل قدر خدمات انجام دیں۔

سن 1747 میں احمد پاشا کے انتقال کے وقت تک ، اس نے مملوکوں کو تقریبا 2،000 آدمیوں کی ایک طاقت ور ، خود کو برقراررکھنے والی شاہی فوج("جارجیائی گارڈ") میں منظم کر دیا۔ احمد کی موت پر ، سلطان نے ان مملوکوں کو اقتدار سنبھالنے سے روکنے کی کوشش کی اور بغداد میں ایک بیرونی آدمی کو اپنا ولی بنا کر بھیجا۔ تاہم ، احمد کے داماد سلیمان ابو لیلیٰ ، جو پہلے ہی بصرہ کے انچارج تھے ، نے اپنے جارجیائی محافظ دستے کی سربراہی میں بغداد پر حملہ کیا اور عثمانی منتظم کو معزول کر دیا ،اور عراق میں مملوک حکمرانی کے 84 سال مکمل ہوئے۔ [7]

سلیمان ابو لیلیٰ پاشا (1749–1762)

ترمیم

1750 تک ، سلیمان ابو لیلیٰ ( (جارجیائی: სულეიმან აბუ ლაილი)‏ ) نے بغداد میں اپنے آپ کو ایک غیر متنازع حکمران کے طور پر تسلیم کروا لیا تھا اور باب عالی نے بھی اسے عراق کا پہلا مملوک پاشا تسلیم کر لیا۔ نو تشکیل شدہ حکومت نے عثمانی حکومت سے مزید خود مختاری حاصل کرنے اور عرب اور کرد قبائل کی مزاحمت کو روکنے کے لیے ایک مہم شروع کی۔ وہ جنوب میں المنطفیق کے خطرات کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہو گئے اور بصرہ کو اپنے زیر قابو کر لیا۔ انھوں نے یورپی تجارت کی حوصلہ افزائی کی اور 1763 میں برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کو بصرہ میں ایک ایجنسی کے قیام کی اجازت دی۔

عمر پاشا (1762– 1776)

ترمیم

مملوک حکومت کی کامیابیوں کا انحصار ابھی بھی کہ ان کے عثمانیوں اور عراق میں مذہبی اشرافیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی صلاحیت پرتھا۔ باب عالی بعض اوقات بغداد کے پاشاؤں کو معزول کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرتا تھا ، لیکن مملوک پاشالیک پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب بھی رہتے تھے ،اور اپنے اقتدار کو بڑھا بھی لیتے تھے۔ تاہم ، وہ یکے بعد دیگرے ایک باقاعدہ ولی عہدی کا نظام بنانے میں ناکام رہے اورحریف مملوک سرداریوں کا بتدریج قیام دھڑے بندیوں اور مسلسل اقتدار حاصل کرنے کی جدوجہد کا موجب بنا۔ مملوک حکمرانی کے لیے ایک اور بڑا خطرہ ایران سے آیا جس کے بغاوت کرنے والے حکمران کریم خان نے عراق پر حملہ کیا اور لیکن مملوک جنرل سلیمان آغا کی طرف نے مسلسل اور طویل مزاحمت کے بعداس نے اس کے بھائی صادق خان کو 1776 میں بصرہ کاحکمران بنادیا۔باب عالی نے اس بحران سے فائدہ اٹھانے کے لیے جلد بازی کی اور عمر پاشا ( (جارجیائی: ომარ ფაშა)‏ )کوایک غیر مملوک کے ساتھ ، جو نظم و ضبط برقرار رکھنے سے قاصر رہا ،سے تبدیل کر دیا۔ [7]

سلیمان اعظم پاشا (1780–1802)

