مولانا آزاد کالج کلکتہ
مولانا آزاد کالج کولکاتا بھارت کے صوبہ مغربی بنگال میں واقع ایک لبرل سائنس اور آرٹ کالج ہے۔ یہ رفیع احمد قدوائی روڈ اور ایس این بینرجی روڈ کے قریب واقع ہے، جسے عام طور پر "لوٹس کراسنگ" کہا جاتا ہے۔ یہ کالج کولکاتا یونیورسٹی سے ملحق ہے۔ اس کالج میں اردو، عربی اور فارسی جیسی اسلامی زبانوں کے کورس پڑھائے جاتے ہیں، نیز یہ کالج تینوں مضامین آرٹس، سائنس اور کامرس میں گریجویٹ اور اردو، انگریزی اور زولوجی میں پوسٹ گریجویٹ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔
تاہم طلبہ کی تعداد کے اعتبار سے خاص اور جنرل نصاب دونوں میں آرٹس سٹریم سب سے بڑا ہے۔ کالج میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
قومی کونسل برائے تشخیص و تعیین قدر (این اے اے سی) کی جانب سے اسے اے گریڈ دیا گیا ہے۔
| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات | ||||
تاسیس | 1926: اسلامیہ کالج 1947: سینٹرل کلکتہ کالج 1960: مولانا آزاد کالج |
|||
محل وقوع | ||||
إحداثيات | 22°33′39″N 88°21′29″E / 22.560719444444°N 88.358022222222°E | |||
شہر | کولکاتا | |||
ملک | ہندوستان | |||
شماریات | ||||
ویب سائٹ | http://www.maulanaazadcollege.in/ | |||
درستی - ترمیم |
تاریخ
ترمیممولانا آزاد کالج 9 دسمبر 1926ء کو مغربی بنگال کے گورنر وکٹر بلور لیٹن نے قائم کیا تھا۔ ابتدا میں یہ کالج اسلامیہ کالج کے نام سے معروف تھا۔ اس ادارے کے قیام میں درحقیقت اے کے فضل الحق، ایم نشاط انور عظیم چودھری، سید نواب علی چودھری اور سر عبد الرحیم جیسی قابل ذکر مسلم شخصیات کی کوششوں کا بڑا دخل تھا۔