ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون

بہترین مضامین کی نامزدگی کے لیے ویکیپیڈیا:امیدوار برائے بہترین مضمون ملاحظہ فرمائیں۔

یہ ستارہ جس کا ایک کونہ ٹوٹا ہوا ہے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ متعلقہ مواد منتخب ہونے کا اُمیدوار ہے۔

یہاں ہم اس بات تعین کرنا چاہتے ہیں کہ کونسے مضامین منتخب مضمون کے معیار پر پورے اُترتے ہیں۔ منتخب مضامین ویکیپیڈیا کی بہترین کارکردگی کا نمونہ ہیں اور نامزدہ شدہ مضمون ہر لحاظ سے ویکیپیڈیا کے منتخب مضمون کے معیار پر پورا اُترنا چاہیے، بصورتِ دیگر اُنہیں اس فہرست سے خارج کردیا جائے گا۔
کسی بھی مضمون کو نامزد کرنے سے پہلے نامزد کنندہ دیگر صارفین کی آراء معلوم کرلے۔ نامزد کنندہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ ویکیپیڈیا کے قواعد و ضوابط سے کما حقہ آگاہی رکھتا ہو اور منتخب مضمون کے مرحلے سے گزرنے کے دوران مضمون کے تمام تر اعتراضات و کمزور پہلوؤں کو دور کرسکے۔ ایسے نامزد کنندگان جو نامزد کردہ مضمون کے تحریری مشارکین میں شامل نہ ہوں، وہ براہ کرم نامزد کرنے سے قبل متعلقہ مضمون کے مصنفین سے ضرور رائے لے لیں۔ نامزد کنندگان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تنقید کا مثبت جواب دیں گے اور اس سلسلے میں اُٹھائے گئے تمام اعتراضات کو دور کرنے میں پرُ خلوص کوشش کریں گے۔

اختصار:
وپ:امیدوار منتخب مضمون

نامزدگی کا طریقۂ کار

  1. نامزدگی سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ مطلوبہ مضمون منتخب مضمون کے معیار کے مطابق ہو، اور اس پر متعلقہ مضمون کے مصنفین کی رائے محفوظ کرلی گئی ہو۔
  2. نامزد شدہ مضمون کے تبادلۂ خیال صفحہ کے اوپر {{ابم}} درج کریں اور صفحہ محفوظ کر دیں۔
  3. مضمون پر {{امیدوار برائے منتخب مضمون}} کا سانچہ ڈال کر محفوظ کر دیں۔
  4. مضمون کے مصنفین کو مطلع کردیں کہ اس مضمون کو منتخب مقالہ کے لیے نامزد کیا جا رہا ہے۔
  5. بعد ازاں یہ عبارت {{ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/یہاں مضمون کا نام درج کریں}} اس صفحہ میں درج کر کے محفوظ کر دیں۔

تائید و تنقید

براہ کرم نامزد کردہ کسی بھی مضمون پر تائید و تنقید کرنے سے پہلے درج ذیل امور بغور ملاحظہ فرما لیں۔

  1. کسی بھی نامزدگی پر ردِ عمل کے اظہار کے لئے نامزد کردہ کے سامنے بائیں جانب دیا گیا “ترمیم“ کے بٹن پر کلک کریں (نہ کہ صفحہ کے بالائی جانب دیا گیا “ترمیم“ کا آپشن جو کہ پورے صفحے کی ترمیم و تدوین کے لئے ہے)۔
  2. کسی بھی مضمون کی تائید کرنے کے لئے {{تائید}} لکھیں اور ساتھ ہی تائید کرنے کی وجوہات بھی بیان کریں۔ اگر آپ اس مضمون کی تصنیف میں شامل رہ چکے ہیں تو اس کی بھی نشاندہی کریں۔
  3. کسی بھی مضمون پر تنقید کرنے کے لئے {{تنقید}} لکھیں اور ساتھ ہی تنقید کرنے کی وجوہات بھی بیان کریں۔ مضمون کی اُن خامیوں کی نشاندہی کریں جسے دور کرنے پر مضمون کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
  4. تائید و تنقید کے اس مرحلے کے دوران ذاتیات سے قطعاً گریزاں رہیں اور اپنی تائید یا تنقید کی علمی وجوہات بیان کریں۔ نیز خیالی و تصوراتی شکوک و شبہات سے پرہیز کریں۔
  5. کسی بھی مضمون پر تبصرہ کرنے کے لئے {{تبصرہ}} لکھیں اور مضمون کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں، جو مضمون پر تنقید یا تائید کے علاوہ ہو۔
کلید


نامزد مضامین

کیچک ودھام (فلم)

نامزد کنندہ: Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:32، 15 اپریل 2021ء (م ع و)

یہ مضمون انگریزی ویکی پر منتخب ہے اور یہ اس کا ترجمہ ہے۔ Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:32، 15 اپریل 2021ء (م ع و)

تائید

  1.   ' Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:33، 15 اپریل 2021ء (م ع و)
  2.   ' Faismeen (تبادلۂ خیالشراکتیں)
محترم طاہر محمود بھائی، غالبًا اسی رائے شماری کے پیش نظر محمد علی جناح کو کچھ عرصہ پہلے تک صفحہ اول کی زینت بنایا گیا تھا۔ عبید بھائی نے اسے بدلا تھا۔ رام پرساد بسمل کا مضمون کبھی یہ مقام و مرتبہ نہیں پا رہا حالانکہ اس میں اردو ویکیپیڈیا کے سب سے زیادہ حوالہ جات ہیں اور جتنا اس ایک شخصیت پر روشنی ڈالی گئی ہے، ویسا پتہ نہیں کہ ہمارے پاس کسی اور مضمون میں کسی اور شخصیت پر ڈالی گئی ہے کہ نہیں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:54, 8 مئی 2016 (م ع و)