ترمیم
 
ایک عثمانی مملوک گھڑ سوار ، جو 1810 میں کارلے ورنیٹ نے تیار کیا تھا۔

1779 میں ، سلیمان اعظم ( (جارجیائی: სულეიმან ბუიუქი)‏ ) شیراز میں جلاوطنی سے واپس آئے اور 1780 میں بغداد ، بصرہ اور شاہریز کی گورنری حاصل کی۔ [8] یہ سلیمان پاشا ،بویوک(ترکی میں "اعظم")کے نام سے مشہور تھے اور اس کی حکومت (1780-1802) شروع میں موثر تھی، لیکن آہستہ آہستہ کمزور ہوتی گئی۔ اس نے اپنے قبیلے کو مضبوط بنانے کے لیے جارجیائی عوام کی بڑی تعداد کو درآمد کرکے ، دھڑے بند مملوک سرداریوں پر اپنی بالادستی قائم کر لی اور ینی چری کے اثر و رسوخ کو محدود کر دیا۔ اس نے معیشت کو فروغ دیا اور یورپ کے ساتھ تجارت اور سفارت کاری کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ، جس نے 1798 میں انتہائی تیزی اختیار کی جب سلیمان نے بغداد میں مستقل برطانوی ایجنٹ کی تقرری کی اجازت دی۔ [9] تاہم ، شمالی عراق میں عرب قبائل کے خلاف ان کی جدوجہد اس حقیقت کہ اس نے باغیوںکو بے دردی سے کچلا تھا،کے باوجود تھوڑی تھی ۔

کرد عراقی شہر سلیمانیہ کی بنیاد سلیمان پاشا کے زمانے میں رکھی گئی تھی اور اس کا نام ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔

علی پاشا (1802–1807)

ترمیم

سلیمان اعظم پاشا کی وفات کے بعد اقتدار کی جدوجہد کے نتیجے میں 1802 میں علی پاشا( (جارجیائی: ალი ფაშა)‏ ) کامیاب ہوا ، جس نے 1803 اور 1806 میں نجف اور حلہ کے خلاف وہابی چھاپوں کو پسپا کر دیا لیکن صحرا پر ان کے تسلط کو ختم کرنے میں ناکام رہا۔

سلیمان صغیرپاشا (1807–1810)

ترمیم

1807 میں علی کے قتل کے بعد ، اس کے بھتیجے سلیمان صغیر پاشا نے حکومت سنبھالی۔ صوبائی خود مختاریوں کو ختم کرنے کے لیے مائل ، سلطان محمود ثانی (1808–1839) نے مملوکوں کو بغداد سے بے دخل کرنے کی پہلی کوشش 1810 میں کی۔ عثمانی فوج نے سلیمان کو معزول اور ہلاک کر دیا ، لیکن وہ پھر سے ملک پر کنٹرول برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔ 1816 میں ایک تلخ کشمکش کے بعد سلیمان کے حوصلہ مند داماد داؤد پاشا نے اپنے حریف سعید پاشا(جارجیائی: ფაშა؛ 1813–1816) کو بے دخل کرکے بغدادپر قبضہ سنبھال لیا۔ عثمانی حکومت نے ہچکچاتے ہوئے اس کے اختیار کو تسلیم کر لیا۔ [7]

داؤد پاشا (1816– 1831)

ترمیم

داؤد پاشا ( (جارجیائی: დაუდ ფაშა)‏ ) عراق کاآخری مملوک حکمران تھا۔ داؤد پاشا نے جدید کاری کے اہم پروگرام شروع کیے جن میں نہروں کو صاف کرنا ، صنعتیں قائم کرنا ، یورپی انسٹرکٹروں کی مدد سے فوج کی اصلاح کرنا اور ایک چھاپہ خانے کی بنیاد رکھنا شامل تھے۔ اس نے اپنے دربار کی شان و شوکت اور جاہ و جلال کو قائم رکھا۔ عرب قبائل کے معمول کے جھگڑوں اور شیوخکے ساتھ داخلی اختلافات کے علاوہ ، وہ کردوں کے ساتھ سنگین لڑائیوں اور بابن کی کرد ولایت پر اثر و رسوخ کے لیے ایران کے ساتھ جھڑپ میں بھی ملوث تھا۔ اس تنازع کا اختتام ایرانیوں کا عراق پر حملے ور سلیمانیہ پر 1818 میں قبضہ پرہوا۔ بعد ازاں ، داؤد پاشا نے سن 1826 میں استنبول میں ینی چری کی تباہی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ، ینی چری کو ایک آزاد مقامی قوت کے طور پر ختم کر دیا۔ [7] [9]

