ویکیپیڈیا:ذاتی حملے نہیں
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔ |
ویکیپیڈیا میں کہیں بھی ذاتی حملہ سے گریز کریں۔ تبصرہ مواد پر کریں مضمون نگار پر نہیں۔ ذاتی حملوں سے آپکا نقطہ نظر واضح نہیں ہو سکتا، اس سے ویکیپیڈیا برادری کو محض چوٹ پہنچتی ہے اور صارفین کو ایک اچھا دائرة المعارف تخلیق کرنے سے باز رکھتی ہے۔ دیگر صارفین کے متعلق توہین آمیز تبصرہ کوئی بھی صارف حذف کر سکتا ہے۔ نیز مکرر یا انتہائی قابل اعتراض ذاتی حملے پابندی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔
ذاتی حملہ کسے سمجھا جاتا ہے؟
- نسلی وجنسی تعصب، عمر کی تفریق، مذہبی، سیاسی، نسلی، جنسی یا لقب کے بارے میں تبصرہ ذاتی حملے کے زمرہ میں آتا ہے۔
- کسی فرد کی شخصی وابستگی کو ذاتی تنقید کا نشانہ بناکر اس کے خیالات کو مسترد کرنا۔
- ایک مرتب پر حملہ کرنے کا مقصد کے لیے بیرونی حملے سے مربوط کرنا، ہراساں کرنا یا دیگر مواد استعمال کرنا۔
- مرتبین کا نازیوں، آمر یا دوسرے بدنام افراد سے موازنہ کرنا۔
- بدون ثبوت ذاتی رویے کے بارے میں الزام تراشی کرنا۔ سنگین الزامات کے لیے ٹھوس ثبوت کی ضرورت ہوتی ہے۔
- دھمکیاں:
- قانونی کارروائی کی دھمکی
- ویکیپیڈیا سے باہر دیگر پر تشدد کارروائیوں کی دھمکی۔ (خاص طور پر قتل کی دھمکی)
- صارف کے تبادلۂ خیال صفحہ پر تخریب کاری
- مرتبین کو ارادتاً سیاسی، مذہبی، آجر یا حکومتی معاملے میں بے نقاب کرنے کی دھمکی دینا۔
- مرتب کی ذاتی معلومات دینا۔
ذاتی حملوں کے جواب میں
پہلا حملہ یا علاحدہ واقعات
کبھی کبھی ایک علاحدہ ذاتی حملے کا جواب دینے کا بہترین راستہ مطلق جواب سے گریز بھی ہوتا ہے۔ ویکیپیڈیا پر بحث کچھ صارفین کے لیے دباؤ کا باعث بن سکتی ہیں جس کے تحت وہ کبھی کبھار شدید رد عمل کا اظہار کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے خیال میں جواب دینا ضروری اور مناسب ہے تو آپ صارف کے تبادلۂ خیال صفحے پر ایک شائستہ پیغام چھوڑ دیں۔
متواتر حملے
مکرر، غیر انتشار انگيز ذاتی حملوں کو رسمی ثالثی اور تیسرے فریق کی رائے کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ اکثر حالات میں ذاتی حملے کے مسائل صارفین اجتماعی طور پر کام کرنے اور مواد پر توجہ مرکوز کرنے سے حل کر سکتے ہیں اور فوری طور پر منتظم کے کسی اقدام کی ضرورت نہیں ہوتی۔
متن کو ہٹانا
اپنے صارف کے تبادلۂ خیال صفحے سے ناقابل سوال ذاتی حملوں کو ہٹانا شاذ و نادر ہی تشویش کی بات ہے۔
دوسرے صارف کے تبادلۂ خیال صفحے سے خاص طور پر جہاں متن آپ کے خلاف ہو ہٹانے کے لیے واضح مقصد ہونا چاہیے۔
ویکیپیڈیا سے باہر حملے
ویکیپیڈیا ایسے وسیط (میڈیا) پر جس پر موسسہ ویکیمیڈیا کا اختیار نہیں کسی صارف کو ضابطہ میں نہیں رکھ سکتا۔