اردو شاعرہ

نیلم ملک کے آباء و اجداد تقسیم کے وقت ہجرت کر کے پاکستان کے شہر بوریوالہ آئے اور نیلم ملک کی پیدائش بھی بوریوالہ میں 3 جون کو ہوئی- ان کے والد ملک سردار علی نے اپنے خاندان کے ہمراہ بعد از ہجرت کی مشکلات کو نبھایا اور ذاتی کاروبار کا آغاز کیا- 1980ء کی دہائی میں وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ لاہور منتقل ہو گئے-

نیلم ملک نے ابتدائی تعلیم کے بعد لڑکپن میں ہی شعر کہنا شروع کر دیے تھے اور رفتہ رفتہ ان کا ادبی سفر اپنی پہچان بناتا رہا- ایک طرف وہ تدریس اور صحافت سے وابستہ رہیں تو دوسری طرف لاہور کے ادبی حلقوں نے ان کو ایک منظم شاعرہ کے روپ میں دیکھا-

2019 میں نیلم ملک کا پہلا غزلیات پر مشتمل شعری مجموعہ “نیلی آنچ” منظرِ عام پر آیا

نیلم ملک کا کلام مختلف رسائل و جرائد و اخبارات اور میں تسلسل سے شائع ہوتا رہتا ہے جن میں تسطیر، لوح، بیاض، ادب دوست، ندائے گل اور ریختہ ویب گاہ وغیرہ شامل ہیں۔