ولی خان مظفر
ڈاكٹر ولی خان مظفر (مقیم کوالالمپور،ملائیشیا)ایك سكالر، كالم نگار اور عربی کے ادیب ومصنف ہیں،[1] جو علومِ قرآن، حدیث، فقہ، تصوف، منطق، سیاسیات اور عربی زبان كے ماہر مانے جاتے ہیں۔ وہ عربی زبان كو اسلامی ممالك میں رائج كرنے كے داعی ہیں۔ ذرائع ابلاغ اور عرب واسلامی بین الاقوامی كانفرنسز میں ہمیشہ دیكھے جاتے ہیں۔ اُن كی شہرت صدرِ وفاق المدارس پاکستان کے مساعد كے منصب پر 23 سال تك فائز ہونے سے شروع ہوئی۔ اُنہون نے متعدد علمی اور رفاہی ادارے بنائے جن میں قابلِ ذكر کونسل آف عربک کلچر، عربك لینگوئج اوپن یونیورسٹی اور المظفر ٹرست انٹرنیشنل شامل ہیں۔
ولی خان مظفر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1971ء (عمر 52–53 سال) سوات |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ فاروقیہ |
استاذ | سلیم اللہ خان |
پیشہ | مفتی ، مصنف |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی اور تعلیم
ترمیمولی خان مظفر بن مظفر خان سنہ 1971 میں صوبہ خیبر پختونخوا كے علاقہ ضلع سوات میں پیدا ہوئے۔[2] ابتدائی تعلیم تك اپنے والد كے سایہ میں پلے بڑھے، جس كے بعد جامعہ فاروقیہ كراچی منتقل ہوئے جہاں انھوں نے ایم اے اسلامیات وعربی، اسلامی فقہ اور عربی زبان میں سپیشلائزیشنز كیں۔ اس دوران انھوں نے دیوبندی مكتبہء فكر كے نامور علما سے استفادہ كیا جن میں سرِ فہرست ہیں:
- شیخ الحدیث سلیم اللہ خان
- مولانا عنایت اللہ خان
- مفتی نظام الدین شامزئی
- مولانا محمد یوسف كشمیری
- ڈاكٹر عبد الرزاق اسكندر
ڈاكٹر ولی خان مظفر بہ تدریج علمی مناصب حاصل كرتے گئے یہاں تك كہ شیخ القرآن والحدیث كہلائے جو كہ برّ صغیر ہند میں اسلامی وعربی علوم كا سب سے اونچا منصب ہے۔ والڈنبرگ انٹرنیشنل کالج نے اُن كے نام كو سنہ 2013 میں دنیا میں سو متأثر کن شخصیات كی فہرست میں شامل كیا۔[3]
عہدے اور ركنیت
ترمیمڈاكٹر ولی خان مظفر متعدد عہدوں اورمختلف قومی وبین الاقوامی اداروں كی ركنیت پر فائز رہے جن میں قابل ذکرعہدے یہ ہیں:
- مساعد، صدر وفاق المدارس پاکستان
- مدیر، معہد اللغہ العربیہ – جامعہ فاروقیہ كراچی
- نائب مدیر، الفاروق رسالہ – كراچی
- استاذ حدیث وعربی ادب، جامعہ فاروقیہ كراچی
- ركن، رویت ہلال كمیٹی – حكومت پاكستان[4]
- ركن، رابطہ الادب الاسلامی العالمیہ
- رئیس الجامعہ، عربك لینگوئج اوپن یونیورسٹی
- سربراہ، کونسل آف عربک کلچر
- سربراہ، المظفر ٹرسٹ انٹرنیشنل
- سربراہ، قومی امن كمیٹی برائے مذہبی ہم آہنگی – حكومت سندھ
- ركن، الہیئہ العالمیہ للعلماء المسلمین
- سرپرستِ اعلی: the helpkarachi ngo
- ممبر مجلسِ تعلیمی فاروقیہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کراچی
- سرپرستِ اعلی:المظفریہ فاؤنڈیشن پاکستان
اسی طرح ڈاكٹر ولی خان مظفر مختلف قومی اور بین الاقوامی صحافتی اداروں میں كالم نگاری اور مختلف ٹی وی چینلز پر پروگرام بھی كرتے رہے جن میں سے درج ذیل قابل ذكر ہیں:
تصنیفات وتالیفات
ترمیمڈاكٹر ولی خان مظفر نے اردو، عربی اور فارسی زبانوں میں مختلف كتابیں لكھی ہیں، جیسے:
- تعریب علم الصیغہ[12][13]
- اللا مذہبیہ .. خیانات وافتراءات
- التاریخ الاسلامی مع القول السلیم
- اللمعان تشریح وترجمہ التبیان فی علوم القرآن[14]
- توضیح الفكر شرح نخبہ الفكر
- طرق التدریس واسالیب الاختبار
- مكالمہ بین المذاہب[15][16]
- سفرنامۂ حرمین شریفین
- سفرنامۂ ایران
- سفرنامۂ ساؤتھ افریقہ وموزمبیق
- سفرنامۂ فیجی آئی لینڈ
- مظفریات[17]
- لغات واصطلاحات[18]
- دلیل وِفاق المدارس العربیة بباکستان
مزید دیكھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Al-Shaikh Wali Khan Al-Muzaffar | waldenburg international college"۔ 22 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2017
- ↑ "الشيخ ولي خان المظفر - عبد الجبار الشريف، الجامعة الفاروقية"۔ 22 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2017
- ↑ "محمد محمود الجمسي - ويكيبيديا، الموسوعة الحرة"۔ 22 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2017
- ↑ پاک رمضان میں بچے کے آپریشن کے لیے 12منٹ میں12 لاکھ کی امداد | Daily Jang | Today's Topstory News
- ↑ (5 Minutes) - Mufti Wali Khan Al Muzaffar - Video Dailymotion
- ↑ صحيفة اللغة العربية
- ↑ "الشيخ ولي خان المظفر حفظه الله"۔ 08 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2017
- ↑ JehanPakistan ePaper | جہاں پاکستان اخبار
- ^ ا ب جمعیت کا صد سالہ اجتماع گویا اپنی نوعیت کا ایک عالمی کانفرنس ہوگا مفتی ولی خان المظفر | Islami Majlis-e-Shura[مردہ ربط]
- ↑ "Latest News Khair-e-Ramzan on Express News - 25th June 2017 Dr. Shaikh Wali Khan Al Muzaffar Religious Scholar, Mufti Muhammad Zubair Religious"۔ 22 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2017
- ↑ ڈاکٹر ولی خان مظفر کی معذرت؛ حضرت امام علی علیہ السلام کی شان میں کالم لکھ ڈالا - تسنیم نیوز ایجنسی
- ↑ المجلس العلمي
- ↑ "علم الصيغة في النحو والصرف (ط باكستان), تحميل وقراءة أونلاين pdf"۔ 13 فروری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2017
- ↑ "حضرت مولانا شیخ ولی خان المظفر صاحب - مکتبہ جبریل آن لائن"۔ 15 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2018
- ↑ "Maulana Wali Khan Al Muzaffar Books - Best Urdu Books"۔ 16 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2017
- ↑ مکالمہ بین المذاہب - محدث لائبریری [Mohaddis Library]
- ↑ Other/Miscellaneous Articles : Hamariweb.com - مظفریات
- ↑ لغات و اصطلاحات مفتی ولی خان المظفر | Islami Majlis-e-Shura[مردہ ربط]