ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/بھارت میں کووڈ 19 کی وبا کے دوران مسلمانوں کی سماجی خدمات
![]() | رائے شماری ختم ہو چکی ہے، صفحہ کو ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے |
فہرست
بھارت میں کووڈ 19 کی وبا کے دوران مسلمانوں کی سماجی خدمات ،
Y 47ترميم
- نامزد کنندہ(گان): ─ حضرت عافی (تبادلۂ خیال) 08:38، 14 جون 2021ء (م ع و)
یہ مضمون مکمل ہے۔ حوالہ جات مناسب ہے۔ مضمون کا ڈھنگ غیر جانبدارانہ ہے اور اس مضمون کو یہ شرف حاصل ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کے سوا ابھی تک کسی جگہ تخلیق نہیں ہوا۔ اضافہ اور دیگر اعزاز دور کی بات ہے۔ میرے خیال سے مضمون منتخب کے معیار پر مکمل اترتا ہے اور اگلے ہفتے میں اسے منتخب کرلینا چاہیے۔ تکنیکی امور کی وجہ سے میرے کھاتے سے کچھ غلط اندراجات ہوئے، مجھے اس کا افسوس ہے اور انہیں درست کر دیا ہے۔ آپ احباب اپنی رائے دیں۔ ─ حضرت عافی (تبادلۂ خیال) 08:38، 14 جون 2021ء (م ع و)
تائیدترميم
تائید --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:17، 14 جون 2021ء (م ع و)
تائید۔ ابتدائیے کا کچھ حصہ غیر ویکی اسلوب کا حامل تھا، جسے درست کر دیا گیا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:46، 16 جون 2021ء (م ع و)
تائید - Faismeen (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
تائید - آغابخاری (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:31، 17 جون 2021ء (م ع و)
تائید— حماد بن سعید تبادلہ خیال 04:10، 19 جون 2021ء (م ع و)
تائید--عباس دھوتھڑ (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:27، 19 جون 2021ء (م ع و)
تائید- میں نے کچھ درستی کی کوشش کی ہے- حسن (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:51، 23 جون 2021ء (م ع و)
تنقیدترميم
تنقید - مضمون متعدد وجوہات کی بنا پر منتخب مضمون بننے کے قابل نہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:25، 14 جون 2021ء (م ع و)
تنقید موضوع ویکیپیڈیا متعلقہ ہے بھی یا نہیں، اب یہ طے کرنا لازمی ہے، پہلے دن میں نے احتیاطا اس بحث کو شروع نہیں کیا، مضمون سماجی خدمات کو بیان کرتا ہے (جو اشتہار بازی، تعریف، تنقید اور دفاع کا انداز لیے ہوئے ہے)، اس مواد کو بھارت میں کورونا وائرس، کورونا وائرس وبا کے دوران نسل پرستی اور بھارت میں اسلام جیسے موضوعات میں تھورا تھورا سمویا جا سکتا ہے۔Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:35، 18 جون 2021ء (م ع و)
- کئی وجوہات ہیں وقت کی قلت کی وجہ سے جلد تحریر نہیں کر سکا۔ فی الحال کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔ حضرت عافی تکنیکی امور کے بارے میں بھی بتا دیں تاکہ مستقبل میں ہم ان سے بچ سکیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:10، 18 جون 2021ء (م ع و)
معترضین کی وجوہاتترميم
موضوعترميم
کورونا وائرس کی عالمی وبا ایک عالمگیر وبا ہے اس کا مقابلہ بھی پوری دنیا مل کر کر رہی ہے۔ اسے کسی خاص خطے، ملک، قوم یا مذہب سے مربوط کرنا درست نہیں۔ ایسا کرنے سے بہت منفی نتائج آئے سامنے ہیں جس میں امریکا میں اسے چینی النسل وائرس کہنا یا بھارت میں تبلیغی جماعت کو اس کا ذمہ دار کرار دینا تھا۔ کیا ویکیپیڈیا پر کہیں کوئی ایسا مضمون ہے جو کورونا وائرس کے لیے کسی قوم، ملک یا مذہب کی خدمات بیان کرے۔ کیا اسی مضمون کو انگریزی پر بنایا جا سکتا ہے؟
