نسلی واڈیا (گجراتی: નુસ્લી વાડિયા) ایک ہندوستانی شہریت رکھنے والے پارسی مذہب کے پیروکار ہیں۔ وہ بھارت میں ایک مشہور صنعت کار اور تعمیرات کے کاروباری مشہور ہیں۔ نسلی واڈیا نی ولی واڈیا اور دینا واڈیا کے فرزند ہیں اور محمد علی جناح کے نواسے ہیں۔ محمد علی جناح پاکستان کے بانی گورنر جنرل تھے۔

نسلی واڈیا
 

معلومات شخصیت
پیدائش 15 فروری 1944ء (80 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت [1]
برطانوی ہند
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ مورین واڈیا   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد نیس واڈیا ،  جہانگیر واڈیا   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد نیول واڈیا   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ دینا واڈیا   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی کیتھڈرل اینڈ جان کینون اسکول   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ کاروباری شخصیت ،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بھارت کے اخبار دی ایکنامک ٹائمز نے ایک بار نسلی واڈیا کے بارے میں یہ شائع کیا تھا کہ وہ جنوبی ممبئی کے سب سے قابل احترام اور موثر شخص ہیں۔ ان کے لال کرشن ایڈوانی اور اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ واحد شخص ہیں جنھیں ان دونوں سیاسی شخصیات تک ہر وقت رسائی رہتی ہے۔[2]

ذاتی زندگی

ترمیم

نسلی واڈیا کی شادی مورین واڈیا سے ہوئی جو پہلے ایک ائیر ہوسٹس تھیں۔ اب وہ گلیڈ ریگ میگزین چلاتی ہیں جو بھارت کے مشہور مس انڈیا کے مقابلے کا انعقاد کرتا ہے۔ نسلی واڈیا کے دو بیٹے ہیں، نس واڈیا اور جہانگیر واڈیا۔[3] نس واڈیا ممبئی ڈائنگ کے ڈائریکٹر ہیں اور بھارت کی مشہور کرکٹ ٹیم کنگ الیون پنجاب کے مالک بھی ہیں جو بھارتی پریمئیر لیگ کی رکن ٹیم ہے۔ جہانگیر واڈیا ایک کمپنی گو ائیر کے نام سے چلا رہے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://indiatoday.intoday.in/story/i-am-an-indian-citizen.-i-was-born-and-raised-here-nusli-wadia/1/323861.html
  2. Rohini Singh (13 July 2009)۔ "Nusli Wadia, finally: Up close & personal"۔ The Economic Times۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2009 
  3. Rohini Singh (13 July 2009)۔ "I want to consolidate: Nusli Wadia"۔ Economic Times۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2009 

بیرونی حوالہ جات

ترمیم