مکر سنکرانتی (ہندی: मकर संक्रान्ति) ہندوؤں کا ایک تہوار ہے جو بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش کے بیشتر علاقوں میں متفرق ثقافتی شکلوں میں منایا جاتا ہے۔ یہ ایک فصلی تہوار ہے جو نیپالی تقویم (ہندو شمسی تقویم) کے مہینہ ماگھ میں واقع ہوتا ہے۔

مکر سنکرانتی
لکھنؤ میں رنگ برنگی پتنگیں بکتے ہوئے
عرفیتسنکرانتی یا پونگل
قسمموسمی، روایتی
اہمیتفصلی تہوار، سرمائی انقلاب کے بعد یوم جشن
تقریباتپتنگ بازی
تاریخجس دن سورج خط جدی سے ہٹ کر اپنا سفر شروع کرتا ہے (وسط جنوری)

مکر سنکرانتی ہمیشہ جنوری کی چودہ یا پندرہ تاریخ ہی کو پڑتا ہے کیونکہ اسی دن سورج خط قوس سے گذر کر خط جدی میں داخل ہوتا ہے لہذا یہ تہوار اس بات کی علامت سمجھا جاتا ہے کہ سورج مکر (جدی) میں داخل ہو رہا ہے۔ نیز اس دن کو بھارت میں موسم بہار کی آمد کا دن اور نیپال میں ماگھ مہینہ کا آغاز سمجھا جاتا ہے، چنانچہ اس لحاظ سے یہ ایک روایتی تقریب کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

تمل ناڈو میں یہ تہوار پونگل کے نام سے مشہور ہے، جبکہ کیرالا، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں اسے محض سنکرانتی ہی کہتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "2014 Makar Sankranti, Pongal Date and Time for New Delhi, NCT, India"۔ drikpanchang.com۔ 2013۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2013۔ 2014 Makar Sankranti 

بیرونی روابط

ترمیم

سانچہ:Winter solstice