ویکیپیڈیا:مجلس استقبالیہ

مجلس استقبالیہ ویکیپیڈیا کے ان صارفین پر مشتمل مجلس ہے، جو کچھ عرصہ تک ویکیپیڈیا کی تعمیری سرگرمیوں اور ترامیم میں شریک اور اب جدید صارفین کی معاونت اور امداد باہمی کی صلاحیت کے حامل ہوں۔ اس مجلس میں شمولیت کی کوئی خاص شرائط نہیں ہیں، البتہ اراکین مجلس میں حسن اخلاق، حسن نیت، بردباری، تحمل اور جدید صارفین کے ساتھ تعاون کی خواہش ہونا ضروری ہے۔

پیغام خوش آمدید ترمیم

اس مجلس کی اہم سرگرمی تمام جدید صارفین کو ان کے تبادلۂ خیال صفحات پر خوش آمدید کا پیغام دینا، اگر تبادلۂ خیال صفحہ سرخ ربط کی شکل میں ہو تو صفحہ کو تخلیق کرنا۔ بہتر یہی ہے کہ تمام اراکین مجلس کا اپنا ذاتی سانچہ برائے پیغام خوش آمدید ہو، تاہم دیگر خوش آمدید سانچے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

خوش آمدید سانچے ترمیم

اردو ویکیپیڈیا میں موجود تمام خوش آمدید سانچوں کی مکمل فہرست یہاں دیکھی جاسکتی ہے۔

اس مقصد کے لیے کوئی معیاری سانچہ متعین نہیں ہے، تاہم {{خوش آمدید}} کا استعمال کثرت سے ہوتا ہے۔ اس سانچہ کو استعمال کرنے کا طریقہ حسب ذیل ہے:

{{نقل:خوش آمدید}} ~~~~

اس طرح مطلوبہ صارف کو خوش آمدید کا پیغام مل جائے گا۔ اس بات خصوصی خیال رکھیں کہ پیغام خوش آمدید صارف کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیں، نہ کہ صارف صفحہ پر؛ تبادلۂ خیال صفحہ پر پیغام دینے سے صارف کو خودکار طور اطلاعی پیغام بعنوان دیگر صارف کے جانب سے آپ کے لیے نیا پیغام موصول ہوجائے گا، اگر یہ پیغام صفحہ صارف پر دیا جائے تو اس طرح کی کوئی اطلاع موصول نہ ہوگی اور ممکن ہے صارف خوش آمدید سے بے خبر رہے۔ نیز اس بات کا بھی اہتمام کیا جائے کہ تمام خوش آمدید سانچے {{نقل: سے شروع ہوں، مثلا {{نقل:خوش آمدید}}۔

مجلس میں شمولیت ترمیم

اس مجلس میں شامل ہونے کے لیے ویکیپیڈیا:مجلس استقبالیہ/اراکین ملاحظہ فرمائیں۔

تقاضے ترمیم

مجلس میں شامل ہونے کے بعد آپ درج ذیل روابط پر ہمہ وقت اپنی نگاہ رکھیں، تاکہ جدید صارفین سے متعلق جدید اور تازہ ترین معلومات ملتی رہے۔

آداب خوش آمدید ترمیم

خوش آمدید کا پیغام دیتے وقت خلاصہ ترمیم میں خوش آمدید! ضرور درج کریں، نیز اس بات کا بھی خیال رہے کہ اس ترمیم کو معمولی ترمیم کے طور پر نشان زد نہ کریں۔

کیا صارف تخریب کار ہے؟

کسی بھی صارف کو پیغام خوش آمدید دینے سے قبل اس کی حالیہ ترامیم ضرور دیکھیں۔ بعض صارفین کھاتہ بنانے کے بعد ہی کچھ ایسی ترامیم کر گذرتے ہیں جو تخریب کاری کے دائرہ میں آتی ہیں، نیز ویکیپیڈیا کے قوانین کی خلاف ورزی پر مشتمل ہوتی ہیں۔ اس صورت میں آپ اس صارف کے تبادلۂ خیال صفحہ پر {{خوش آمدید}} جیسے سانچے استعمال کرنے کے بجائے {{تخریب کاری1}} استعمال کریں۔ اور اس صارف کی شراکت پر شکریہ ہر گز نہ کہیں۔

غیر ارادی غلطیاں

اگر کسی نئے صارف کی شراکتوں میں کوئی ایسی غلطی نظر آئے جو نادانستہ واقع ہوئی ہو، تو اپنے پیغام خوش آمدید میں اس کا تذکرہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم