Script for Urdu wikipedia--

اصل میں صفحۂ اول یا کسی فضائے نما کا نام تبدیل کرنے کے لیے، کافی پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ اس لیے یہ ہی درست ہے۔ ویسے بھی صفحۂ اول سے اب سب مانوس ہو چکے ہیں
ریت خانہ البتہ عام بول چال میں استعمال نہیں ہوتا۔ اس لیے اس پر بات ہو سکتی ہے۔ ریت خانہ کو مشق خانہ کیا جا سکتا ہے۔ باقی لوگ اپنی رائے دیں۔
لکیر کی جگہ سطر استعمال ہو، بالکل لکیر یہاں پر مناسب نہيں ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:35, 7 فروری 2016 (م ع و)

تخریب کاری

[1] کیا کوئی منتظم اس صارف پر نظر رکھ سکتا ہے؟ اس صارف نے بلاجواز بے شمار صفحات سے متن ہٹائے ہیں اور کئی صفحات کو ری ڈائرکٹ کیا ہے، یہ صارف اصلی صارف نہیں لگتا بلکہ تخریب کار یا وینڈل لگتا ہے، اگر کوئی صارف صفحات سے متن ہٹاتا ہے تو اس کا جواز بھی فراہم کرتا ہے لیکن میں حیران ہوں کہ یہ صارف کیا کرنا چاہتا ہے، لہذا مزید تخریب کاری سے بچنے کے لیے ان کے ایڈٹ کردہ صفحات کا استرجع کر دیا جائے،--Agbiyani (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:56, 6 فروری 2016 (م ع و)

جی ان پر ایک بار پابندی بھی لگا چکا ہوں، اور پہلے بھی دوبار ان کی ترامیم کو استرجع کر چکا ہوں۔ بہتر ہے کہ، آپ کو لوگ ان صفحات پر جا کر تبادلۂ خیال کریں اور طے کر لیں کہ، آپ کی زبان کا نام ہے کیا؟ اور پاشندوں کو کیا کہا جاتا ہے۔ اور رحمت عزیز چترالی کو چترالی کہا جائے یا نہیں۔ عجیب جھگڑے نکال لیے ہیں آپ کھوار والوں نے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:37, 7 فروری 2016 (م ع و)

ویکیپیڈیا ایڈیٹر

درج ذیل گفتگو بند کردی گئی ہے اور جلد ہی وثق میں تبدیل کردی جائے گی۔

انگریزی اصطلاح Wikipedia editor کے لیے متعدد مواقع پر مختلف متبادلات استعمال کیے جا رہے ہیں، ویکیپیڈیا صارف، ویکیپیڈیا مرتب وغیرہ۔ میری رائے میں اس کے متبادل کے طور پر انتہائی آسان اصطلاح ویکی نویس استعمال کی جانی چاہیے۔ --:)  —خادم—  08:32, 10 فروری 2016 (م ع و)

تائید

  تائید--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:33, 10 فروری 2016 (م ع و)
  تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:22, 11 فروری 2016 (م ع و)
  تائید--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:55, 11 فروری 2016 (م ع و)
  تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:09, 18 فروری 2016 (م ع و)

تنقید

نتیجہ

صارفین کے اتفاق رائے سے اس اصطلاح کو مذکورہ انگریزی متبادل کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ :)  —خادم—  13:44, 9 ستمبر 2016 (م ع و)


وکی.کتب

میری تجویز یه هے که جس طرح الحمدالله اردو ویکیپیڈیا دن دگنی رات چگنی ترقی کر رها هے اسی طرح وکی کتب کو بهی بذریه صارفین ترقی ملنی چاهئیے. اس سے اردو جیسی عظیم زبان مزید ترقی کرے گی. __Muhammad Hasnain Pakistani (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:57, 22 فروری 2016 (م ع و)

مسلسل تخریب کاری

ایک صارف:Sher Aziz مسلسل مواد سے مواد ہٹارہا ہے کیا کوئی منتظم اس کے حرکات و سکنات کا نوٹس لیکر ان پر پابندی لگواسکتا ہے، مسلسل تخریب کاری سے منتظمین کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے، یہ صارف ایک جرابی کٹھ پتلی لگتا ہے اس نے پہلے بھی Deepak Chitrali اور دیگر فرضی ناموں سے ویکیپیڈیا سے متن اور مواد ہٹاکر تخریب کاری کی ہے اور یہ سلسلہ تاہنوز جاری ہے، ان کی تخریب کاری کا جائزہ لیکر ان پر مکمل پابندی لگائی جائے[2] شکریہ--Abdulqayyumfsc (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:59, 6 مارچ 2016 (م ع و)

دیگر لوگوں سے تجاویز حاصل کرنا

اردو ویکیپیڈیا کے صارفین اور منتظمین ہر دور میں یکساں کام نہیں کر سکتے، معاشی اور دیگر مجبوریوں کے باعث کام کے دورانیے یا استطاعت میں فرق آسکتا ہے تاہم بہت سے معاملات میں دیگر منتظمین کی رائے ضروری ہوتی ہے، جو کسی باقاعدہ سسٹم کے نہ ہونے کی وجہ سے وقت پر نہیں لی جا سکتی، منتظمین تمام حالیہ تبدیلیوں پر نظر بھی نہیں رکھ سکتے۔ ایسے میں یا تو کوئی ایسا سسٹم شروع کیا جائے کہ رائے درکار کا پیغام تمام منتظمین کے تبادلہ خیال پر آسانی سے جا سکے۔ تب تک ایسا سسٹم شروع نہیں ہوتا میری تجویز ہے کہ جس جس صفحے کے تبادلہ خیال پر رائے طلب کی جائے اس کا ربط فیس بک کے گروپ میں پیسٹ کر دیا، فیس بک گروپ میں 5 سے 6 منتظمین فعال ہوتے ہیں۔ فیس بک گروپ میں ربط پیسٹ کرنے کے ایک ہفتے بعد تک اگر کوئی رائے نہیں دیتا تو رائے دینے والے کی تجویز پر لازماً عمل کیا جائے یا منتظم ہوتو وہ خود عمل کر سکے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:32, 9 مارچ 2016 (م ع و)

  تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:32, 9 مارچ 2016 (م ع و)
  تائید:)  —خادم—  13:27, 11 مارچ 2016 (م ع و)
  تائید--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:59, 11 مارچ 2016 (م ع و)
  تائید----Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:43, 19 مارچ 2016 (م ع و)
  تائید--IfteqarHakeem (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:28, 24 مارچ 2016 (م ع و)
  تائید AlmaBeta (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:00, 20 اگست 2016 (م ع و)

تبصرہ

  تبصرہ:، کون سے کون سے کاموں کے لیے رائے درکار ضروری قرار دے رہے ہیں۔ ان کی وضاحت ضروری ہے، کیا منتقلی، حذف شدگی بھی شامل ہے؟ جیسا بھی مضمون اور جتنا بھی غلط عنوان یا غلط املا ہو۔ اس پر بھی یہ شرط عائد کی جائے، تب ہی مسئلہ ختم کیا جا سکتا ہے، اگر غلط املا یا سریع حذف شدگی کو فوری طور پر بغیر رائے لیے (تبادلۂ خیال کیے) کیے جانے کو درست مانا جائے تو، مسئلہ وہیں رہے گا، کیوں کہ بحث شروع ہی اس پر ہوتی ہے کہ املا غلط ہے یا درست، حذف شدگی کے لیے حذف شدگی کا سانچہ لگانے کی ضرورت ہے بھی یہ نہیں، بعض دفعہ یقینی طور پر بغیر کسی تکلف کے ہم مضمون کو بنتے ہی اگلے منٹ میں حذف کرتے ہیں۔ (جس پر عمومی اصول لاگو کیا جاتا ہے کہ، تبادلۂ خیال کی بھی حاجت نہیں، اور سانچہ لگانے کی بھی)، منتظمین کا کام تخلیق سے زیادہ پہلے سے موجود مواد کو بہتر کرنا ہے، جو متحرک نہیں ہیں، ان کو فارغ کیا جائے اور جو متحرک صارفین ہیں کو اختیارات میں شامل کیا جائے، تاکہ حالیہ تبدیلیوں اور پہلے سے موجود مواد کو ویکیپیڈیا معیار پر لائے جائے، ایک سطر لکھ کر اس کو اپنے نام کرنے پر پابندی لگائی جائے، تاکہ کوئی دوسرا اس عظیم مضمون میں اضافہ کرنے کا حوصلہ کر سکے۔ اگر تو کوئی اکیلے اتنا بڑا مضمون لکھتا ہے کہ وہ منتخب ـ، یا بہترین یا بہت بہتر ہو، پھر تو وہ ضرور اپنے صارف صفحہ یا ذیلی صفحات پر اسے جگہ دے، مگر ایک سطر لکھنے والے کو حق نہیں ہونا چاہیے کہ وہ ادھر ایک سطر لکھے ادھر اپنے صارف صفحہ پر اس کے حقوق اپنے نام کر لے کہ میں نے لکھا، اس خود ساختہ پیٹنٹ آفس سسٹم کو بند جائے۔ گائے کے ایک بار سینگ مانے سے وہ برا جانور نہیں بن جاتی۔ جن کاموں کی مثالیں موجود ہوتی ہیں، نیچے والے منتظمین وہی کچھ کرتے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:53, 9 مارچ 2016 (م ع و)
آپ کی ساری باتیں درست ہیں۔ سب سے پہلے رائے لینے کو دیکھ لیتےہیں۔ اسلام دین یا مذہب پر آپ کےدلائل بالکل بجا ہے، تاہم عام آدمی کے ذہن میں مروجہ نظریات کی وجہ سے اس حوالے سے سوالات پیدا ہونا لازمی تھے اور ہوئے بھی۔ اس طرح کی باتوں میں جس میں آپ کو پتا کہ اگلے بندے کا دماغ وہاں تک نہیں پہنچ سکتا جہاں آپ کا ہے رائے لینے(درست کہا جائے تو اگلے کی معلومات میں اضافہ کرنے) میں کوئی حرج نہیں، یا اگر کوئی مضمون پہلے سے بنا ہوا ہے اس پر کئی لوگ کام کر چکے ہیں اسے حذف کرنا ہوتو اس پر بھی رائے لینے میں کوئی حرج نہیں۔ آپ عام صارفین کی سوچ کر مدنظر رکھ کر خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ اس پررائے لے لینی چاہیے یا نہیں۔ جہاں کوئی بڑا مسئلہ کھڑا ہو گا اہم کثرت رائے سے پالیسی بنا لیں گے۔ ویکیپیڈیا پر کام کے حقوق ملکیت نہیں ہوتے، چاہے کوئی کتنا بھی اپنے تبادلہ خیال پر لکھتا رہے، اس حوالے سے بھی پالیسی سازی کی ضرورت ہے۔ غیر فعال منتظمین کو ہٹا کر فعال صارفین کو آگے لانا چاہیے۔بہت سے منتظمین کئی سالوں سے سوئے ہوئے ہیں، پتہ نہیں انہیں اپنا پاس ورڈ بھی یاد ہے یا نہیں سیکورٹی مسائل کی وجہ سے ضروری ہے کہ اُن کے منتظمی کے اختیارات ختم کیے جائیں، جب واپس آ کر فعال ہو جائیں تو بے شک دوبارہ تفویض کر دئیے جائیں۔ صارفین میں عثمان خان کافی اچھا کام کر رہے ہیں، میرا خیال ہے اگلا منتظم انہیں بنانا چاہیے تاکہ وہ بہتر انداز میں کام کر سکیں۔ فی الحال تو ایک ایک کر کے مسئلے ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:19, 9 مارچ 2016 (م ع و)

