مہد علیا قرون وسطی کے ایران میں ایک بلند مرتبہ عہدہ تھا۔ یہ عہدہ شہنشاہ کی والدہ، ملکہ ایران یا ولی عہد ایران کی والدہ کے لیے خاص ہوتا تھا۔ ایران میں صفوی سلطنت اور قاجار خاندان کے زمانہ سلطنت میں مہد علیا شہنشاہ کے بعد با اثر ترین عہدوں میں سے ایک تھا جیسے کہ سلطنت عثمانیہ کے عہد میں سلطان کے بعد والدہ سلطان کا عہدہ اہم ترین ہوتا تھا۔

ملک جہاں خانم مہد علیا، نائب السلطنت ایران 1848ء

مہد علیا دو فارسی الفاظ سے مشتق ہوا ہے جن کے معنی یہ ہیں: شاندار گہوارہ۔ اِس معنی سے معلوم ہوتا ہے کہ اِس عہدہ کا اطلاق شہنشاہ ایران کی والدہ پر ہوتا تھا۔