نامزدگی برائے حذف/ہدایات

یہاں مضامین کی حذف شدگی کی درخواست درج کریں؛ تاکہ صارفین اس پر تبادلۂ خیال کرسکیں۔ اس کے بعد مضمون کے متعلق کوئی متعین فیصلہ کیا جاتا ہے، تبادلۂ خیال اور گفتگو کی بنا پر یا اسے باقی رکھا جائے یا ضم کر دیا جائے یا رجوع مکرر کر دیا جائے یا ویکیمیڈیا کے کسی ساتھی منصوبہ کے جانب منتقل کر دیا جائے یا کسی نئے عنوان کے جانب منتقل کیا جائے یا اسے حذف کر دیا جائے۔

اگر آپ کسی صفحہ کو حذف شدگی کے لیے نامزد کرتے ہیں تو براہ کرم درج ذیل نکات کی پیروی کریں: یہاں حذف کے لیے نامزد کرنے سے قبل مطلوبہ صفحہ میں سانچہ: {{حذف|وجہ حذف شدگی}} رکھ دیں۔

اس کے بعد نیچے موجود خانہ میں "نام صفحہ" کی جگہ مطلوبہ صفحہ کا نام تحریر کریں اور بٹن پر کلک کریں۔


منتظمین کو یہ اختیار ہے کہ وہ بدون رائے شماری کسی صفحہ کو سریع حذف شدگی کے تحت فوری حذف کرسکتے ہیں، تاہم یہ خصوصی حالات میں کیا جاتا ہے۔ اس کی مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیں ویکیپیڈیا:حذف حکمت عملی۔


نیز درج ذیل ہدایات بھی ملاحظہ فرمالیں :

  • ویکیپیڈیا میں کسی مضمون کی حذف شدگی پر رائے شماری نہیں ہوتی؛ بلکہ اس امر کے متعلق گفتگو ہوتی ہے کہ آیا صفحہ یا مضمون ویکیپیڈیا کی ہدایات مثلاً ویکیپیڈیا کیا نہیں ہے، اہمیت معروفیت یا حقوق نسخہ کی حکمت عملی کے مطابق ہے یا نہیں۔ لہذا اپنی آراء اور پیغامات میں ان امور کا خصوصی خیال رکھیں۔
  • ویکیپیڈیا میں متحرک صارفین کی آراء خصوصی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں، لیکن نئے صارفین حتی کہ غیر مندرج صارفین کی آراء بھی تسلیم کی جاتی ہیں۔

دوران تبادلۂ خیال ان سانچوں کا استعمال کریں:

  • {{رکھیں}} رکھیں اگر آپ مضمون کو موجودہ شکل میں باقی رکھنا چاہتے ہوں۔
  • {{حذف کریں}} حذف کریں اگر آپ کی رائے میں حذف کیا جانا چاہیے۔
  • {{ضم کریں}} ضم کریں اگر آپ مضمون کو کسی دیگر مضمون میں ضم کرنا یا رجوع مکرر کرنا چاہتے ہوں۔
  • {{برائے انتقال}} منتقل در اگر آپ مضمون کو ویکیمیڈیا کے دیگر منصوبہ جات (مثلاً ویکیشنری) میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔
  • {{تبصرہ}}  تبصرہ: اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہوں۔
  • {{میں درستی کرتا ہوں}} اگر کوئی خرابی ہے تو میں اسے درست کرتا ہوں اس مضمون کو حذف شدگی سے بچا لیا جائے گا! (اختتام کار 5 جنوری تک ہوگا) اگر آپ مختصر وقت میں مضمون میں درستی کرنا چاہتے ہوں۔

کسی بھی مضمون کو نامزد برائے حذف اصلاً اس کی درستی اور حذف شدگی سے بچانے کے لیے کی جاتی ہے۔ اگر مضمون میں درستی ہوجاتی ہے اور اس کی وجہ سے آپ کی رائے تبدیل ہوتی ہے، تو براہ کرم اپنی سابقہ رائے کو حذ کرنے کی بجائے اسے محض ان علامات <s> و</s> کے درمیان رکھ دیں، پھر اپنی نئی رائے درج کر دیں۔

کیش صاف کریں