گو کہ بھارت میں اس سے قبل مسلمانوں کو اس کا ذمہ دار قرار دیا گیا جو غلط تھا اور اب کورونا وائرس کے لیے مسلمانوں کی خدمات کا ذکر کرنے سے مخالف بیانیہ بھی سامنے آ سکتا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر نہیں کیونکہ یہاں زیادہ تر صارف مسلم ہیں۔ دیگر مذاہب اور اقوام نے بھی بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران اپنی خدمات پیش کی ہیں جن میں سے کچھ کا ذکر بھی کیا گیا ہے، یہ ایک قابل بحث بات ہو گی کہ کس مذہب نے سب سے زیادہ کام کیا۔ ۔۔۔۔ جاری ۔۔۔۔
زبان و بیانترميم
مضمون کی زبان اور انداز کو نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ چند ایک مثالیں درج ذیل ہیں اردو ویکیپیڈیا برادری پورے مضمون کو بہتر بنا سکتی ہے:
- "ملک کی کوئی ریاست اس بیماری سے اچھوتی نہیں رہی"
- 2020ء میں اس مرض کے زیادہ تر معاملے شہری علاقوں تک محدود رہے. (معاملہ کا یہ استعامل عجیب لگ رہا ہے لغت میں اس کے متعدد استعامل ہیں لیکن مریض کے بارے میں کچھ نظر نہیں آیا)
سرخیاں بہت طویل ہیں۔ کئی سرخیاں اور ان کے تحت مواد مضمون کے موضوع کے مطابق نہیں۔ ۔۔۔۔ جاری ۔۔۔۔
- وجوہات ذکر کر دیں تاکہ اس جانب توجہ کی جائے اور مضمون کو بہتر بنایا جائےـ ─ حضرت عافی موبائل پر (تبادلۂ خیال) 10:36، 14 جون 2021ء (م ع و)
اعتراضات و جوابات اعتراضاتترميم
اس بحث میں خوش آئند بات ہے صارفین جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے بحث کے ساتھ مثبت تعاون بھی کیا ہے، اس وجہ سے بھی قابل تعریف ہے کہ اردو ویکی پیڈیا پورے سماج کے لیے گہوارہ علم کا انشاءاللہ کام دے گا، نہ کہ ایک فرد واحد کے خیالات کی آئینہ داری کی شمع کا، جیسا کہ اکثر بلاگوں کا حال ہے۔
1. پہلے دن میں نے احتیاطا اس بحث کو شروع نہیں کیا
یہ ترمیم متعلقہ صارف کے سابقہ تبصرے پر کی گئی تھی جس میں ابتدائیہ میں تخفیف کی بات کی گئی تھی۔
مضمون سماجی خدمات کو بیان کرتا ہے (جو اشتہار بازی، تعریف، تنقید اور دفاع کا انداز لیے ہوئے ہے) 2.
مضمون میں سماجی خدمات جس کے لیے اردو ویکی پر مضمون خدمت خلق کے نام سے ہے۔ افسوس کہ یہ انگریزی ویکی کے مقابلے کافی مختصر ہے۔ خدمت خلق اگراشتہار بازی، تعریف، تنقید اور دفاع کے لیے ہی ہے تو پھر عبد الستار ایدھی اور محمد یونس جیسی شخصیات نے انہی چیزوں کے لیے کام کیا تھا۔
3. ۔ وضوع ویکیپیڈیا متعلقہ ہے بھی یا نہیں، اب یہ طے کرنا لازمی ہے
ہماری ویکی پر دو الگ الگ مضامین ہیں: مریخ اور مریخ پر پانی ۔ ان میں ثانی الذکر منتخب مضمون بھی بنا ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ کسی سیارے پر پانی کا دریافت ہونا اپنے آپ میں میں ایک خبر بھی ہے اور بہت سے اشارات کو پیش کرتا ہے جو وہاں ماورائے کرۂ ارض ممکنہ حیات کا ٹبوت ہے، اگر چیکہ اس میں اب بھی اشکال ہے۔ بہر حال مسلمانوں کے تعلق سے میڈیا میں دہشت گردی، عدم رواداری ، تشدد اور قتل وغیرہ کے واقعات نمایاں سرخیوں میں پیش ہوتے آئے ہیں، جب کہ اگر وہ کہیں مثبت کرتے ہیں تو یہ معلومات یا تو چھپتے نہیں یا چیدہ چیدہ چھپتے ہیں۔ اس لیے ذرائع ابلاغ میں نمایاں ہونے کو اس حقیقت کی معروفیت اور سچائی کا پیمانہ مان کر اس مضمون کو اس کا مستحقہ مقام دیا جا سکتا ہے۔