دریں اثنا ، عراق میں خود مختار حکومت کا وجود ، قسطنطنیہ کے لیے ایک طویل عرصے سے اضطراب کا سبب بنا ہوا تھا ،لیکن جب مصر کےمحمد علی پاشا نے عثمانی شام پر اپنا دعوی جتاناشروع کیا تو وہ باب عالی کے لیے اور بھی خطرہ بن گیا۔ 1830 میں ، سلطان نے داؤد پاشا کی برطرفی کا حکم دے دیا ، لیکن یہ حکم نامہ لے کر آنے والے سفارتکار کو بغداد میں گرفتار کر لیا گیا اور اسے پھانسی دے دی گئی۔ 1831 میں ، علی رَدھا پاشا کی سربراہی میں عثمانی فوج نے حلب سے عراق کی طرف پیش قدمی شروع کردی۔ سیلاب اور طاعون دملی کی وباسے تباہ حال بغداد پردس ہفتوں تک جاری رہنے والی ناکہ بندی کے بعد ،جس سے بڑے پیمانے پر قحط پڑا، قبضہ ہو گیا۔ داؤد پاشا ، جسے عراق کے اندر مقامی لوگوں کی مخالفت کا سامنا تھا، نے عثمانیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ۔ اس کے ساتھ احسان کابرتاؤ کیا گیا۔ اس کی زندگی کا اختتام 1851 میں ہوا ، جب وہ مدینہ منورہ میں مزار کے متولی تھے ۔ [7] بغداد میں 1831 میں سلطان کے نئے گورنر کی آمد نے عراق میں براہ راست عثمانی حکمرانی کاآغاز کر دیا۔ [9]

نئے عثمانی گورنر ، علی رَدھا پاشا ، آخری مملوکی پاشا کے معزول ہونے کے بعد بھی بغداد میں معتدل مملو کوں کی موجودگی رکھنے پر مجبور تھے۔ [5] بعد میں اس نے سابق مملوکی گورنر سلیمان صغیر پاشا (1807–1813) کی بیٹی سے شادی کی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Hathaway, Jane; Barbir, Karl (2008). The Arab Lands under Ottoman Rule: 1516-1800. Pearson Education. p. 96. آئی ایس بی این 9780582418998.
  2. The Rise and Fall of the Communist Party of Iraq, Tareq Y. Ismael, I. 1.
  3. A Military History of Modern Egypt: From the Ottoman Conquest to the Ramadan War, Andrew James McGregor, p57
  4. Jane Hathaway، Karl Barbir (2008)۔ The Arab Lands under Ottoman Rule: 1516-1800۔ Pearson Education۔ صفحہ: 96۔ ISBN 9780582418998 
  5. ^ ا ب Hala Mundhir Fattah (1997)۔ The Politics of Regional Trade in Iraq, Arabia, and the Gulf: 1745-1900۔ SUNY Press۔ صفحہ: 98۔ ISBN 9781438402376 
  6. Richard Coke (1927)۔ Baghdad, The City of Peace۔ Taylor & Francis۔ صفحہ: 232–233 
  7. ^ ا ب پ ت ٹ Kissling, H.J. (1969), The Last Great Muslim Empires, pp. 82-85. Brill, آئی ایس بی این 90-04-02104-3.
  8. "Iraq". (2007). In دائرۃ المعارف بریٹانیکا. Retrieved October 15, 2007, from Encyclopædia Britannica Online.
  9. ^ ا ب پ "Iraq". (2007). In دائرۃ المعارف بریٹانیکا. Retrieved October 15, 2007, from Encyclopædia Britannica Online.