وائس آف اردو کا اندراج ہو

https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88_%D9%88%DB%8C%D8%A8_%D8%B3%D8%A7%D8%A6%D9%B9%D8%B3_%DA%A9%DB%8C_%D9%81%DB%81%D8%B1%D8%B3%D8%AA

اس صفحہ میں www.voiceofurdu.com کا بھی اندراج ہونا چاہیے ۔


روزنامہ صحافت اردو ممبئی

مردہ ربط

کسی بھی صفحہ کے تاریخچہ میں "شماریات مشاہدات صفحہ" کا ربط اب تبدیل ہو چکا ہے۔
پرانا ربط http://stats.grok.se/en/latest/ تھا۔
منتظمین سے درخواست ہے کہ اسے نئے ربط سے منسلک کر دیں۔ نیا ربط یہ ہے۔
https://tools.wmflabs.org/pageviews/?project=ur.wikipedia.org&platform=all-access&agent=user&range=latest-30&pages=

شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:37, 21 جون 2016 (م ع و)

 Y تکمیل، شہاب بھائی معذرت، آپ نے کئی ماہ سے کہہ رکھا تھا، مگر نا جانے کس وجہ سے اس وقت یہ کام رہ گیا۔ اب دیکھیے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:53, 21 جون 2016 (م ع و)
  • عبید بھائی بہت بہت شکریہ۔

شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:59, 21 جون 2016 (م ع و)

فارسی متن

Dear brothers and sisters please delete this Persian text [3] from the bottom of this template --Mira (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:26, 31 مارچ 2016 (م ع و)

موجودہ مسلکی تنازعے کا حل

علی نقی اور ابو السرمدمحمد یوسف آپ دونوں ہی علم رکھنے والے اردو ویکیپیڈینز میں شامل ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر دونوں کی موجودگی ہی ضروری ہے۔ دونوں ہی اردو ویکیپیڈیا کی خدمت میں مصروف ہیں۔افسوس کی بات ہے کہ دونوں کو ابھی تک مسلک کے اختلاف کے باوجود اپنا موقف بیان کرنا اور دوسرے کا برداشت کرنا نہیں آیا۔ ویکیپیڈیا کے بہت سے صارفین جو مسلمان ہیں وہ عیسائیت، ہندوازم اور دوسرے مذاہب پر صفحات لکھ چکے ہیں، جب ہم دیگر مذاہب کو بیان اور برداشت کر سکتے ہیں تو دوسرے مسلک کو بیان اور برداشت کرنے میں کیا دشواری ہے؟اردو ویکیپیڈیا کے منتظمین یا صارفین مسلکی حوالے سے کسی مضمون کے حق و باطل ہونے کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔ جن باتوں کا ”متفقہ” فیصلہ 1400سالوں سے نہیں ہوا، اُن کا آئندہ بھی نہیں ہوگا۔ اتنی سی بات سمجھ میں آجائے تو کوئی جھگڑا ہی نہ ہو۔ اگر کوئی نیا صارف آپ لوگوں کی طرح جھگڑے کرتا تو منتظمین کب کے اُن پر پابندی لگا چکے ہوتے، لیکن منتظمین دل و جان سے چاہتے ہیں کہ آپ دونوں پرامن رہ کر اردو ویکیپیڈیا پر کام کریں تاکہ یہاں ہر مسلک کا موقف معلومات کی صورت میں سب کے سامنے رہے۔ اس سلسلے میں آپ دونوں کے لیے میری چند تجاویز ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ دیگر منتظمین بھی اس کی حمایت کریں گے اور آپ بھی ہم سےتعاون کریں گے۔

  • علی نقی اور ابو السرمد محمد یوسف میں سے کوئی بھی کسی دوسرے کے لکھے کو حذف نہیں کرے گا۔
  • دونوں کو اجازت ہو گی کہ دوسرے کے لکھے پر حوالہ درکار کا سانچہ لگا دے۔ حوالہ نہ ملنے کے باوجود بھی کوئی حصہ آپ خود سے حذف نہیں کریں گے۔
  • حوالہ جات پر اعتراضات کی صورت میں مضمون میں سب سے اوپر سانچہ:غیرمتوازن شامل کردیں گے اور بس۔
  • آپ دونوں آج کے بعد ایک دوسرے کے لیے کوئی قابل اعتراض لفظ یا القاب استعمال نہیں کریں گے۔

امید ہے آپ دونوں تعاون کریں گے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:12, 5 اپریل 2016 (م ع و)