4. اس مواد کو بھارت میں کورونا وائرس، کورونا وائرس وبا کے دوران نسل پرستی اور بھارت میں اسلام جیسے موضوعات میں تھورا تھورا سمویا جا سکتا ہے۔
اس پیمانے پر تو انگریزی ویکی پر دہشت گردی اور اسلامی دہشت گردی ایک ہی مضمون ہونا چاہیے تھا۔ مگر انگریزی ویکی پر دست یاب معلومات کے تحت یورپ، بھارت، مغربی دنیا، ڈنمارک، مصر، جرمنی وغیرہ پر الگ الگ مضامین موجود ہیں۔ کسی مضمون کی جداگانہ حیثیت اس کے مواد اور اس کی افادیت کے حساب سے طے کی جانی چاہیے اور غیر ضروری طور پر کسی قائم مضمون کے چتھڑے اڑانے کی کوشش نہیں کرنا چاہیے۔
5. ۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا ایک عالمگیر وبا ہے اس کا مقابلہ بھی پوری دنیا مل کر کر رہی ہے۔ اسے کسی خاص خطے، ملک، قوم یا مذہب سے مربوط کرنا درست نہیں۔
مضمون کے شروع میں یہ فقرہ ہے:
بھارت میں کووڈ 19 کی وبا کے دوران مسلمانوں کی سماجی خدمات ان خدمات میں سے ایک ہے جو 2020ء اور 2021ء میں بھارت میں کووڈ 19 کی عالمی وبا کے دوران کی گئی۔
اس طرح مضمون وبا کو عالمی یا عالمگیر وبا ہی تسلیم کرتا ہے۔ جیسا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وبا، 2020ء، پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا، ایران میں کورونا وائرس کی وبا جیسے مضامین کی تسمیہ کی گئی ہے۔ کوئی بھی مضمون اس وبا کو ملکی وبا نہیں کہتا۔ اگر پھر بھی کوئی نام بدل کر ہر جگہ عالمی وبا یا عالم گیر وبا کرنا چاہے تو اس کا خیر مقدم ہے۔
6. کیا اسی مضمون کو انگریزی پر بنایا جا سکتا ہے؟
شاید نہیں۔
مگر سوال تو یہ بھی ہے کہ کیسے انگریزی ویکی پر ایک مضمون 2020 Tablighi Jamaat COVID-19 hotspot in Delhi
موجود ہے جو اگر راقم الحروف اور کچھ دیگر صارفین نے کوشش نہ کی ہوتی تو مکمل طور پر تبلیغی جماعت ہی کو کورونا کی آمد اور اس کے پھیلاؤ کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔
وہی انگریزی ویکی پر کمبھ میلے کے ذریعے ثابت شدہ کورونا پھیلاؤ کے باوجود کوئی مضمون اول الذکر جیسا نہیں ہے اور شاید نہیں ہوگا۔ اس سے کیا ثابت ہوتا ہے؟ اس مضمون میں محض ایک صورت حال اور ایک علاقائی طبقے کے عمل کا ذکر ہے اور وہ بھی متوازن انداز میں دیگر اصحاب کی خدمات کے اعتراف کے ساتھ۔ تو کیا معروفیت، عدم معروفیت اور غیر متوازن حذف شدگی کے انگریزی پیمانے یہاں نافذ ہوں گے؟
7۔ مضمون کی زبان اور انداز کو نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
اس میں دیگر قابل صارفین تعاون کر سکتے ہیں۔ صورت حال کی تشویش ناکی کے بیان کے لیے گنگا میں سینکڑوں کووڈ متوفی لاشوں کے بہاؤ اور مکمل گاؤں کے خاندانوں کے خاتمے کا تذکرہ شامل کیا جا سکتا ہے۔
8۔ مسلم ممالک کے تعاون کے پیرا میں پاکستان میں عوامی تشویش اور حکومت سے بھارت کی مدد کے ضمن میں اس سب کے وہاں کے میڈیا کوریج پر کوئی مقامی صارف تبصرہ کر سکتے ہیں۔
9۔ اختتامی یا خلاصے کے پیرا کو کسی تیسرماخذ کے بجائے راست خدمت خلق اور روا داری کی اسلامی تعلیمات کے ضمن ابوالسرمد صاحب یا کوئی ذی علم بندہ قرآن، تفاسیر، احادیث، شرح حدیث ، سیرت اور اسلامی تاریخ کے حوالے شامل کرکے اندراج شدہ مواد کو اور بہتر بنا سکتا ہے، اگر کوئی آگے آئے تو۔
10۔ جاری کے متن کا شاید کوئی بندہ جواب نہیں دے پائے گا، اس لیے ہر بندے کی جواب دینے کی بھی اپنی کیپاسٹی ہوتی ہے۔
11۔