ثناء اللہ امرتسری

نامزد کنندہ(گان): حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:52، 4 دسمبر 2020ء (م ع و)

آداب، امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ ثناء اللہ امرتسری معروف عالم دین، مفسرِ قرآن، صحافی تھے۔ احباب اپنی رائے ضرور دیں۔--

شکریہ -- حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:52، 4 دسمبر 2020ء (م ع و)

تائید

  1.   تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:43، 5 دسمبر 2020ء (م ع و)
  2.   تائید بمطابق نامزدگی---- حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:26، 17 دسمبر 2020ء (م ع و)

تنقید

  1.   تنقید مضمون فرقہ وارانہ ڈھنگ میں لکھی گئی ہے اور غیر جانبداری کے معیار پر پورا نہیں اترتی🇵🇰🇵🇰 18:04، 4 دسمبر 2020ء (م ع و)

تبصرہ

  تبصرہ: مضمون میں مولانا اور اس طرح کے دیگر اعزازی کلمات کے علاوہ مضمون کے متن کا غیر جانبدار نہ ہونا، جیسے :

  1. یہ مولانا ثناء اللہ عربی تفسیر ہے۔ اس میں آپ نے قرآن مجید کی تفسیر قرآن مجید کی آیات سے کی ہے۔ یہ غالباً اسلام میں پہلی تفسیر ہے جو اس اصول پر استوار کی گی ہے کہ قرآن کی تفسیر خود قرآن سے کی گئی ہے۔ اکابر علماے کرام اور عرب دنیا نے اس تفسیر کی بڑی تحسین کی۔
  2. کتابوں کے نام ایسے شامل کیے گئے ہیں جیسے ویکیپیڈیا ایک ڈائریکٹری ہو۔
  3. رد عیسائیت میں اسلام اور مسیحیت لکھی۔ اس کتاب کے اہل علم اوراہل قلم نے بہت تعریف کی اور مولانا کو خراج تحسین پیش کیا، وغیرہ وغیرہ۔

اس کے علاوہ کئی مقامات پر حوالہ جات کا اہتمام نہیں کیا گیا ہے، اور کہیں کہیں حد سے زیادہ۔ اگر اس جانب کوئی توجہ دی جائے تو مضمون لائق صد تحسین ہے۔ ─ عافی (تبادلۂ خیال)

@TheAafi: یہ مولانا ثناء اللہ عربی تفسیر ہے۔ اس میں آپ نے قرآن مجید کی تفسیر قرآن مجید کی آیات سے کی ہے۔ یہ غالباً اسلام میں پہلی تفسیر ہے جو اس اصول پر استوار کی گی ہے کہ قرآن کی تفسیر خود قرآن سے کی گئی ہے۔ اکابر علماے کرام اور عرب دنیا نے اس تفسیر کی بڑی تحسین کی۔ یہ میں نے کیی کتابوں میں دیکھا ہے تبھی میں نے لکھا--- اس کتاب کے اہل علم اوراہل قلم نے بہت تعریف کی اور مولانا کو خراج تحسین پیش کیا- میں نے انگریزی ویکی پر دوسرے صفحات میں دیکھا تھا کہ لوگوں نے تعریف کی ہے کتابوں کی-- شکریہ- حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:16، 5 دسمبر 2020ء (م ع و)
ہم کتابوں سے جوں کا توں مواد کاپی پیسٹ نہیں کرتے، اور اگر کوئی ایسا کرتا ہوا نظر آتا ہے تو یہ کاپی رائٹ کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ دوسرے، ہم کتاب کا صرف حوالہ دیتے ہیں، اور بقیہ بات اپنے الفاظ میں غیر جانبدار ہو کر لکھتے ہیں۔ دوسرے عرب دنیا“ سے کون سی عرب دنیا مراد ہے اور اکابر علمائے کرام کون ہیں؟ یہ انداز میرے نزدیک غیر جانبدارانہ نہیں۔ ─ عافی (تبادلۂ خیال) 18:26، 5 دسمبر 2020ء (م ع و)

  تبصرہ: مضمون میں حوالوں کی حقیقتاً کمی ہے۔ اور اس میں دو متضاد چیزوں کے لیے ایک جیسے حوالے دیے ہیں۔مثلاً قادیانی اور مسیحی۔ لیکن معلومات بہت اچھی طرح فراہم کی ہے۔ بس اس مضمون کو تھوڑا تراشنے کی ضرورت ہے۔پھر یہ مضمون قابلِ دید ہوگا۔ ─ مُحَمد عُثمان (تبادلۂ خیال)

  تبصرہ: - مضمون میں زبانی سدھار کی گنجائش ہے۔ فیسمین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:31، 5 دسمبر 2020ء (م ع و)

@Faismeen: کیا آپ مدد کر سکتے ہیں؟؟ میں نے پوری کوشش کی ہے کی کوئی غلطی نہ رہے-- شکریہ-- حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں)

@محمد افضل: جناب آپ نے مضمون فرقہ وارانہ ڈھنگ میں لکھی گئی ہے لکھ دیا لیکن بتایا نہیں کہ کہاں پر آپ کو لگا کی فرقہ وارانہ ہے- کہاں کمی ہے میں درست کرنے کی کوشش کرتا ہوں-- شکریہ---- حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:16، 5 دسمبر 2020ء (م ع و)

مزید دیکھیے