تبصرہ

  1. منتظمین کو اگر میری وجہ سے کوئی تکلیف ہوئی اس پر میں معذرت خواہ ہوں--ابو السرمدمحمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:51, 6 اپریل 2016 (م ع و)
  2. یہ تجاویز غالبًا ایک دوسرے کے مضامین کے بارے میں ہے۔ ان مضامین کا کیا جو نہ سرمد صاحب کے لکھے ہیں اور نہ نقی صاحب کے۔ کسی نے (غالبًا سرمد صاحب نے) اپنے مضمون میں کہیں رضاعت کا تذکرہ کیا تھا۔ ایک اہم خلاء محسوس ہوئی، اس لیے میں نے اسی عنوان سے ایک مختصر مضمون لکھا۔ طاہر صاحب نے اس کا رضاعت (فقہ) کے طور پر بازتسمیہ کیا۔ بعد میں ان دونوں حضرات نے اپنی ترامیم یہاں کی ہیں۔ اس طرح کی مستقبل کی ترامیم کے بارے میں آپ کا کیا ارشاد ہے؟ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:26, 8 اپریل 2016 (م ع و)
    1. جی یہ تجاویز خالصتاً ان دونوں کے لیے تھیں، میرا خیال ہے تمام پرانے صارفین کو خود سے ہی ان پر عمل کرنا چاہیے۔ اگر کسی بھی مضمون میں ایک ہی بات پر فقہی اختلاف ہو تو تمام اپنا اپنا موقف لکھ دیں ۔ کوئی دوسرا اختلاف ہوتو تبادلہ خیال پر ووٹنگ کا آپشن دے کر لنک کو فیس بک گروپ میں یا دو تین فعال منتظمین کے تبادلہ خیال پر پیسٹ کر دیا جائے۔یہ کوئی اتنے بڑے بڑے مسئلے نہیں ہیں، جتنا انہیں سمجھا جاتا ہے۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:36, 8 اپریل 2016 (م ع و)
جناب والا، میری شکایت نہ تو سرمد صاحب سے ہے، نہ نقی صاحب اور نہ طاہر صاحب سے۔ اگر میری کسی ترمیم سے کسی کو پریشانی ہو تو میں بے شک گفتگو کرنے تیار ہوں۔ افسوس کہ کچھ لوگ (یہ حضرات نہیں) کچھ سیدھی باتوں تو پر بھی راست یا بالواسطہ خفا ہوگئے۔ ایک صاحب کسی مخصوص سماجی گروپ پر مضامین لکھ رہے تھے۔ میں نے صاحب کا صیغہ استعمال کرنے سے روکا تو وہ خفا ہو گئے۔ ایک صاحب چاہتے تھے کہ میں اپنے کسی ہم منصب کو برا بھلا کہوں۔ میں نے صرف اتنا کیا کہ ان کی شکایت کو پہنچایا۔ وہ بھی مجھ سے ناراض ہوگئے۔ مجھے لگتا ہے اتفاق رائے یا سب سے دوستانہ مراسم کی فضا اب کچھ بدلتی جا رہی ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:49, 8 اپریل 2016 (م ع و)
آپ نے بہت اچھا کیا۔ ویکیپیڈیا کے یہی اصول ہیں۔ آپ اسی طرح کام کرتے رہیں، ہمیشہ مجھے اپنے ساتھ پائیں گے۔ انتظامیہ میں رہ کر کوئی بھی شخص سب کو خوش نہیں رکھ سکتا، چاہے وہ ویکیپیڈیا ہو یا کوئی سرکاری دفتر, اس لیے کسی کے ناخوش ہونے سے پریشان نہ ہوں۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:06, 8 اپریل 2016 (م ع و)

اردو سانچہ

اردو ویکیپییڈیا کے سانچے پتہ نہیں کیوں RTL to LTR ہوگئے ہیں، منتظمین سے درخواست ہے کہ مسلہ حل کریں شکریہ --محمد ظہیرالدین خان (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:36, 19 اپریل 2016 (م ع و)

رومن اردو ویکیپیڈیا

میری منتظمین سے گزارش ہے کہ رومن اردو کا بھی ایک ویکیپیڈیا تخلیق کیا جائے تاکہ اردو نہ پڑھنے والوں یا اردو نہ سمجھنے والوں کو اردو میں اس صفحہ کو پڑھنے میں آسانی ہو سکے--Azeez Safdar (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:48, 2 جون 2016 (م ع و)--Azeez Safdar (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:49, 2 جون 2016 (م ع و)--Azeez Safdar (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:48, 2 جون 2016 (م ع و)

السلام و علیکم! عزیز بھائی، جیسا کہ آپ نے کہا، لیکن اگر رومن اردو ویکیپیڈیا ہو تو یہ بہتر نہیں، کیونکہ اردو ایک زبان ہے اور لوگ اردو اِسی لیے نہیں صحیح سمجتے کیونکہ اُنہیں زیادہ نہیں پڑھائی ہوتی یہاں تک کہ میں تو اردو ویکیپیڈیا پر انگریزی نمبروں (123) کے بھی خلاف ہوں اور چاہتا ہوں کہ (۱۲۳) والے نمبر ہوں ــ تو آپ نے ایک حد تک ٹھیک کہا مگر یہ درست نہیں -- 🍁 مجتبیٰ 🌴 (بات کریں!) 05:30, 3 جون 2016 (م ع و)
عزیز صفدر صاحب رومن اردو باقاعدہ رسم الخط نہیں ہے۔ ماہرین لسانیات کے مطابق اگر رومن اردو رائج ہو گیا تو اردو زبان تباہ و برباد ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔یہ ایک الگ اور پرانی بحث ہے۔ آپ کوشش کریں کہ اردو کو موجودہ فارسی رسم الخط میں پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کریں۔محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:42, 3 جون 2016 (م ع و)
رومن اردو کا آغاز تقریبا ڈیڑھ دہائی قبل اس وقت شروع ہوا جب کمپیوٹر پر ای میل اور بعد ازاں ایس ایم ایس کے لیے، اردو پیغام لکھنے کے لیے رومن حروف تحجی کا سہارا لیا گیا۔ عربی اور فارسی کی مثال اس سے مختلف ہے کیونکہ مائکروسوفٹ نے ان زبانوں میں ونڈوز نظام تشغیل اور مائکروسوفٹ آفس متعارف کرا دیا تھا۔ نا صرف یہ یونیکوڈ سے قبل بہت سی کمپنیاں عربی سافٹ وئیر بازار میں لے آئیں تھیں۔ سعودی عرب میں کوئی بھی ایسا پرنٹر دارمد کرنا منع کر دیا گیا تھا جو عربی پرنٹ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ ہماری بد قسمتی یہ کہ اردو کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کا عمل دیر سے شروع ہوا، جس میں زیادہ تاخیر موبائل میں ہوئی۔ آج رومن اردو کے استعمال کی وجہ سے نوجوانوں کی املا کی حالت انتہائی نا گفتہ ہے۔ بڑے بڑے میڈیا ہاوس املا کیا فاش غلطیاں کر رہے ہیں۔
میرے خیال میں ہمیں اردو رسم الخط کے ترویج کی بات کرنا چاہیے، تا کہ جو نقصان ہو چکا اس کا ازالہ کیا جا سکے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:13, 3 جون 2016 (م ع و)
کسی بھی قوم کو ختم کرنے کے لیے اس کی زبان کو اور زبان کو ختم کرنے کے لیے اس کے رسم الخط کو ختم کرنا کافی ہوتا ہے۔ عزیز صفدر صاحب تو اس سچائی سے واقف ہونگے ہی۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:17, 3 جون 2016 (م ع و)

