ویکیپیڈیا:آموختار برائے استخراج شماریات از میڈیاویکی

ویکیپیڈیا سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے دو طریقے ہیں:

  1. ٹول سرور کے ذریعہ قاعدہ معطیات (database) سے معلومات حاصل کی جائے یا ویکیپیڈیا قاعدہ معطیات کو زیراثقال کرلیا جائے۔
  2. API:Query کے ذریعہ میڈیاویکی مصنع لطیف سے حاصل کی جائے۔

درج ذیل آموختار دوسرا طریقہ یعنی API:Query کے ذریعہ میڈیاویکی مصنع لطیف سے حاصل کرنے کے متعلق ہے۔ پہلا طریقہ یعنی ٹول سرور کے ذریعہ قاعدہ معطیات حاصل کرنے کے طریقہ کار کے لیے ملاحظہ فرمائیں آموختار برائے استخراج شماریات از ٹول سرور۔

موازنہ طریقہ ہائے کار ترمیم

استخراج شماریات بذریعہ میڈیاویکی کا طریقہ کار ٹول سرور قاعدہ معطیات سے مختلف ہے، ذیل میں دونوں کا موازنہ کیا گیا ہے:

  • میڈیاویکی طریقہ کار میں کسی دیگر برنامج کی ضرورت نہیں ہوتی، محض متصفح حبالہ ہی کافی ہوتا ہے۔ جبکہ ٹول سرور طریقہ کار میں کھاتہ، اور کوئی ایسا مصنع لطیف ناگزیر ہوتا ہے جو اس کے قاعدہ معطیات کو پڑھ سکے۔
  • میڈیاویکی طریقہ کار انتہائی محدود ہے، جبکہ ٹول سرور میں یہ محدودیت نہیں ہے۔
  • میڈیاویکی طریقہ کار انتہائی سادہ اور آسان ہے۔