میاں محمد سیفی
میاں محمد حنفی سیفی المعروف میاں صا حب سلسلہ سیفیہ کے معروف صوفی بزرگ ہیں،اپنے مرشدگرامی پیر سیف الر حمن مبارک سے نسبت کے بعدمیاں محمدسیفی و حنفی کے نام سے مشہور ہوئے۔ آپ نقشبندی مجددی سیفی سلسلے کے صوفی شیخ ہیں۔ آپ سنی حنفی ماتریدی طریقے کے عمل پیرا ہیں۔ میاں محمد سیفی حنفی کی توجہ سے لاکھوں افراد کے سینوں میں اللہ کا ذکر جاری ہوا۔ اجتماعات میں دورانِ ذکر لوگوں میں وجد و حال کی کیفیت طاری ہو تی ہے آپ کی دعوت سے بہت سے غیر مسلم دائرہ اسلام میں داخل ہو ئے ہیں۔ آپ لوگوں کو سنت کے مطابق با عمل مسلمان بننے کا پیغام دیتے ہیں۔ ان کے لاکھوں مریدین پاکستان کے ہر خطے میں موجود ہیں تصوف و سلوک کی خدمت میں ان کا نمایاں کردار ہے۔
میاں محمد سیفی | |
---|---|
پیدائش | 11 فروری 1950 ء موہانہ، کشتی بان قبیلہ کندیاں، ضلع میانوالی |
وفات | حیات، پاکستان |
قلمی نام | میاں محمد سیفی |
پیشہ | سلسلہ سیفیہ کی ترویج |
زبان | اردو |
نسل | پنجابی |
شہریت | پاکستانی |
اصناف | صوفی، خدمت خلق، اسلام |
موضوع | تصوف |
نمایاں کام | لاکھوں مریدین |
پیدائش
ترمیممیاں محمد حنفی سیفی سلسلہ سیفیہ کے اکابرین میں شمار کیے جاتے ہیں آپ کے والد کا نام غلام محمد المعروف لالہ مولوی صاحب ہے۔ میاں صا حب 1950ءمیں موضع جٹ موہانہ ضلع میانوالی میں ہوئی۔ اور کچھ عرصہ بعد شہرکندیاں میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔[1] میاں صاحب کے دادا میا ں محمد احمد اپنے دور کے عظیم المر تبت ولی کا مل تھے میاں صاحب کی دادی جان بھی اپنے دور کی شب زندہ دارصوم و صلوۃ کی پا بنداور تقویٰ اور طہارت والی ایک عظیم ولیہ خا تو ن تھی ،میاں صا حب کی ولادت سے ہی والدین پر بڑے عجیب و غریب قسم کے واقعا ت ظا ہر ہو ئے ،صا حب بصیرت انسان میا ں صا حب کی پیشانی دیکھ کر ان کی عظمت اور علو مرتبت ہو نے کی بشا رت دیتے تھے
میا ں صا حب نے ابتدائی تعلیم اپنے والد گرامی غلام محمد المعروف لالہ مولوی صا حب اور دادا میاں محمد احمد سے حاصل کی ، قرآن کریم ناظرہ کی تعلیم دادا کے حقیقی بھائی مو لانا میاں مرا د سے حاصل کی، جب مرشد سر کار آخوند زادہ پیر سیف الر حمن مبارک سے میاں صا حب نے ذکر و بیعت کی سعا دت حاصل کی تو آخوندزادہ پیر سیف الر حمن مبارک نے علم ظاہر کے حصول کا حکم فرمایا، اس کے بعد میاں صاحب نے درس نظامی کی فا رسی و عربی کی ابتدائی کتب کی تعلیم حاصل کی ،بعد میں فقہ اور احادیث کی ابتدائی کُتب سے بھی استفادہ کیا، پھر فقہ کی کتب کی تکمیل کے بعد تفسیر مظہری اور بہت سے دینی علوم سے استفادہ کیا۔
- میاں صاحب کے اساتذہ جن سے آپ نے علم ظاہرحاصل کیا ان کے نام درج ذیل ہیں ۔