کیا کوئی میرے علم میں یہ بات لا سکتا ہے کہ پنجابی ویکیپیڈیا کا ایڈمن کون ہے میری ان سے درخواست ہے کہ پنجابی شاہ مکھی کا کی بورڈ اصل رکھا جائے تاکہ ہم اچھی طرح اور اصل شاہ مکھی حروف تہجی کے ساتھ کام کر سکیں--Azeez Safdar (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:42, 4 جون 2016 (م ع و)

Azeez Safdar، اردو میں ایڈمن کو منتظم کہتے ہیں ــ جیسا کہ آپ نے پوچھا، میں پنجابی ویکیپیڈیا پر صرف ایک منتظم (ایڈمن) کو جانتا ہوں اور وہ ہے:Abbas dhothar ــ-- 🍁 مجتبیٰ 🌴 (بات کریں!) 04:55, 4 جون 2016 (م ع و)

عزیز صفدر صاحب پنجابی ویکیپیڈیا پر موجودہ دو منتظمین ہیں۔ خالد محمود صاحب انتقال کر چکے ہیں۔ دیکھیے فہرست --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:37, 4 جون 2016 (م ع و)

مددگاری

السلام و علیکم! میں ایک idea لایا ہوں وہ یہ کہ ویکیپیڈیا پر جیسے "استرجع کنندہ، منتظمین" وغیرہ ہیں، اِسی طرح ایک نیا User Group ہونا چاہیے جس کانام مددگاری ہو اور اُن صارفین کا کام مدد کرنا ہو، ویسے ویکیپیڈیا میں مدد تو ہرکوئی کرسکتا ہے لیکن اُن صارفین کو خاص اِس کام کے لیے رکھا جائے، اور اُن کو کچھ اختیارات فراہم کیے جائیں ــ میں طاہر بھائی، مزمل بھائی، اوبید بھائی اور دیگر صارفین کو اِس گفتگو میں حصہ لینے کی دعوت دیتا ہوں ــ-- 🍁 مجتبیٰ 🌴 (بات کریں!) 04:59, 4 جون 2016 (م ع و)

تائید

تنقید

تبصرہ



میں مجتبٰی بھائی کی رائے کی مخالفت نہیں کرتا ہوں، مگر اتنا عرض کروں گا کہ ہمیں کھاتہ ساز (Account creators)، نظرثانی کنندوں (Reviewers) اور محرکین تصاویر (filemovers) جیسے عام زمروں کے صارفین کے حقوق حاصل کرنے چاہیے۔ بہ صورت دیگر لوگ سوال کریں گے کہ آپ کیسی ویکیپیڈیا کی نمائندگی کرتے ہیں جہاں ہر ویکیپیڈیا پر موجود زمرے تو ہے نہیں اور ایک ایسا زمرہ تشکیل کرنا چاہتے ہیں جو کہیں ہے ہی نہیں!--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:21, 6 جون 2016 (م ع و)


تکمیل

تجویز برائے تشکیل زمرہ جات کھاتہ ساز (Account creators)، نظرثانی کنندگان (Reviewers) اور محرکین تصاویر (filemovers)

درج ذیل گفتگو بند کردی گئی ہے اور جلد ہی وثق میں تبدیل کردی جائے گی۔

میں مجتبٰی بھائی کی رائے کی مخالفت نہیں کرتا ہوں، مگر اتنا عرض کروں گا کہ ہمیں کھاتہ ساز (Account creators)، نظرثانی کنندوں (Reviewers) اور محرکین تصاویر (filemovers) جیسے عام زمروں کے صارفین کے حقوق حاصل کرنے چاہیے۔ بہ صورت دیگر لوگ سوال کریں گے کہ آپ کیسی ویکیپیڈیا کی نمائندگی کرتے ہیں جہاں ہر ویکیپیڈیا پر موجود زمرے تو ہے نہیں اور ایک ایسا زمرہ تشکیل کرنا چاہتے ہیں جو کہیں ہے ہی نہیں!--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:21, 6 جون 2016 (م ع و)

تائید

  1.   تائید ان تین (3) نئے زمروں کی تشکیل کے لیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:24, 6 جون 2016 (م ع و)
  2.   تائید --محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:20, 7 جون 2016 (م ع و)
  3.   تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:00, 7 جون 2016 (م ع و)
  4.   تائید---- 07:38, 7 جون 2016 (م ع و)
  5.   تائید'--' 🍁 مجتبیٰ 🌴 (بات کریں!) 23:10, 7 جون 2016 (م ع و)
  6.   تائیدامین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:34, 10 جون 2016 (م ع و)
  7.   تائید --زاہدفریدخواجہ 19:28, 18 اگست 2016 (م ع و)

تنقید

تبصرہ

شکریہ! مزمل بھائی، آپ کی سپورٹ کے لیے ــ میں یہ اِس لیے چاہتا ہوں تاکہ جو نئے صارفین، جن پر کوئی اتنا وقت ضائع نہیں کرتا، اُن کی یہ ویکیپیڈیا میں مدد کیا کریں، کیونکہ عموماً نئے صارفین کو خوش آمدید کے پیغام کے علاوہ اور کیا بتایا جاتا ہے ــ اِن کا کام خاص یہی ہو ــ-- 🍁 مجتبیٰ 🌴 (بات کریں!) 14:31, 6 جون 2016 (م ع و)

