نغمہ مشتاق

پاکستان میں سیاستدان

نغمہ مشتاق لانگ (پیدائش 1968) ایک پاکستانی سیاست دان اور سابق وزیر پنجاب ہیں، جو 3 بار پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی ممبر رہ چکی ہیں, اور اگست 2018ء سے ایک بار پھر صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں۔ اس سے قبل نغمہ 2008ء سے 2010ء تک اور پھر مئی 2013ء سے مئی 2018ء تک پنجاب اسمبلی کی ممبر رہیں۔

نغمہ مشتاق
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی[1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت سنہ
15 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پی پی-223 
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب 
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1968ء (عمر 55–56 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملتان  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Beautiful view of Punjab Assembly Lahore - panoramio.jpg
پنجاب اسمبلی لاہور

ابتدائی زندگی ترمیم

نغمہ مشتاق 1968 میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ پنجاب کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک مشتاق احمد لانگ کی اہلیہ ہیں۔ [2]

سیاسی کیریئر ترمیم

نغمہ مشتاق لانگ پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے 2008 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 206 (ملتان - 12) سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کی امیدوارکی حیثیت سے منتخب ہوئیں تھیں۔ [3] انھوں نے 28،109 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار کو شکست دی۔ [4]

نغمہ مشتاق کی مخالف امیدوار نے ان کی گریجویشن ڈگری کو چیلنج کر دیا تھا، جس پر نغمہ نے اپریل 2010 میں اپنی پنجاب اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

دسمبر 2013 میں ، وہ آبادی کی بہبود کے لیے پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہیں۔

وہ 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 223 (ملتان - 12) سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئیں۔

حوالہ جات ترمیم

 

  1. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1467
  2. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 14 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2018 
  3. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 04 جولا‎ئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2018 
  4. "2008 election result" (PDF)۔ ECP۔ 05 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2018