ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/اسلام آباد

اسلام آباد ترمیم

نامزد کنندہ(گان): Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:42، 16 مئی 2023ء (م ع و)

یہ مضمون ویکیپیڈیا کی 161 زبانوں میں موجود ہے۔ یہ مضمون دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے۔ اس مضمون کو بہت بہتر کر دیا گیا ہے اور مزید حوالہ جات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر اس مضمون میں کئی ویکیپیڈیا کی معلومات مختلف صفحات سے یکجا کر دی گئی ہیں۔ یوں اسلام آباد پر اردو ویکیپیڈیا کا مضمون کسی بھی زبان سے بہتر ہے۔ تمام احباب سے گزارش ہے کہ اگر آپ کو اس میں کوئی کمی یا خامی نظر آئے تو براہ مہربانی اسے دور کریں تاکہ اسے منتخب مضمون کا درجہ دیا جا سکے۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:42، 16 مئی 2023ء (م ع و)

تائید ترمیم

تنقید ترمیم

  •   تنقید یہاں وہاں سے چیزیں پکڑ کر جمع کر دی گئی ہیں۔ بہت سے سرخ عنوان ہیں۔ کئی سرخیاں تو موجود ہیں تاہم ان میں کچھ بھی نہیں لکھا گیا۔ تعلیم پر انگریزی مضمون میں خاطر خواہ معلومات ہیں لیکن اردو پر کہیں اور سے جامعات کے نام کٹ پیسٹ کر دیے گئے ہیں، وہی حال صحت کا ہے۔ اسلام آباد پاکستانی سیاست کا مرکز ہے جبکہ مضمون میں چند کٹ پیسٹ کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ منتخب مضمون کے لیے سب سے اہم ایسا موضوع ڈھونڈنا ہوتا ہے جس کی ویکیپیڈیا پر یا دیگر ذرائع سے خاطر خواہ معلومات موجود ہوں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:37، 17 مئی 2023ء (م ع و)
  • طاہر محمود، میں اس مضمون کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کروں گا۔ آپ اس اس ہفتے کے منتخب مضمون میلکم ایکس کے معیار، حجم اور سرخ روابط کو بھی دیکھیں۔ اور اس سال 3 مرتبہ منتخب مضمون لکھنو میں سرخ روابط اور سرخ عنوان موجود ہیں۔
میلکم ایکس معیار کے مطابق نہیں، نہ ہی اس پر رائے شماری ہوئی۔ اسے منتخب مضمون نہیں ہونا چاہیے کسی نے غلط طور پر درج کیا ہے۔ تو آپ کے لیے یہ جواز ہے کہ اسلام آباد میں یہاں وہاں سے کٹ پیسٹ جمع کر کے منتخب مضمون کے لیے پیش کر دیا جائے؟ کیا ایسا ہی ہے۔ لکھنو کے سرخ روابط کو میں بنا دیتا ہوں۔ --طاہر منحمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:07، 17 مئی 2023ء (م ع و)
میں فی الحال کچھ اور مضامین پر کام کر رہا ہوں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:44، 17 مئی 2023ء (م ع و)


  •   تنقید مضمون کو طویل بنانے کے لیے یہاں ویاں سے بہت کچھ کالمز وغیرہ بھر دیا ہے۔ مضمون کا طرز تحریر ویکیپیڈیا کے بجائے اخباری کالم جیسا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پہلے مواد بھر دیا گیا ہپے اور پھر اس کی مناسبت سے حوالے ڈالے گئے ہیں، مگر حوالے اور متن کئی جگہ میل نہیں کھاتے۔ مثلا اسلام آباد کے نام کے متعلق متن میں محمد اسماعیل ذبیح کا تذکرہ ہے مگر دئیے گئے حوالے میں ایسا کچھ نہیں۔ اسلام آبادی کے تاریخی آثار (جو اصل میں پوٹوھار کے مضمون میں ہونے چاہیں) کے متن میں ڈاکٹر عبدالغفور لون کا ذکر ہے مگر دئیے گئے حوالہ میں ان کا ذکر نہیں۔ باغ کلان اور آپ بارہ کو علیحدہ ایک مضمون ہونا چاہیے۔ مل ملا کر کٹ پیسٹ مضمون ہے۔ اسے اخباری کالم کے بجائے ویکی پیڈیا طرز کے مضمون کی شکل دی جائے اور حوالہ جات اور متن کا ایک بار پھر موازنہ کیا جائے۔

صارف:محمد ذیشان خان 13:43، 20 مئی 2023ء (م ع و)

  •   تنقید مضمون کا طرز تحریر ویکیپیڈیا کے بجائے اخباری کالم جیسا ہے یہ لائن ملاحظہ فرمائیں۔

