نوبل انعام برائے ادب
(نوبل ادب انعام سے رجوع مکرر)
نوبل انعام برائے ادب ہر سال ایک سویڈش ادارہ "رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز" کی جانب سے کسی بھی زبان میں اہم کارکردگی دکھانے والے ادیب کو دیا جاتاہے۔
ادب نوبل انعام کی تقریب | |
وضاحت | ادب میں اعلیٰ کارکردگی پر |
---|---|
ملک | سویڈن |
میزبان | رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز |
ویب سائٹ | nobelprize.org |
2018ء میں التوا
ترمیمنوبل انعام کی تاریخ میں سنہ 2018ء وہ سال تھا جب ادب کے لیے نوبل انعام کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سویڈش اکیڈمی میں پیدا ہونے والا جنسی اسکینڈل تھا۔ اس اسکینڈل کی وجہ سے ادب کے انعام کے اعلان کو مؤخر کر دیا گیا تھا۔ رواں برس مارچ میں نوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ سویڈش اکیڈمی کی تشکیل نو کر دی گئی ہے اور اس کے وقار اور اعتماد کی بحالی کے لیے یہ ضروری تھا۔ ایسا بھی کہا گیا تھا کہ اگر فاؤنڈیشن اکیڈمی کے وقار کی بحالی میں ناکام ہوتی ہے تو ایک اور گروپ نوبل انعام کا اعلان کر سکتا ہے اور یہ انتہائی نامناسب ہو گا۔