- میاں مراد صا حب (یہ آپ کے دادا کے چھو ٹے بھائی ہیں ) * قا ری اللہ یار محمد ی سیفی
- مولانا محمد ابرا ہیم سیفی ( آپ افغانستان کے وزیر عشر و زکوۃ رہے)
- قاری محمد شیر سیفی (میانوالی واں بھچراں) [2]
ازداوجی زندگی
ترمیممیاں صاحب کی پہلی شادی 1965ء میں اپنے حقیقی چچا صوفی نور محمد کی صاحبزادی سے ہوئی شادی کے وقت آپ کی عمر 15 سال تھی ان سے تین بیٹے
- میاں محمد آصف سیفی
- میاں محمد رمضان
- میاں محمد حامد
اور 8 بیٹیاں ہوئیں دوسری شادی سے دو بیٹے
- میاں احمد
- میاں محمود
اور ایک بیٹی ہوئی ۔ اور تیسری شا دی سے کوئی اولاد نہیں ہے ۔
ذکر و بیعت
ترمیممیاں صاحب نے1983ء میں آخوند زادہ سیف الرحمن سے ذکر و بیعت حاصل کی جو سلسلہ سیفیہ کے بانی تھے میاں صاحب نے حاجی عبد الغفور جو آپ کے چچا بھی تھے ان کی وساطت سے سر کار آخوندزادہ پیر سیف الر حمن مبارک کے مرید ہوئے۔ اور سلسلہ عالیہ نقشبندیہ، مجددیہ، چشتیہ، قادریہ اور سہروردیہ کے ظاہری و باطنی علوم انہی سے حاصل کیے۔ جب آخوندزادہ پیر سیف الر حمن مبارک نے آ پ کو ذکرو بیعت کرنے کا حکم صادر فرمایا اس وقت سے لے کر آج تک میاں صاحب دین کا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ آپ کے مرشد فرماتے میاں صاحب میرے قدم پر قدم رکھ کر چلتے ہیں ایک مرتبہ بھری محفل میں فرمایا میرے لاکھوں مرید ہیں لیکن ان سب کے ہونے کے باوجود میرے دل کو اتنی تسلی نہیں ہوتی جتنی کہ میاں صاحب آپ میرے پاس ہوں تو میرے دل کو تسلی ہوتی ہے میرے مرشد محمد ہاشم سمنگانی فرماتے تھے کہ کسی شخص کا ایک بیٹا ہو مگر نر ہو تو وہ لاکھوں سے بہتر ہے[3]
نگاہ مرشد
ترمیممیاں صا حب خود فرماتے ہیں
"میں جب اپنے حالات کو دیکھتا ہوں تو میری نظر فورًا آخوند زادہ مبارک کے کمالات کی طرف جاتی ہے۔ کئی دفعہ اتفاق ہوا دوستوں نے کہا کہ اپنے مرشد کی کرامت سناؤ تو میں دوستوں کو کہتا ہوں میں خود اپنے مرشد کی بڑی کرامت ہوں۔ ایک وقت میں نے عرض کیا کہ جب سرکار نے مجھے دربار داتا صاحب محفل کرنے کا حکم دیا تو میں نے عرض کی کہ وہاں تو علما بڑی بڑی تقریریں کرتے ہیں تو سرکار مبارک نے فرمایا کہ تقریریں کرنے والے تجھ سے آکر فیض حاصل کیا کریں گے۔ آج سینکڑوں کی تعداد میں ان علما کی قطاریں اپنے آستانے پر دیکھتا ہوں تو مرشد گرامی کے وہ جملے بار بار یاد آتے ہیں۔ اور آپ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ تیرے دیگر پنجاب کے خلفاء کی نسبت زیادہ مرید ہونگے،اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آج پاکستان کے علاوہ پوری دنیا کے کئی ممالک میں عاجز کے مریدوں کے حلقے ذکر ہو رہے ہیں اور فقیر کی یہ دلی تمنا ہوتی ہے کہ جو نعمت مرشد کریم نے اس ناچیز کو عطا کی ہے اس سے دنیا کا ہر انسان فائدہ حاصل کرے،اور مرشد کریم کی اس نعمت عظمیٰ کو پھیلانے کے لیے فقیر شب و روز کوشاں ہے۔ جو بھی ایک دفعہ آستانے پر حاضر ہوتا ہے وہ اس نعمت کو حاصل کیے بغیر نہیں لوٹتا۔ کئی چور، ڈاکو ،شرابی،زانی ،فلم اسٹاراور بدقماش مرشد کریم کے دیئے ہوئے کمال کی برکت سے آج وہ صاحب کمال بن کر عاشقین سالکین کے سینوں کو ذکر خدا سے گرما رہے ہیں"۔[4][5]
دہشت گردی کے خلاف کردار
ترمیمآپ نے مختلف مواقع پر ملکی سالمیت اور دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانا ہر مسلمان کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت آپریشن کے رد عمل پر خصوصی توجہ دے اور پاک افغان سرحد کو سیل کرکے آپریشن کو حتمی نتائج تک پہنچائے۔[6]
اہل سُنّت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ آپریشن ضرب عضب پاکستان بچانے کا قومی جہاد ہے۔ اہل حق انتہا پسندی اور فرقہ واریت کی مزاحمت جاری رکھیں گے۔[7]
آستانہ شریف
ترمیمابتدا گھر کے ساتھ ملحقہ جو زمین خریدی تھی اپنے مرشدکے حکم پر اس پر آستانہ عالیہ تعمیر کر دیا مگر تھوڑے ہی عرصہ بعد سالکین کی جماعت بڑھتی گئی ،جگہ تنگ ہونے کی وجہ سے ملحقہ مکان کی گلیاں بھی بند ہونے لگیں۔ بالآخر اس کے بعد مسجد کے لیے وسیع جگہ خریدی گئی جہاں آستانہ عالیہ راوی ریان شریف کی بنیاد رکھی گئی اسی مقام پر آج جامع مسجد انوارِ مدینہ بھی تعمیر ہے۔
خلفائے عظام
ترمیم- ڈاکٹر کرنل محمد سرفراز محمدی سیفی
- میجر محمد یعقوب۔ ضلع تلہ گنگ
- سید افضال حسین شاہ۔ شیخوپورہ
مزید دیکھیے
ترمیمآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ scribd.com (Error: unknown archive URL)
- https://www.scribd.com/fullscreen/75316818?access_key=key-%20%20%20%201onxmba033o6vanqwgjw&allow_share=false&escape=false&show_recommendations=false&view_mode=scroll الطریقۃ والارشاد]* جدید معمولات سیفیہ
- عکس مجدد الف ثانی
- آخوندزادہ سیف الرحمن
ماقبل | مسند نشین سلسلہ سیفیہ | مابعد |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ماہنامہ الطریقۃ والارشاد شیخ العلماء نمبر صفحہ 16مطبوعہ جامعہ جیلانیہ لاہور
- ↑ ماہنامہ الطریقۃ والارشاد شیخ العلماء نمبر صفحہ 16مطبوعہ جامعہ جیلانیہ لاہور
- ↑ سہ ماہی انوار رضا جوہر آباد صفحہ 84 حضرت آخوند زادہ مبارک نمبر
- ↑ ہدایت السالکین،مرتب ،پروفیسر مشتاق احمد،صفحہ 11،ناشر دار العلوم جامعہ سیفیہ باڑہ پشاور
- ↑ پیر ارچی کا پیغام علما و مشائخ اہلسنت کے نام،مرتب غلام مرتضیٰ،صفحہ6،7،مکتبہ محمدیہ سیفیہ لاہور
- ↑ روزنامہ پاکستان24جون2014
- ↑ روزنامہ پاکستان15مارچ2015