Hi :) (Sorry for writing in english). The patch is now merged, so you have accountcreators and filemover now. For the reviewer group see T137937. Cheers, Luke081515 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:15, 16 جون 2016 (م ع و)
الحمدللہ کھاتہ ساز اور محرک تصاویر زمرے تشکیل پا چکے ہیں۔ نظرثانی کنندوں کے معاملے کام ابھی باقی ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:31, 16 جون 2016 (م ع و)


Extended conformed users

اردو ویکیپیڈیا پر انگریزی ویکی کی طرح ایک نیا Usergroup ہونا چاہیے جسے Extended confirmed users کہا جائے ــ اور extended conformed وہ ہو، جس کا کھاتہ 30 دن پرانہ ہو اور اُس کے کم از کم 500 ترامیم ہوں ــ مزید معلومات کے لیے انگریزی وکی پر دیکھیں ــ-- 🍁 مجتبیٰ 🌴 (بات کریں!) 02:20, 8 جون 2016 (م ع و)

تائید

  تائید'--' 🍁 مجتبیٰ 🌴 (بات کریں!) 02:20, 8 جون 2016 (م ع و)

تنقید

تبصرہ

صارف:Hindustanilanguage,صارف:Tahir mq,صارف:محمد افضلصارف:Arif80sصارف:Drcenjary وغیرہ...... ــ-- 🍁 مجتبیٰ 🌴 (بات کریں!) 02:20, 8 جون 2016 (م ع و)

میرا خیال ہے کہ ایسے کئی زمرہ جات بنائے جاسکتے ہیں جیسے کہ مدیرسانچہ جات (template editor)۔ مگر اس سب سے پہلے اولاً بنیادی زمروں کا ہونا اور ثانیًا صارفین کی زیادہ تعداد لازمی ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:53, 9 جون 2016 (م ع و)

مدیرسانچہ جات (template editor)۔

میرے خیال میں ایک زمرہ صارف مدیرسانچہ جات (template editor) ہونا چاہیے ــ–– مجتبیٰ (بات کریں!) 18:09, 11 جون 2016 (م ع و)

تائید

  تائید'––' مجتبیٰ (بات کریں!) 18:09, 11 جون 2016 (م ع و)

تنقید

تبصرہ

......................–– مجتبیٰ (بات کریں!) 18:09, 11 جون 2016 (م ع و)

کھوار روبہ

السلام علیکم، کیا کوئی منتظم یا صارف کھوار ویکیپیڈیا[4] کےلیئے کھوار روبہ یا کھوار روبوٹ تخلیق کرسکتا ہے؟ یہ روبوٹ نئے تخلیق شدہ مضامین میں زمرہ جات یا انٹر ویکی لنکس اور دیگر تکنیکی کام خودکار طریقے سے انجام دے سکے، آپ کی مہربانی ہوگی--Rachitrali 06:39, 9 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
وعلیکم السلام، ممکن ہے کہ شاید آپ صارف:محمد شعیب صاحب مدد کریں کیوں کہ انہوں نے ایک ایسے روبہ کو configure کر کے اردو ویکی پیڈیا کے لیے بروئے کار لایا ہے۔ حالانکہ اس روبہ کے اصل خالق کو میں نہیں جانتا، تاہم وہ ایرانی النسل ہے۔ اسی کے ایک قریبی دوست کا نام صارف:Ladsgroup یا عامر سرابدانی ہے۔ اس بندے سے میں مل چکا ہوں۔ آپ ان سے میٹا پر ربط کر سکتے ہیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:43, 9 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

بھارت کی جامعات کے شعبہ جات میں اردو ویکی ورکشاپ

ویکی دوستوں کی خدمت میں بھارت کے پانچ بڑے شہروں کی یونیورسٹیوں میں اردو ویکی نشست کا منصوبہ پیش کرنا چاہتا ہوں۔
چندی گڑھ اجلاس کے کامیاب انعقاد کے بعد اب ضرورت ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کی تحریک اور منصوبے کو ملک میں گھوم گھوم کر ان جگہوں تک پہنچایا جائے جہاں اردو والے مل سکتے ہیں۔ اسی عزم کے پیش نظر ہندوستان کے پانچ مشہور شہروں میں سلسلہ وار ویکی نشستوں کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ پانچ شہر ماضی میں اردو زبان کے فروغ کے مرکز رہے ہیں:

  1. حیدرآباد (عثمانیہ یونیورسٹی اور مولانا آزاد یونیورسٹی)
  2. لکھنؤ (لکھنؤ یونیورسٹی)
  3. دہلی (جامعہ ملیہ اسلامیہ)
  4. علی گڑھ (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) اور
  5. چنائی (مدراس یونیورسٹی)

یہاں موجود جامعات کے اشتراک عمل سے اس منصوبہ کو بروئے کار لانے کا ارادہ ہے۔ اگر اردو ویکیپیڈیا کی برادری ہمیں اپنی مثبت رائے سے نوازتی ہے نیز بڑے پیمانے پر یہ مثبت رائیں مل جائیں تو اس منصوبہ کو میٹا پر پیش کر کے ان سے منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی۔
منظوری کے بعد اردو ویکیپیڈیا پر ایک مکمل صفحہ ترتیب دیا جائے گا جہاں ہم ان نشستوں میں پیش کیے جانے والے مواد، منصوبوں اور مشوروں کو رکھیں گے اور کارکردگیوں کا تذکرہ کریں گے۔ امید ہے آپ سبھی ساتھی اس منصوبہ کی موافقت اور مختلف شہروں میں ہونے والی سلسلہ وار نشستوں کے پہلے دور کو کامیاب بنانے میں ہمارا بھرپور تعاون فرمائیں گے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:22, 18 اگست 2016 (م ع و)

