صدیق حسن خان

محدث، مفسر قرآن، وزیر
(نواب صدیق حسن خان سے رجوع مکرر)

نواب صدیق حسن خان قنوجی بھوپالی ہندوستان میں ایک علمی شخصیت

صدیق حسن خان

معلومات شخصیت
پیدائش 14 اکتوبر 1832ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بریلی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 26 مئی 1890ء (58 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ریاست بھوپال   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ سلطان شاہ جہاں بیگم (8 مئی 1871–26 مئی 1890)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
استاد حسین بن محسن الانصاری ال یمنی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ محدث ،  مفسر قرآن ،  وزیر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل علم حدیث ،  تفسیر قرآن   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ولادت

ترمیم

نواب صدیق حسن خان 19 جمادی الاولیٰ 1248ھ مطابق 1823ء کو بانس بریلی میں پیدا ہوئے،

تصنیفات

ترمیم

1-مسك الختام شرح بلوغ المرام (فارسي) لابن حجر العسقلانی یہ حافظ ابن حجر کی معرکتہ الآراء کتاب بلوغ المرام من ادلہ الاحکام کی شرح ہے ـ

2- فتح العلام، شرح بلوغ المرام لابن حجر العسقلاني یہ شرح عربی میں لکھی ـ جو چار جلدوں میں ہے اور علامہ محمد الیینی کی البدر التمام کا اختصار ہے

3- السراج الوهاج علامہ المنذری نے صحیح مسلم کی تلخیص لکھی ہے ـ

4- عون الباري بحل أدلة البخاري علامہ ابو العباس احمد بن عبد اللطیف الشرجی الزبیدی المتوفی 896 ھ نے التجريد الصرح الجماع الصحیح لکھی اسی " التجريد کی شرح عون الباری کے نام سے تصنیف کی

5- الحرز المكنون من لفظ المعصوم المأمون ( في الحديث) (عربی) اقسام کتب حدیث میں ایک نوع اربعون ہے 6- أربعون حديثًا في فضائل الحج والعمرة (عربی ) موضوع نام سے ظاہر ہے ـ یعنی حج و عمرہ کی چالیس احادیث اس مجموعہ میں نقل کی ہیں ـ 7- تميمة الصبي في ترجمة الأربعين من أحاديث النبي - صلى اللہ عليہ و سلم(اردو ) 8- خير القرين ترجمة اربعين ـ

9- الوض البسام من ترجمة بلوغ المرام

10- الادراك في تخريج احاديث الاشراك 11- توفيق الباري لترجمة الادب المفرد للبخاري امام بخاری کی آداب اسلام کے سلسلہ میں مشہور کتاب الادب المفرد کا اردو ترجمہ ہے 12- بغية القارئ في ثلاثيات البخاري الجامع الصحیح للامام البکاری کی وہ روایات جو تین واسطوں سے مروی ہیں ـ ان کی شرح ہے ـ

13 ـ نذال الابرار بالعلم المآثور من الادعية و الاذكار (عربی ) اس کتاب میں انھوں ادعیہ مآژور کو جمع کر دیا ہے 14- تقوية الايقان بشرح حلاوة الايمان ( اردو ) صحیحیں کی مشہور حدیث ثلاث من کن فیہ وجد بھن حلاوہ الایمان الخ کی اردو شرح ہے

15 ـ بقنطة اولى الاعتبار فيما ورد من ذكر اهل النار (عربی ) جہنم اور اہل حہنم سے متعلقہ احدیث کو اس مجموعہ میں جمع کیا گیا ہے ـ

16 ـ فتح المغيث بفقہ الحديث (اردو) فقہ السنہ پر مشتمل یہ رسالہ مطبع اسکندری سے 34 صفحات میں شائع ہو چکا ہے ـ 17- منهج الوصول الى اصطلاح حديث الرسول (فارسی ) ـ اصول حدیث کے متعلق یہ رسالہ 234 صفحات پر مشتمل ہے ـ

18 ـ الرحمہ المهداة الى من يزيد زيادة العلم على حديث مشكوة ـ مشکواتہ میں مصنف نے ہر باب کے تحت تین فیصلوں میں احادیث جمع کی ہیں ـ نواب صاحب نے اسی باب کی مزید احادیث کو الرحمہ المہداہ ک نام سے جمع کیا ہے ـ جسے مشکواتہ کے تمام ابواب کے فصل رابع کہنا چاہے ـ

19- الحطة تذكرہ للصحاح الستة (عربی ) ـ صحاح ستہ کے مصنفین اور ان کی تصانیف کے متعلق معلومات افزا کتاب ہے ــ

20- اتخاف النبلا باحياء مآثر المحدثين الفقهاء (فارسی ) ـ ائمہ فقہا ء محدثین کے تذکرہ و خدمات پر مشتمل ہے

21- التاج المكلل من جواهر مآثر الطراز الآخر(عربی) ـ محدثین و فقہا کے تراجم پر مشتمل ہے ـ

22- الغنیہ ببشارة اھل الجنیہ (عربی) المطبعہ المنیریہ ببولاق

23- كشف الكرية عن اهل الغربة مشہور حدیث بدأ الإسلام غريبا وسيعود غريبا كما بدأ فطوبى للغرباء کی شرح ہے ـ جو 150 صفحات میں

24ـ " زيادة الايمان باعمال الجنان اس رسالہ میں ان احادیث کو جمع کیا گیا ہے جو اذکار زمانی و مکانی ہر مشتمل ہیں ـیہ رسالہ 150 صفحات پر مشتمل ہے

25- حسن الاسوة بما ثبت من اللہ و رسولہ في النسوة عورتوں سے معتقلہ تقریباً تمام مسائل جو کتاب و سنت میں مروی ہیں ـ نواب صاحب نے اس رسالہ میں انھیں جمع کر دیا ہے ـ جو قابل مطالعہ ہے ـ 26 ـ ضوء الشمس من شرح حديث بنى الاسلام على خمس صحیحین میں حضرت عبد اللہ بن عمررؓ کی مشہور حدیث بنی الاسلام علی خمس الخ؛ کی شرح ہے

27 ـ بلوغ المسئول من اقضية الرسول یہ دراصل اعلام الموقعین ص 273 جلد 2 میں وارد روایات و واقعات ہیں جن میں آنحضرت ﷺ کے فیصلوں کا بیان ہے ـ ایک جگہ جمع کر کے شائع کر دیے گئے ہیں جو 71 صفحات میں ہیں ـ

28ـ مكارم الاخلاق ترجمة رياض الصالحين علامہ نووی رحمہ اللہ کی مشہور کتاب ریاض الصالحین کا اردو ترجمہ ہے[2]

وفات

ترمیم

نواب صدیق حسن خان کی وفات29 جمادى الآخر1307ھ /1890کو ہوئی

حوالہ جات

ترمیم