ممتا چندرکر

لوک گلوکارہ

ممتا چندرکر (انگریزی: Mamta Chandrakar) (ولادت: 3 دسمبر 1958ء) چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والی پدم شری اعزاز لوک گلوکارہ ہیں۔[1] ان کو چھتیس گڑھ کا بلبل کہا جاتا ہے۔[2][3] ممتا چندرکر نے اندرا کالا سنگیت وشو ویودالیہ سے گلوکاری میں پوسٹ گریجویشن ڈگری حاصل کی۔[4] ممتا چندرکر نے 10 سال کی عمر سے ہی گانے کا آغاز کیا ہے اور پیشہ ورانہ طور پر 1977ء میں آکاشوانی کندرا رائے پور سے آغاز کیا جہاں پر انھیں لوک گلوکارہ کے طور پر لیا گیا تھا۔ ممتا چندرکر کو ان کے کام کے لیے 2016ء میں پدم شری اعزاز ملا۔ انھیں کئی دیگر ریاستی سطح کے ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔ ان کے شوہر پریم چندرکر ہیں جو چھتیس گڑھ سنیما میں پروڈیوسر اور ہدایت کار ہیں۔

ممتا چندرکر
 

معلومات شخصیت
پیدائش 3 دسمبر 1958ء (66 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
درگ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ گلو کارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 فنون میں پدم شری   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی ترمیم

ممتا چندرکر 1958ء میں داؤ مہا سنگھ چندرکر کے ہاں پیدا ہوئی تھی، جنہیں خود لوک موسیقی کا گہرا علم تھا۔[5] جس وقت بالی وڈ کی موسیقی مقامی لوک موسیقی کو متاثر کررہی تھی، داؤ مہا سنگھ چندرکر نے 1974ء میں "سونہ بہان" کے نام سے ایک کمپنی شروع کی۔ سونہ بہان کا مقصد لوگوں کے دل و دماغ میں لوک میوزک کی روح کو زندہ رکھنا تھا۔ سونہ بہان نے مارچ 1974ء میں چالیس سے پچاس ہزار افراد کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ڈاؤ مہا سنگھ نے اپنی پوری زندگی لوک موسیقی کو فروغ دینے کے لیے وقف کردی۔ ممتا چندرکر نے ابتدائی اسباق اپنے والد سے خود لیا تھا۔ اس کے بعد ممتا چندرکر نے موسیقی میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے اندرا کالا سنگیت وشو ویودالیہ میں داخلہ لیا۔ 1986ء میں، ممتا چندرکرنے چھتگھڑھی سنیما کے ہدایت کار اور پروڈیوسر پریم چندرکر سے شادی کی۔ 1988ء میں اس جوڑے کی ایک بیٹی تھی۔[3]

ایوارڈ ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Mamta Chandrakar"۔ cgkhabar۔ 26 Jan 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2016 
  2. Disha Experts (5 August 2017)۔ The PADMA ACHIEVERS 2016۔ books.google.co.in۔ ISBN 9789385846649۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2019 
  3. ^ ا ب "Mamtha Chandrakar"۔ veethi.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2019 
  4. "TOP FEMALE FOLK SINGERS OF INDIA"۔ wegotguru.com۔ 25 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2019 
  5. "Smt. Mamta Chandrakar – Folk Singer" (PDF)۔ CEO Chhattisgarh۔ 10 September 2012 
  6. "Padma Shri Award to Mamta Chandrakar"۔ Jagran۔ 25 Jan 2016 
  7. "Chhattisgarh Vibhuti Alankaran"۔ CG News۔ 2018 
  8. "Chhattisgarh Ratna"۔ فیس بک۔ 20 Dec 2013