میاں بردے خان بردا 1827ء کو پشاور میں پیدا ہوئے، مادری زبان پشتو یا فارسی تھی مگر جب پنجابی میں شاعری کی تو کمال کر دیا۔ ان کے شعر پڑھ کر یوں احساس ہوتا ہے گویا وہ پشاوری نہیں بلکہ لاہوری یا امرتسری ہے۔ زبان بڑی صاف ستھری اور رواں ہے۔ بیت گوئی میں مہارت تامہ حاصل تھی، 1897ء کو انتقال کیا