ایلن میری مکلارٹی بی ای ایم (پیدائش: 5 جنوری 1912ء شمالی فریمینٹل، مغربی آسٹریلیا) | (وفات: 26 دسمبر 1998ء میلبورن، وکٹوریہ) ایک کرکٹ کھلاڑی تھیں جو 1934ء سے 1937ء کے درمیان آسٹریلین قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلی تھیں۔ وہ خواتین کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے لیے کھیلی تھییں۔ دائیں بازو سے میڈیم پیز گیندبازی کرتی تھیں، انھوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں 20.36 کی اوسط سے 11 وکٹیں حاصل کیں۔

نیل مکلارٹی
ذاتی معلومات
مکمل نامایلن میری مکلارٹی
پیدائش5 جنوری 1912(1912-01-05)
شمالی فریمینٹل، مغربی آسٹریلیا
وفات26 دسمبر 1998(1998-12-26) (عمر  86 سال)
ملبورن، وکٹوریہ، آسٹریلیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی میڈیم گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 4)28 دسمبر 1934  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ10 جولائی 1937  بمقابلہ  انگلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1930–1940وکٹوریہ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ
میچ 5
رنز بنائے 66
بیٹنگ اوسط 6.60
100s/50s 0/0
ٹاپ اسکور 23
گیندیں کرائیں 888
وکٹ 11
بالنگ اوسط 20.36
اننگز میں 5 وکٹ 0
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 3.29
کیچ/سٹمپ 8/0
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 2 مارچ 2013

سوانح اور کرکٹ ترمیم

مکلارٹی 5 جنوری 1912ء کو مغربی آسٹریلیا کے نارتھ فریمنٹل میں پیدا ہوئی تھیں [1] انھوں نے اس وقت تک کوئی باقاعدہ کرکٹ نہیں کھیلی، جب تک کہ وہ 1930ء میں کلارنڈن میں خواتین کی کرکٹ ٹیم میں شامل نہیں ہوئیں۔ اگلے سیزن میں، وہ کولنگ ووڈ خواتین کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئیں اور اپنے کرکٹ دور کے باقی سال وہیں کرکٹ کھیلی اور اپنے آخری سالوں میں اس ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ وہ اپنی صحت کی وجہ سے 1940ء میں ریٹائر ہونے پر مجبور ہوگئیں۔ انھوں نے اپنے تمام کھیل کے عرصے میں قومی کرکٹ میں وکٹوریہ کی نمائندگی کی۔ دسمبر 1934ء میں، انھیں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے خواتین ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ انھوں نے پہلی اننگ میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کی اور کوئی رنز نہ بنا سکیں، دوسری اننگز میں پانچویں نمبر پر کھیلیں اور 8 رنز بنائے۔ گیند بازی میں انھوں نے کی آؤٹ کیا۔[2] وہ 1937ء میں آسٹریلیا کے دورہ انگلینڈ کے دوران میں سب سے زیادہ موثر رہی تھیں، جہاں انھوں نے نارتھمپٹن میں پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 14 اور دوسری اننگ میں 23 رن بنائے تھے اور ہر ٹیسٹ میں کم سے کم تین وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ [3] 1947ء میں، ان کو وکٹورین ویمن کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے ایک تعریفی سند دی گئی تھی۔ انھیں 1980ء میں خواتین کی کرکٹ میں خدمات کے لیے برٹش ایمپائر میڈل سے نوازا گیا تھا،

وفات ترمیم

26 دسمبر 1998ء کو میلبورن، وکٹوریہ میں ان کا 86 سال 355 دن کی عمر پا کر انتقال ہو گیا تھا۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Player Profile: Nell McLarty"۔ ای ایس پی این کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2013 
  2. "1st Test: Australia Women v England Women at Brisbane, Dec 28-31, 1934"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2013 
  3. "Statistics / Statsguru / EM McLarty / Women's Test matches"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2013 

بیرونی روابط ترمیم