تائید

  1.   تائید--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:49, 18 اگست 2016 (م ع و)
  2.   تائیدمحمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:11, 18 اگست 2016 (م ع و)
  3.   تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:12, 18 اگست 2016 (م ع و)
  4.   تائید--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:38, 18 اگست 2016 (م ع و)
  5.   تائید :)  —خادم—  11:45, 18 اگست 2016 (م ع و)
  6.   تائید۔ فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:35, 18 اگست 2016 (م ع و)
  7.   تائید۔ عبدالرزاق قادری (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:45, 18 اگست 2016 (م ع و)
  8.   تائید--زاہدفریدخواجہ 19:40, 18 اگست 2016 (م ع و)
  9.   تائیدخان خانان (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:42, 18 اگست 2016 (م ع و)
  10.   تائید--عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:00, 19 اگست 2016 (م ع و)
  11.   تائید--جنید احمد نور (تبادلۂ خیالشراکتیں)--Faranjuned (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:28, 19 اگست 2016 (م ع و)
  12.   تائید--قیصرانی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:16, 19 اگست 2016 (م ع و)
  13.   تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:04, 19 اگست 2016 (م ع و)
  14.   تائید-- شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:07, 19 اگست 2016 (م ع و)
  15.   تائید--. (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:06, 19 اگست 2016 (م ع و)
  16.   تائیدJogi don (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:58, 20 اگست 2016 (م ع و)
  17.   تائیدصارف:محمد ذیشان خان 14:06, 25 اگست 2016 (م ع و)

تنقید

تبصرے اور تجویزیں

صفحہ کی منسوخی

السلام علیکم منتظمین خیریت کا طالب بخیریت ہے. زیادہ عرصہ نہیں ہوا کہ میں نے ویکی پیﮈیا جوائن کیا.میں نے تھوڑے عرصہ قبل ویکی پیﮈیا پر لکھنے کی جسارت کی.میں نے عاجزانہ تحریر آپ دوستو کی نظر کی ہیں.ویکی پیﮈیا پر اپنے شہر کی معلومات نہ پا کر مجھے لکھنے کی تحریک ملی. نیاز مند نے جو کچھ بھی لکھنے کی کوشش کی نیک نیتی سے کی.میرے پاس کمپیوٹر نہیں ہے اور خیراندیش کا موبائل اپنی معلومات باہم پہچانے کا واحد ﺫریعہ ہے موبی لنک پر ویکی پیﮈیا مفت ہے ورنہ بندہ ناچیز اس قابل نہ تھا کہ موبائل ﮈیٹا سے ویکی پیﮈیا پر معلومات حاصل کرے یا اردو قائرین کی خدمت میں ضلع راجن پور کی معلومات پیش کر سکے.آپ کو زحمت دینے کا واحد مقصد یہ ہے کہ میرے لکھے گئے بعض صفحے بغیر اعتراض اور بغیر اطلاع ختم کر دیے گئے ہیں اور اس حوصلہ شکن اقدام کی وجہ ﺫہن ویکی پیﮈیا سے منتشر ہو گیا ہے اور مزید لکھنے کی ہمت نہیں ہو رہی.جس نے یہ نیک کام کیا ہے اللہ اسے خوش رکھے.میرا مقصد گلہ کرنا نہیں ہے شاید میری غیر معیاری تحریریں اس قابل نہ تھیں کہ ویکی پیﮈیا کی زینت بنتی..آپ دوستو کا بہت شکریہ وسلام --زاہدفریدخواجہ 13:59, 19 اگست 2016 (م ع و)

ویکیپیڈیا کو آپ ہی جیسے باحوصلہ افراد کی ضرورت ہے جو وسائل کی قلت کی پروا کیے بغیر اپنے لیے جہان پیدا کرتے ہیں، میری جانب سے کسی بھی حوصلہ شکن اقدام پر آپ سے تہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔ کیا آپ ایسے حذف شدہ صفحات کے نام بتا سکتے ہیں تاکہ اس معاملے کو جانچا جا سکے؟ :)  —خادم—  14:31, 19 اگست 2016 (م ع و)
ابھی ان اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ آپ کے تحریر کردہ دو صفحے حذف ہوئے ہیں:
1. خواجہ فخرجہاں (8 مئی 2016ء کو لکھا گیا)، اسے جناب مزمل الدین صاحب نے حذف کیا۔ حذف کرنے کی وجہ تھی دوہرا صفحہ/عنوان
2. شہیدبے نظیرپل (16 مئی 2016ء کو لکھا گیا)، اسے جناب طاہر محمود صاحب نے حذف کیا، اور حذف کرنے کی وجہ یہ بتائی کہ اس صفحے میں موجود معلومات راجن پور میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔
اگر ان کے علاوہ اور بھی صفحات ہوں تو نشان دہی فرمائیں۔ :)  —خادم—  14:42, 19 اگست 2016 (م ع و)
آپ بہت ساری ترامیم کر چکے ہیں، خواجہ فخر جہاں بھی موجود ہے، دونوں صفحات ایک ہی عنوان سے آپ نے لکھے تھے، ظاہر ہے ایک کو ختم کیا جانا ضروری تھا۔ اگر آپ کو لگے کہ زیادتی ہوئی ہے، تو فوری طور پر تبادلۂ خیال صفحہ پر لکھ دیں۔ ہم تو چاہتے ہیں کہ آپ لکھیں، جیسے ہر اخبار، رسالے وغیرہ کا ایک معیار اور کچھ اصول و ضوابط ہوتے ہیں، اسی طرح ویکیپیڈیا کا ایک اہم اصول معروفیت ہے، یعنی ایسے موضوعات پر لکھا جا سکتا ہے، جو مشہور اور اہم ہوں، کسی گاؤں پر بھی مضمون ہو سکتا ہے اور کسی شہر پر بھی، لیکن عمارات وغیرہ میں اس عمارت کا مشہور اور اہم ہونا لازم ہے، جیسے پل ہے تو، اس پر مضمون تب ہی سو سکتا ہے جب، اس کی تاریخی اہمیت ہو، وہ دنیا میں اپنی طرز کا واحد پل ہو، بہت طویل پلوں میں سے ہوں، اس کے ساتھ کوئی اہم وجہ بات ہو، جیسے ثقافتی یا مذہبی اہمیت۔ ورنہ تو آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں سینکروں پل ہوں گے۔ اس طرح یاد رکھیں جس موضوع پر ایک پیراگراف سے زیادہ مواد ہی نہ مل سکے وہ غیر ضروری ہے (یہ سب سے بڑی نشانی ہے غیر معروف ہونے کی--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:04, 19 اگست 2016 (م ع و)

