میگھنا سنگھ (پیدائش:18 جون 1994ء) ایک بھاتی کرکٹ کھلاڑی ہیں جو ریلوے کی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتی ہیں۔ [1][2][3] اگست 2021ء میں، سنگھ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے بھارت کی خواتین کی کرکٹ ٹیم میں اپنا پہلا کال اپ کیا، [4] جس میں خواتین کے واحد ٹیسٹ میچ کے لیے بھارت کے دستے میں شامل کیا جانا بھی شامل ہے۔ [5][6] انھوں نے 21 ستمبر 2021ء کو آسٹریلیا قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف بھارت کے لیے خواتین ایک روزہ کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا۔ [7] انھوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 30 ستمبر 2021ء کو آسٹریلیا کے خلاف بھارت کے لیے بھی کیا۔ [8] جنوری 2022ء میں، انھیں نیوزی لینڈ میں خواتین کرکٹ عالمی کپ، 2022ء کے لیے بھارت کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [9] انھیں نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے واحد میچ کے لیے بھارت کی خواتین ٹوئنٹی20 بین الاقوامی دستے میں بھی شامل کیا گیا تھا۔ [10]

میگھنا سنگھ
ذاتی معلومات
پیدائش (1994-06-18) 18 جون 1994 (عمر 29 برس)
بجنور، اتر پردیش، بھارت
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی میڈیم گینید باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 90)30 ستمبر 2021  بمقابلہ  آسٹریلیا
پہلا ایک روزہ (کیپ 134)21 ستمبر 2021  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ایک روزہ26 ستمبر 2021  بمقابلہ  آسٹریلیا
ماخذ: کرک انفو، 30 ستمبر 2021

پیدائش ترمیم

میگھنا سنگھ بجنور، اتر پردیش، بھارت میں 18 جون 1994ء کو پیدا ہوئیں۔

کرکٹ ترمیم

چھوٹی عمر سے ہی، سنگھ نے اپنا سخت تربیتی عمل شروع کر دیا تھا جب کہ تربیت کے اوقات صبح 4 بجے شروع ہوتے تھے۔ اس کے والدین نے محسوس کیا کہ ان کی بیٹی کرکٹ کے بارے میں پرجوش ہے تو انھوں نے تربیت کے ذریعے اس کا ساتھ دیا۔ اطلاعات کے مطابق، سنگھ کرکٹ کی تربیت کے لیے اپنے والد کے ساتھ اندرون اترپردیش میں قصبہ کوتوالی سے نہرو اسٹیڈیم، بجنور تک 24 کلومیٹر کا سفر کرتی رہی تھیں۔ یہ معمول روز شام کو بھی دہرایا جاتا تھا۔ 27 سالہ تیز گیند باز بھارت کے تین ان کیپ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہیں ستمبر اکتوبر 2021ء میں ہوئے آسٹریلیا کے دورے کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ اپنے جدوجہد کے سالوں کے دوران میں، سنگھ کو بھارتی ریلوے میں نوکری مل گئی جو بظاہر اس کے 14 سالہ کرکٹ سفر میں واحد رکاوٹ تھی۔ سنگھ اسپنر پونم یادو کے بعد اترپردیش کی دوسری خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں، جنہیں بھارتی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ سنگھ کے کوچ لکشیا راج تیاگی نے دورء آسٹریلیا (2021ء) سے قبل کہا تھا، یہ ان کے لیے اپنی موجودگی کا احساس دلانے اور بھارتی ٹیم میں جگہ کے لیے دعویٰ کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ان میں صلاحیت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ آسٹریلیا میں ایک اچھا کھیل پیش کریں گی۔ 27 سالہ کھلاڑی کی والدہ رینا سنگھ نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ سنگھ علاقے میں لڑکوں کے ساتھ کھیلنے والی واحد لڑکی تھی۔[11]

شماریات ترمیم

میگھنا سنگھ نے 2021ء میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا شروع کی، اب تک انھوں ںے صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلا، ان کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ (کیپ نمبر 90) 30 ستمبر 2021ء کو آسٹریلیا قومی خواتین کرکٹ ٹیم سے کھیلا۔ جب کہ میگھنا سنگھ نے اپنا پہلا ایک روزہ بین لااقوامی کرکٹ میچ کھیلا اب تک انھوں نے صرف 3 میچ کھیلے ہیں، ان کا پہلا میچ (کیپ نمبر 132) 21 ستمبر 2021ء کو آسٹریلیا قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف اور آخری 26 ستمبر 2021ء کو آسٹریلیا قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا۔ ٹیسٹ کی یک اننگ میں 2 رن، گیند بازی میں 126 گیندوں پر 66 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ہیں، ایک روزہ کرکٹ کے تین میچوں کی دو اننگوں میں محض 3 رن بنائے ہیں اور گیند بازی میں 126 گیندوں پر 102 رن دے کر 1 وکٹ حاصل کی ہے۔ [12]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Meghna Singh"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2021 
  2. "Meet Meghna Singh, Indian Cricketer Secures Her ticket to آسٹریلیا Tour"۔ She the People۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2021  [مردہ ربط]
  3. "Who's Meghna Singh? – 10 facts about the uncapped player selected for India's tour of آسٹریلیا"۔ Cric Tracker۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2021  [مردہ ربط]
  4. "India Women's squad for one-off Test, ODI and T20I series against آسٹریلیا announced"۔ Board of Control for Cricket in India۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2021 
  5. "India Women call up Meghna Singh, Yastika Bhatia, Renuka Singh for آسٹریلیا tour"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2021 
  6. "Who are the Uncapped Indian Players on the آسٹریلیاn Tour for ODI, T20I and D/N Test?"۔ Female Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2021 
  7. "1st ODI, Mackay, Sep 21 2021, India Women tour of آسٹریلیا"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 ستمبر 2021 
  8. "Only Test (D/N)، Carrara, Sep 30 – Oct 3 2021, India Women tour of آسٹریلیا"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2021 
  9. "Renuka Singh, Meghna Singh, Yastika Bhatia break into India's World Cup squad"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جنوری 2022 
  10. "India Women's squad for ICC Women's World Cup 2022 and New Zealand series announced"۔ Board of Control for Cricket in India۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جنوری 2022 
  11. "Meet Meghna Singh: Cricketer Being Rewarded For Toil Of 14 Years" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 فروری 2022 
  12. "میگھنا سنگھ"۔ ای ایس پی این۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 فروری 2022