ان میں سے عبد الواحد کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی۔ یہ اس نئے شہر میں جنت سے آنے والا پہلا ننھا وجود تھا جس سے تمام ملازمین اور ان کے گھرانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بیٹی کو اللہ کی رحمت سمجھتے ہوئے اسے اسلام آباد کے لیے برکت قرار دیا گیا۔ سب نے مل کر خوشی منائی جیسے سب کے گھرانوں پر رحمت اتری ہو۔ والدین نے بیٹی کا نام ”آب پارہ “ رکھا۔

اسلام آباد کے پرانے دیہات کے عنوان سے کسی ویب سائٹ کا پورا مضمون کاپی پیسٹ کردیا گیا ہے۔

اس طرح مضمون میں کئی جگہ تحریر غیر ضروری طوالت اور غیر ضروری معلومات پر مشتمل ہے۔ صارف:محمد ذیشان خان 13:54، 20 مئی 2023ء (م ع و)

  •   تنقید ویکی پیڈیا پر حوالہ دیتے ہوئے یہ بات مد نظر رکھی جائے کہ حوالہ کسی مستند کتاب ، لغت یا معتبر اخبار کا ہو۔

غیر حوالہ شدہ اخباری کالمز ، ٹاک شورز ، ویڈیوز اور کسی سوشل میڈیا پوسٹ کو حوالہ تسلیم نہیں کیا جاتا۔

حوالہ نمبر 3 (ایک فرد واحد کی سوشل میڈیا پوسٹ ہے)، حوالہ نمبر 10 اور 14 (ٹاک شوز ویڈیو) حوالہ نمبر 24، 25 (اخباری کالم کاپی پیسٹ) اس اخباری کالم کی متن کے لیے حوالہ 26 ، 27 دینا درست نہیں ۔ حوالہ نمبر 29 اور 31 ایک ہی ہے، (اخباری کالم کاپی پیسٹ) بیچ میں حوالہ نمبر 30 اضافی ہے متن سے اس کا کوئی لنک نہیں۔ حوالہ نمبر 18 ، 32 ، 81 اور 119 غیر موجود ہیں۔

صارف:محمد ذیشان خان 14:54، 20 مئی 2023ء (م ع و)

تبصرہ ترمیم

  •   تبصرہ: ان ترامیم کا کیا مقصد ہے جس میں ایک صارف کے بیغام کا وقت بدلنا اور دوسرے صارف کے بیفام کی جگہ تبدیل کرنا؟ (@Fahads1982:)
یہ کیا ہے؟ 1
یہ کیا ہے؟ 2

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:12، 19 مئی 2023ء (م ع و)

  •   تبصرہ: -- مضمون بہتری کی طرف گامزن ہے؛ البتہ طاہر محمود، ابو السرمد اور دیگر صاحبان نے جن باتوں کی طرف رہنمائی کی ہے، ان کے مطابق مضمون میں بہتری کیجیے!! کسی صفحے کو منتخب ہونے کے لیے نامزد کیا جاتا ہے؛ ناکہ کسی مضمون کو پہلے نامزد کر دیا جائے، پھر اسے منتخب بنانے کے لیے دوسروں سے التماس کیا جائے!! اگر کسی صفحے کو منتخب بنانے کے لیے دوسروں کو متوجہ کرنا ہے تو واٹس ویکی گروپ میں یا اُس صفحے کے تبادلۂ خیال صفحے پر بات رکھیے؛ نامزد کرنے کے بعد ظاہر سی بات ہے کہ اگر معیار کے مطابق نہیں ہوگا، تو تنقید کی جائے گی یعنی آئینہ دکھایا جائے گا؛ تاکہ چہرے پر لگے وہ داغ صاف کر لیے جائیں، جس سے چہرہ بد نما معلوم ہو رہا ہے۔ تنقید سے مراد کسی کی دل آزاری اور حوصلہ شکنی نہیں ہوتی!! آپ نے منتخب مضمون کے معیار کو پورا کیے بغیر صفحات نامزد کر کے خود کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ (ایسا کئی بار کیا ہے) اس سے اچھا نہیں لگتا! امید ہے کہ آپ ویکیپیڈیا کے منہج کو سمجھنے کی کوشش کریں گے اور مضمون کو نامزد کرنے سے پہلے اسے بہتر بنانے کی خود بھی کوشش کریں گے اور دوسروں سے بھی التماس کریں گے۔ (امید ہے کہ بہت سے احباب حسب فرصت تعاون فرمائیں گے) Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:23، 3 اگست 2023ء (م ع و)

نتیجہ ترمیم