William Pitt

پیدائش:1759

وفات: 1806ء

برطانوی سیاست دان۔ 1781ء میں پارلیمنٹ کا رکن بنا۔ 1783ء میں ٹوری پارٹی کی مدد سے برطانیہ کا وزیر اعظم منتخب ہوا۔ انڈیا بل پیش کیا۔ ملکی و مالیات کی نئے سرے سے تنظیم کی اور فرانس سے تجارتی معاہدہ کیا۔ 1793ء میں فرانس سے ناکام جنگ کا آغاز کیا۔ ملک میں اصلاحات کی مخالفت کی جس کے نتیجے میں 1798ء میں آئرلینڈ میں بغاوت ہو گئی۔ اور پٹ کو 1801ء میں مستعفی ہونا پڑا۔ 1804ء میں دوبارہ وزیر اعظم بنا۔ 1804ء میں دوبارہ وزیر اعظم بنا اور نپولین کے خلاف روس اور آسٹریا سے اتحاد کیا۔ لیکن آسٹریا کی شکست سے دل برداشتہ ہو گیا۔