محترم/عزیزم آپ کے رسپانس کا تہہ دل سے شکریہ..شاید مجھے کہنا چاہیے تھا کہ کچھ صفحے لا پتہ ہو گئے ہیں لیکن درحقیقت دار ویکی پیﮈیا سے رخصت ہو گئے ہیں جیسا کہ ونگ یا صوبائی اسمبلی کے حلقہ جیسے پی پی 249,248,247,ونگ ایک قصبہ ہے.مجبوری کے سبب کسی مضمون کو ایک وقت میں مکمل کرنا میرے لیے نا ممکن ہے اس جب بھی فرصت ملتی ہے تو آگے بڑھاتا ہوں. اگر میری ترامیم مضامین پر بھاری پڑھی ہیں تو ترامیم سے توبہ.. آپ کی ترقی اور صحت کے لیے رعا گو ہوں --زاہدفریدخواجہ 16:07, 19 اگست 2016 (م ع و)

عالی جناب زاہد صاحب، میرے سے کچھ ایسا ہوا ہے جو آپ کے دل کو برا لگا ہو تو معذرت خواہ ہوں۔ تاہم آپ سے گزارش ہے کہ آپ اپنی جگہ کی معروف عمارتوں، محلوں، شخصیتوں کے عنوانات آپ یہاں لکھ کر پو چھ لیجیے۔ اگر کسی کو کوئی اعتراض نہ ہو تو آگے بڑھیے۔ یاد رکھیے کہ مذہب کا ایک اصول ہے انما الاعمال بالنیۃ۔ یعنی عمل کا دارومدار نیتوں پر ہے۔ اگر آپ خالصتًا علم کے فروغ کے لیے آگے آ رہے ہیں، تو یقینًا آپ کی کوشش عنداللہ ماجور ہوگی۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:40, 19 اگست 2016 (م ع و)

عزت مآب مزمل صاحب اگر آپ کے ساتھ ایسی ناخوش صورتحال پیش آئی ہے تو میرا کیا وصور?آپ بے نظیر کی افادیت سے ناواقف ہیں.آپ کی معﺫرت قبول کرتے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ شاید چند سال آپ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی پڑے.اللہ آپ کی عمر دراز کرے شکریہ شکریہ--زاہدفریدخواجہ 17:46, 19 اگست 2016 (م ع و)

اجتماعی پیام رساں صارفین کا زمرہ بنانے کی تجویز

درج ذیل گفتگو بند کردی گئی ہے اور جلد ہی وثق میں تبدیل کردی جائے گی۔

انگریزی ویکیپیڈیا پر Mass message senders کا ایک زمرہ موجود ہے۔ اس زمرے کے صارفین آسانی سے بہ یک وقت کئی صارفین تک پیامات کی رسائی کر سکتے ہیں۔ یہ کام منتظمین تو کر ہی سکتے ہیں، ان کے علاوہ اسے اجتماعی پیام رساں صارفین کے زمرے شامل لوگ بھی انجام دے سکتے ہیں۔ چونکہ اردو ویکیپیڈیا اب روز بہ روز صارفین کی تعداد کی لحاظ سے وسیع ہو رہی ہے، اور پیامات کی رسائی کی سہولت اور صارفین کو بھی فراہم کرنے کے لیے یہ نیا زمرہ تشکیل دینے کی تجویز ہے۔ براہ کرم اپنی رائے دیجیے۔

تائید

  1.   تائید تجویز پیش کرنے والے کے طور پر میری تائید تو ہے ہی۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:55, 19 اگست 2016 (م ع و)
  2.   تائید نہایت معقول تجویز ہے--زاہدفریدخواجہ 17:49, 19 اگست 2016 (م ع و)
  3.   تائید--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:00, 19 اگست 2016 (م ع و)
  4.   تائید--ایکس ڈبلیو پی سی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:07, 19 اگست 2016 (م ع و)
  5.   تائید :)  —خادم—  00:39, 20 اگست 2016 (م ع و)
  6.   تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:38, 20 اگست 2016 (م ع و)
  7.   تائید Jogi don (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:59, 20 اگست 2016 (م ع و)
  8.   تائید--عثمان خان||تبادلہ خیال 08:50, 29 اگست 2016 (م ع و)
  9.   تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:21, 7 ستمبر 2016 (م ع و)

تنقید

تبصرہ

  • mery dastkhat kion badal diye hain ? Wajah to pooch hi sakti hoon. Kia is muaamly main koi pabandi hay? Agar hay to zaroor batain

--. (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:19, 20 اگست 2016 (م ع و)

جناب والا، غالبًا آپ کی دستخط ایک ڈاٹ کی شکل میں تھی، اس لیے بدلنا پڑا۔ اگر آپ چاہیں تو حسب سابق اسے بنا سکتے ہیں، مگر ممکن ہے کہ فیریکیٹر پر اس کی گنتی نہ ہو۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:23, 20 اگست 2016 (م ع و)

نتیجہ

صارفین کے اتفاق سے یہ گروہ بنا دیا گیا۔ :)  —خادم—  13:41, 9 ستمبر 2016 (م ع و)


کھوار سانچہ

برادران محترم یہ سانچہ[[5]] مجھ سے درست نہیں ہورہا، آپ کی مدد درکار ہے --Rachitrali 03:59, 29 اگست 2016 (م ع و)