ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/Adilch
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
میں افراز صاحب اور سیف اللہ صاحب کا بہت شکر گزار ہوں کہ وہ میرے لیے اتنے نیک خیالات رکتھے ہیں۔ میں بھی اس حصے کا منتظم بننا چاہتا تھا۔ تاکہ اس زبان اور قوم کی ترقی میں میں اپنا زیادہ سے زیادہ حصہ ڈال سکوں۔ میں ابھی ابھی سال اول کے امتحانات سے فارغ ہوا ہوں اور اپنے زائد وقت کا اس سے بہتر اورکوئی مصرف نہیں سمجھتا۔ امید ہے کہ میں منتخب کر لیا جائوں گا۔ اور مجھے میری ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔
اور آخر میں خاور صاحب آپ مجھ سے اس قدد خوف زدہ نہ ہوں آپ مجھے ہمیشہ مخلص پائیں گے۔ انشااللہ۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ والسلام
- میں عادل چوہدری کو منتظمین میں شامل کرنے کی سفارش اور حمایت کرتا ہوں کہ یہ گانے بجانے اور مذہب کے علاوہ سائنسی مضوعات پر قلم اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ افراز
- یہی کچھ رائے میری ہے سیف اللہ 02:33, 11 جون 2006 (UTC)
اعتراض
اتنی بھی جلد بازی کیا؟ حیدر 03:52, 10 جون 2006 (UTC)
ميرے خيال ميں بھی جلدى كى ضرورت نہیں ہےـ اگرعادل صاحب كسى قسم كى تكنيكى تبديلى كى ضرورت محسوس كرتے ہیں تو آپ افراز صاحب يا سيف اللہ يا پہلے سے موجود اشخاص ميں سے كوئی بھی عادل صاحب كى تجويز پر تبديلى كر سكتا ہے ـ
خاورkhawar
راۓ
میرے خیال میں کسی بھی ایسے شخص کو منتظم بنانے میں کوئی ہرج نہیں جو مخلص ہو،۔ اگر کوئی شخص منتظم نہ بھی ہو تب بھی اس کے پاس سوائے ڈلیٹ کرنے کے تمام اختیارات ہوتے ہیں۔ اگر آپ کسی کو منتظم بنا دیتے ہیں تو میرے خیال میں اس شخص کی ذاتی وابستگی زیادہ گہری ہو جاتی ہے، وہ زیادہ دیر جم کر کام کر سکتا ہے۔
عادل سے میرا تعارف وکی پیڈیا سے بہت پہلے کا ہے اور میں نے عادل کو ایک مہذب شخص پایا ہے۔ سیف اللہ 02:33, 11 جون 2006 (UTC)
--Adilch 05:38, 11 جون 2006 (UTC)
نتیجہ: 3:1
شکریہ
آپ سب کا بہت بہت شکریہ --Adilch 09:14, 14 جون 2006 (UTC)