ویکیپیڈیا:حکمت عملی برائے غیر معروف عنوانات
وکیپیڈیا ایک دائرۃالمعارف ہے اس لئے اس پر صرف قدرے معروف یا پھر مفید عنوانات پر ہی مقالے رکھے جاتے ہیں۔ اگر ہر چیز پر مقالہ جات بنانے کی اجازت دے دی جائے تو یہ ایک مفید اور قابل استعمال دائرۃالمعارف نہیں رہ سکے گا۔ بعض اوقات غیر معروف عنوانات پر بھی مقالہ جات شامل کر لیے جاتے ہیں بشرطیکہ اس پر منتظمین اور دوسرے ساتھیوں کو اعتراض نہ ہو۔ اگر کسی مقالے پر دوسرے ساتھی یہ اعتراض کریں کہ یہ عنوان غیر معروف ہے، تو اس صورت میں مندرجہ ذیل پالیسی کا اطلاق ہوگا۔
پالیسی
ترمیم- وہ شخصیات جو 200 سال یا اس سے بھی پہلے وفات پا چکی ہیں، انھیں غیر معروف قرار نہیں دیا جاسکتا اور ان مضامین پر اس پالیسی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
- وہ ادارے جو 250 سال یا اس سے بھی پہلے قائم کیے گئے، انھیں غیر معروف قرار نہیں دیا جاسکتا اور ان مضامین پر اس پالیسی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
- وہ قصبے، قبائل یا قومیں جن کی آبادی 100,000 سے زائد ہو، انھیں غیر معروف قرار نہیں دیا جاسکتا اور ان مضامین پر اس پالیسی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
- یہ پالیسی صرف ان صارفین کے لیے ہے جو داخل نوشتہ ہو کر ایک مربوط کوشش کریں۔ بے نام صارفین کے کیے ہوئے غیر معروف یا متنازع اندراجات بغیر کسی گفتگو کے حذف کیے جا سکتے ہیں
- اگر کسی مقالے کے بارے میں دو یا دو سے زیادہ منتظمین یا پرانے صارفین اس رائے کا اظہار کریں کہ یہ غیر معروف ہے تو اس پر اس پالیسی کا اطلاق ہوگا۔
- غیر معروف مقالہ جات کو منتظمین سانچہ:غیر معروف لگا کر مقفل کردیں گے
- مقالے کے مصنف سے یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ انگریزی وکیپیڈیا پر اپنا کھاتہ بنائیں اور اسے اردو وکیپیڈیا کے کھاتے سے منسلک کریں۔
- مقالے کے مصنف سے یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ اسی عنوان کے تحت وہ اپنا کھاتہ استعمال کرتے ہوئے انگریزی وکیپیڈیا پر مضمون لکھیں۔
- انگریزی مضمون اگر اپنی تکمیل کے بعد دو ہفتوں تک اپنی شکل برقرار رکھتا ہے اور منتظمین کی جانب سے قطع و برید کا شکار نہیں ہوتا، تو پھر اس کا اردو ترجمہ اردو ویکیپیڈیا پر ڈالا جا سکتا ہے
- مندرجہ بالا پالیسیوں سے قطع نظر، مضامین میں تمام دعووں کے لیے مستند حوالہ جات دینا ضروری ہے۔ حوالہ فراہم نہ کیے جانے کی صورت متنازعہ حصے حذف کیے جا سکتے ہیں۔
مقصد
ترمیمانگریزی وکیپیڈیا پر مضمون لکھنے کا مطالبے کے بنیادی مقاصد درجہ ذیل ہیں
- انگریزی وکیپیڈیا پر غیر جانبدارانہ نقطہ نظر اور حوالہ جات کی پالیسیاں کافی اچھے طریقے سے نافذالعمل ہیں۔ اس سے انگریزی وکیپیڈیا کے لوگ ہی مضمون کی صفائی کر دینگے
- انگریزی وکیپیڈیا پر کثیر تعداد میں تجربہ کار صارفین اور منتظمین موجود ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرنے سے نئے صارف کی تربیت ہو جائے گی اور وہ وکیپیڈیا کے اسلوب کو بہتر طور پر سمجھ سکے گا