میکانکی توازن

کلاسیکی میکانیات میں کوئی ذرہ میکانکی توازن میں ہوگا اگر اس پر کل قوت صفر ہو

کلاسیکی میکانیات میں کوئی ذرہ میکانکی توازنی حالت میں ہوگا اگر اس ذرے پر لگنے والی کُل قُوْت (net force) صفر ہو۔ سلیس الفاظ میں اگر کسی جسم پر مختلف عامِل قوتیں اس طرح عمل کر رہی ہوں کہ ان کا حاصِل قُوت (Resultant force) صفر ہو تو ایسی کیفیت کو میکانکی توازن (انگریزی: Mechanical equilibrium) کہتے ہیں۔