میاں محمد افضل (زراعت کار)

میاں محمد افضل ایک پاکستانی ماہر زراعت تھے۔

پیدائش ترمیم

15 فروری 1902ء کو بٹالہ ضلع گورداسپور میں پیدا ہوئے۔

تعلیم ترمیم

انھوں نے 1923 ء میں پنجاب ایگری کلچر کالج، لائل پور (فیصل آباد) سے زراعت میں بی ایس سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بعد ازاں انھوں نے امپریل کالج آف ٹروپیکل ایگی کلچر، ٹرینی ڈاڈ سے اسکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے زراعت کے مختلف شعبوں میں اختصاص حاصل کیا،

عملی زندگی ترمیم

متعدد اعلیٰ اداروں سے وابستہ رہے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کے پہلے ڈائرکٹر آف ریسرچ مقرر ہوئے۔ انھوں نے ایگری کلچر ڈیولپمنٹ کمشنر اور حکومت پاکستان کے چیف ایگری کلچر ایڈوائزر کے فرائض بھی انجام دیے۔

اعزاز ترمیم

23 مارچ 1959ء کو انھیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا۔

وفات ترمیم

میاں محمد افضل کا انتقال 16 نومبر 1991ء کو کراچی میں ہوا