اردو ویکی پر ایک عرصے سے منتخب مضامین طے نہیں تھے۔ اس مضمون پر رائے دہی شروع ہونے کے ساتھ ساتھ اچانک کئی ہفتوں تک کے مضامین طے کر دیے گئے ہیں جو اچھی بات ہے۔ یہ اگر دیکھا جائے کہ منتخب مضامین کیا 50000 بائٹس کے حامل ہیں، کیا ان میں ابتدائیہ عند الضرورت ہے یا نہیں اور اگر کہیں سرخ روابط ہیں تو اگر وہ دور کیے جائیں تو یہ بھی مناسب ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی اس مضمون کو ایک کنٹیمپوریری اشو ہونے کی وجہ سے اگر اولیت دی جائے تو یہ بھی عین مناسب ہوگا۔
اوپر کے الفاظ بہت پہلے کے لکھے ہوئے ہیں، جو یہاں درج تھے۔ اب جب یہ واضح ہو چکا ہے کہ ایک ہی منتظم من مانے انداز میں منتخب مضامین کو یا تو دھڑلے سے طے کر رہا ہے یا معنی خیز مضمون کی جگہ پر ایک دوسرا منتظم ایک ہی خاموش فلم کے مضمون کو دو متواتر ہفتے رکھ رہا ہے، تو ظاہر ہے کسی بحث و مباحث کا کوئی جواز ہی نہیں، خدا حافظ۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:52، 24 جولائی 2021ء (م ع و)
تبصرہترميم
تبصرہ: سرخیوں کی عبارات طویل ہیں۔ ابتدائیہ بہت طویل ہو گیا ہے۔ Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:45، 14 جون 2021ء (م ع و)
تبصرہ: اردو ویکیپیڈیا پر ایک کرنٹ اِشو جس میں مسلمانوں نے میڈیا کے بار بار منفی منطر کشی کے باوجود کافی مثبت کردار ادا کیا تھا، اس کو میں نے باثوق اور باحوالہ پیش کرنے کی کوشش کی۔ اب کسی ساتھی کو یہ لگا کہ یہ اس قابل ہے کہ اسے متنخب مضمون ہونا چاہیے، تو مجھے لگا کہ اس سے فائدہ تو یہی ہو گا کہ آگے چل کر برصغیر کے کم از کم کچھ اردو اخبارات اور جرائد ہی سہی، اس کا مواد بغیر مضمون کے نگار کے نام کے چھاپیں گے۔ مگر اصل اور سچی تصویر کشی جو اس مضمون میں مقصود ہے، وہ تو بہر حال چھپے گی ہی۔ کسی ساتھی نے کچھ ترامیم کا اشارہ کیا، میں اس کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں، اگر وہ بھائی یا کوئی اور اس جانب پہل کریں، اس کا بھی خیر مقدم ہے۔ کسی کسی کو یہ مضمون من حیث الجموع ہی عبث اور ناگفتہ بہ لگ سکتا ہے۔ میں اپنے اس ساتھی کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں۔ بہرحال، اس ایک مضمون کی تکمیل سے میں کئی دنوں تک مجھے جکڑ کر رکھنے والی مصروفیت سے آگے آ چکا ہوں اور میں گاہے بہ گاہے مبسوط یا مختصر الالفاظ تعاون جاری رکھوں گا، انشاء اللہ۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:38، 14 جون 2021ء (م ع و)
- ویکیپیڈیا پر جب اسلامی دہشت گردی کے عنوان سے مضامین ہو سکتے ہیں تو مسلمانوں کی سماجی خدمات کے مضمون کے موجودہونے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انگریزی ویکیپیڈیا کے اس مضمون میں تو ہر ملک میں دہشت گردی میں مسلمانوں کا کردار ڈسکس کیا گیا ہے۔انگریزی ویکیپیڈیا پر ”بھارت میں اسلامی دہشت گردی“ پر ایک کیٹیگری موجود ہے، جس میں درجنوں مضامین ہیں۔ بھارت ہی نہیں بہت سے ممالک کے لیے ”۔۔۔۔۔ میں اسلامی دہشت گردی“ کی کیٹیگری موجود ہے۔ادھر ہم ایک مضمون پر فیصلہ نہیں کر پا رہے۔ اگر ایک مضمون اچھا لکھا ہوا ہے، اس میں حوالہ جات کی بھرمار ہے، سب دوستوں کی رائے کے مطابق وہ ویکی اسلوب کے مطابق بھی تبدیل کیا جا رہا ہے تو پھر اعتراض کی وجہ نہیں بنتی۔ میرا خیال ہے کہ ایک دو دن تک اگر اس مضمون پر کوئی موثر اعتراض نہیں آتا تو اسے منتخب بنا دینا چاہیے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:41، 4 جولائی 2021ء (م ع و)