نوری آباد (انگریزی: Nooriabad) ایک صنعتی قصبہ ہے جو قومی شاہراہ 5 کے اوپر کراچی سے 94 کلومیٹر کی دوری پر ضلع جامشورو میں واقع ہے۔ یہ علاقہ صنعتوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ یہاں کی آبادی تقریباً 50000 ہے۔ کراچی کے بعد یہ سندھ کا سب سے بڑا صنعتی علاقہ ہے۔ اس علاقے کی صنعتوں کے انچارج ضیاالرحمٰن ہیں، جو اس علاقے کے ترقیاتی منصوبوں میں سب سے آگے ہیں، انہوں نے 1990ء کی دہائی میں یہاں ایک کالج کی بیناد رکھی جو آج بھی اس علاقے میں علم کی شمع روشن کیے ہوئے ہیں۔ اس علاقے کے مقامی لوگ پالاری اور جاکھرے ہیں، اس کے علاوہ دور دراز کے علاقوں سے آئے ہوئے مزدور یہاں کی آبادی میں شامل ہیں۔


کاروبار کیلئے پیرس
صنعتی قصبہ
ایک ریسٹورینٹ کا رات کا منظر
ایک ریسٹورینٹ کا رات کا منظر
ملکپاکستان
صوبہسندھ
ضلعضلع جامشورو
آبادی
 • کل50،000 تقریباً
ایک صنعت کا منظر

مزید دیکھیےترميم

حوالہ جاتترميم