میرپور،آزاد کشمیر

میرپور (انگریزی: Mirpur) آزاد کشمیر کا سب سے بڑا شہر ہے اور ضلع میر پور کا مرکز بھی ہے۔ میرپور آزاد کشمیر کے انتہائی جنوب میں واقع ہے اور سطح سمندر سے اس کی اونچائی تقریباً 459 میٹر ہے۔ یہ پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد سے تقریباً 125 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ پاکستان کا دوسر بڑا ڈیم منگلہ ڈیم اسی ضلع میں ہے۔ 1960 کی دہاءی میں تقریبا 50،000 لوگوں نے اس ڈیم کی وجہ سے دوسرے علاقوں جیساکہ نیو میر پور، پاکستان کے دوسروں علاقوں میں ہجرت کی۔چکسواری بھی ضلع میرپور کا حصہ ہے اور چکسواری کی 50٪آبادی برطانیہ اور دیگر ممالک میں آباد ہیں چکسواری میں جاٹ برداری کی سب سے بڑی اور پرانی نسل نگیال جاٹ آباد ہیں

میر پور
Mirpur
Chowk-shaheedan.jpg
ملکپاکستان
علاقہآزاد کشمیر
ضلعضلع میر پور
حکومت
 • ناظمالحاج عبدالقیوم قمر
رقبہ
 • کل1,010 کلومیٹر2 (390 میل مربع)
بلندی459 میل (1,506 فٹ)
آبادی (1998)
 • کل96,000
 • کثافت375/کلومیٹر2 (970/میل مربع)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
کالنگ کوڈ05827
قصبوں کی تعداد3
یونین کونسلوں کی تعداد21

میر پور شہرترميم

میر پور شہر کی بلندی سطح سمندر سے 459 میٹر ہے۔ تحصیل دینہ کے ذریعے یہ لاہور پشاور مرکزی شاہراہ سے منسلک ہے۔ یہ میرپور ضلع کا صدر مقام ہے جو تین سب ڈویژنوں میرپور، ڈھڈیال اور چک سواری پر مشتمل ہے۔میر پور کا نیا شہر منگلا جھیل کے کنارے واقع ہے۔ پرانی بستی ڈیم کی تعمیر کے وقت دوسری جگہوں پر منتقل ہو گئے۔ سردیوں کے دنوں میں جب منگلا جھیل کے پانی کی سطح کم ہو تودرباراور مندر، باولی اور پرانے کھنڈر نظر آتے ہیں۔

شراکت دار شہرترميم

تصاویرترميم