ممنون حسین
ممنون حسین (23 دسمبر 1940ء - 14 جولائی 2021ء) ایک پاکستانی سیاست دان اور صنعت کار تھے جنھوں نے 2013ء سے 2018ء تک پاکستان کے بارہویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔[8] انھیں پہلی بار جون 1999ء میں صدر رفیق تارڑ نے گورنر سندھ مقرر کیا تھا۔ لیکن چند ماہ بعد 1999ء کے فوجی بغاوت کی وجہ سے انھیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔[9] ممنون حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صدارتی منصب کے انتخاب میں حصہ لیا۔ وہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر تھے۔[10] ممنون حسین کی مادری زبان اردو ہے۔ [11] ممنون حسین کراچی میں قائم ایک ٹیکسٹائل کمپنی کے مالک تھے۔[12][13]
ممنون حسین | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
بارہویں صدر پاکستان | |||||||
مدت منصب 9 ستمبر 2013 – 8 ستمبر 2018 | |||||||
وزیر اعظم | عمران خان ناصر الملک (قائم مقام) شاہد خاقان عباسی نواز شریف | ||||||
| |||||||
گورنر سندھ | |||||||
مدت منصب 19 جون 1999 – 12 اکتوبر 1999 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 23 دسمبر 1940ء [1] آگرہ |
||||||
وفات | 14 جولائی 2021ء (81 سال)[2] کراچی [2] |
||||||
وجہ وفات | سرطان [3] | ||||||
طرز وفات | طبعی موت | ||||||
شہریت | برطانوی ہند (1940–1947) پاکستان (1947–) |
||||||
مذہب | اسلام | ||||||
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی جامعہ کراچی |
||||||
پیشہ | سیاست دان ، کارجو | ||||||
مادری زبان | اردو | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | اردو ، انگریزی | ||||||
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمممنون حسین سنہ 1940ء میں بھارت کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان نقل مکانی کرکے پاکستان آ گیا۔ انھوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے گریجویٹ کیا۔
سیاسی زندگی
ترمیمسنہ 1993 میں جب پاکستان کے اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے میاں نواز شریف کی حکومت برطرف کی تو ان دنوں ہی ممنون حسین شریف برادران کے قریب پہنچے اور بعد میں وہ مسلم لیگ سندھ کے قائم مقام صدر سمیت دیگر عہدوں پر فائز رہے۔ ممنون حسین سنہ 1997 میں سندھ کے وزیر اعلیٰ لیاقت جتوئی کے مشیر رہے، سنہ 1999 میں انھیں گورنر مقرر کیا گیا، مگر صرف چھ ماہ بعد ہی میاں نواز شریف کی حکومت کا تخہ الٹ گیا اور وہ معزول ہو گئے۔
صدارت
ترمیمممنون حسین منگل 30 جولائی 2013ء ہونے والے صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے ملک کے بارہویں صدر منتخب ہوئے۔ انھوں نے 432 ووٹ لیے۔ تحریکِ انصاف کے جسٹس (ر) وجیہہ الدین ان کے مدِمقابل تھے جنھوں نے 77 ووٹ حاصل کیے۔ 8 ستمبر 2018ء کو ممنون حسین کی مدت ختم ہو گئی رخصتی کے وقت انھیں الوداعی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔[14]
وفات
ترمیمممنون حسین 14 جولائی 2021ء کو 80 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ فروری 2020ء میں ، انھیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ زیر علاج تھے۔[15]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/hussain-mamnoon — بنام: Mamnoon Hussain — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب https://www.dawn.com/news/1635068 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 جولائی 2021
- ↑ Former president Mamnoon Hussain passes away in Karachi
- ↑ Sohail Khattak۔ "Mamnoon Hussain: A man of principles"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2013
- ↑ "World"۔ The Tribune۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2013
- ↑ After GIK, Mamnoon is second oldest president[مردہ ربط]
- ↑ "Profile of پاکستان's president-elect Mamnoon Hussain"۔ Xinhua News Agency۔ 2013-07-30۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2013
- ↑ "ممنون حسین نے پاکستان کے بارہویں صدر کا حلف اٹھا لیا"۔ SuchTv۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2013
- ↑ "Profile: Pakistani President Mamnoon Hussain"۔ BBC News۔ 9 ستمبر 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 ستمبر 2016
- ↑ "مسلم لیگ نواز نے ممنون کو چن لیا"
- ↑ "زرداری کا جانشین کون"۔ The News۔ 21 جولائی 2013۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جولائی 2013
- ↑ Profile of presidential candidate Mamnoon Hussain
- ↑ Presidential elections: مسلم لیگ نے ممنون کو چن لیا
- ↑ صدر ممنون حسین گارڈ آف آنر لے کر ایوان صدر سے روانہ
- ↑ "Former president Mamnoon Hussain passes away in Karachi at 80"۔ Dawn۔ 14 جولائی 2021
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر ممنون حسین سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ممنون حسین بطور صدر پاکستان
- پروفائل (اردو زبان میں)آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdu.islamabadpolitics.com (Error: unknown archive URL)
- حسین نے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
- پاکستان مسلم لیگ ن نے ممنون حسین کو صدر پاکستان کے لیے نامزد کر دیا
سیاسی عہدے | ||
---|---|---|
ماقبل | گورنر سندھ 1999 |
مابعد |
ماقبل | صدر پاکستان 2013–2018 |
مابعد |